ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ایک ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے اسلام آباد کے پوش علاقے ایف سکس میں بیورلے سینٹر کے باہر ایک غریب خاتون کی ریڑھی ہٹا دی اور اس کی تصویر بھی پوسٹ کر دی۔

پوسٹ کی گئی تصویر میں پہلے اور بعد کا منظر دکھایا گیا تھا ایک تصویر میں دکھایا گیا کہ خاتون نے سڑک کے کنارے اپنی ریڑھی لگائی ہوئی ہے جس پر غباروں سمیت چند اشیاء بیچنے کے لیے رکھی ہیں جبکہ دوسری تصویر میں اس جگہ سے خاتون کی ریڑھی ہٹا دی گئی اور کیپشن میں لکھا کہ ’بیورلے سینٹر بلیو ایریا کے باہر‘۔

یہ پوسٹ وائرل ہوئی تو صارفین ڈی سی اسلام آباد کو تنقید کا نشانہ بناتے نظر آئے۔ سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد ڈی سی اسلام آباد نے پوسٹ ڈیلیٹ کر دی لیکن صارفین اس کا اسکرین شاٹ لے چکے تھے جو انہوں نے شیئر کرتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔

رضوان غلزئی نے لکھا کہ اسلام آباد میں ایک خاتون ریڑھی بان سے اس کا روزگار چھیننے سے پہلے اور بعد کی تصویر۔

اسلام آباد میں ایک خاتون ریڑھی بان سے اس کا روزگار چھیننے سے پہلے اور بعد کی تصویر! https://t.

co/JHwGu9njgL pic.twitter.com/jWJgfEDEEQ

— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) July 10, 2025

مقدس فاروق اعوان لکھتی ہیں کہ ثابت ہوا کہ سی ایس ایس آپ کو انسانیت نہیں سکھا سکتا، شعور نہیں دے سکتا۔

ثابت ہوا کہ سی ایس ایس آپ کو انسانیت نہیں سکھا سکتا ، شعور نہیں دے سکتا pic.twitter.com/XhjREz22WJ

— Muqadas Farooq Awan (@muqadasawann) July 11, 2025

اقرارالحسن نے لکھا کہ ڈی سی اسلام آباد کے اکاؤنٹ سے یہ اسکرین شاٹ میں نے خود نہ لیا ہوتا تو میں کبھی یقین نہ کرتا کہ انہوں نے ایک بوڑھی عورت کا اسٹال ہٹانے کی تصاویر اپنے کارنامے کے طور پر فخر کے ساتھ پوسٹ کی ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ جہاں اشرافیہ روز اربوں کے غبن کرتی ہے وہاں قانون کا زور ان غریبوں پر ہی چلتا ہے۔ 

ڈی سی اسلام آباد کے اکاؤنٹ سے یہ اسکرین شاٹ میں نے خود نہ لیا ہوتا تو میں کبھی یقین نہ کرتا کہ انہوں نے ایک بوڑھی عورت کا اسٹال ہٹانے کی تصاویر اپنے کارنامے کے طور پر فخر کے ساتھ پوسٹ کی ہیں۔
جہاں اشرافیہ روز اربوں کے غبن کرتی ہے وہاں قانون کا زور ان غریبوں پر ہی چلتا ہے۔ افسوس pic.twitter.com/dympolcnZ5

— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) July 10, 2025

مہوش قمس خان نے سوال کیا کہ ڈی سی اسلام آباد صاحب اس میں فخر کی کیا بات ہے ؟

ڈی سی اسلام آباد صاحب اس میں فخر کی کیا بات ہے ؟ pic.twitter.com/1qzkUUZtpU

— Mehwish Qamas Khan (@MehwishQamas) July 11, 2025

اسامہ زاہد نے طنزاً لکھا کہ ڈی سی اسلام آباد نے اسلام آباد بلیو ایریا میں بڑا قبضہ واگزار کروا لیا ہے پورے اسلام آباد میں جشن کا اہتمام ہونا چاہیے۔

ڈی سی اسلام آباد نے اسلام آباد بلیو ایریا میں بڑا قبضہ واگزار کروا لیا ،پورے اسلام آباد میں جشن کا اہتمام ہونا چاہیے pic.twitter.com/fP2SV4lcDy

— Usama Zahid (@ranausamazahid) July 10, 2025

ایک ایکس صارف نے لکھا کہ بزرگ خاتون کا روزگار چھین کر فخر؟

بزرگ خاتون سے روزگار چھین کر فخر؟"
ڈی سی اسلام آباد نے ریڑھی ہٹانے کی تصویر شیئر کی،
" انہوں نے ایک بوڑھی عورت کا اسٹال ہٹانے کی تصاویر اپنے کارنامے کے طور پر فخر کے ساتھ پوسٹ کی۔
پڑھے لکھے ج*** لوگ @AmmarRashidT @ImaanZHazir @saqibbashir156 @SHABAZGIL pic.twitter.com/aKYEwSSXeu

— Anjuman Rehribaan (AR) (@ira_islamabad) July 11, 2025

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ڈی سی اسلام آباد ڈی سی اسلام آباد پوسٹ ڈیلیٹ

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ڈی سی اسلام ا باد ڈی سی اسلام ا باد ڈی سی اسلام آباد اسلام آباد میں ہٹانے کی کی تصویر انہوں نے پوسٹ کی لکھا کہ

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار