کراچی: 16 سالہ لڑکی کی پھندا لگی لاش ملنے کا مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
فوٹو: پی پی آئی
کراچی کے علاقے کھوکھراپار میں 16 سالہ لڑکی کی گھر کے باہر سے ملنے والی پھندا لگی لاش سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا کہ محلے والوں نے بتایا تو باہر آکر دیکھا بیٹی کی لاش پڑی ہے، بیٹی کے گلے میں دوپٹے سے پھندا لگا ہوا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آسکیں گے، لڑکی کے والدین سے رابطہ ہوا ہے، معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔
دوسری جانب پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید کا کہنا ہے کہ مقتولہ اریبہ کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، لڑکی کے جسم پر تشدد کے متعدد نشانات پائے گئے ہیں۔
ڈاکٹر سمیعہ سید کے مطابق زیادتی کی تصدیق کےلیے ڈی این اے کے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں موت کی اصل وجہ رپورٹس آنے کے بعد معلوم ہوگی۔
اس سے قبل مقتولہ کے والد نے بتایا تھا کہ اریبہ دو بہن بھائیوں میں بڑی تھی، وہ انہیں کھانا دے کر باہر گئی اور واپس نہیں آئی۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے قریب ہی زیر تعمیر عمارت سے 4 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔