عافیہ صدیقی وطن واپسی کیس ؛رپورٹ پیش نہیں کی گئی تو صرف کابینہ نہیں وزیراعظم کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، اسلام آباد ہائیکورٹ
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت کی رپورٹ پیش نہ کرنے پر جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے اظہار برہمی کیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کہاکہ امریکی عدالت میں معاونت سےانکار کی وجوہات پر رپورٹ مانگی تھی، رپورٹ پیش نہیں کی گئی تو پوری کابینہ کوطلب کروں گا، جسٹس اعجاز اسحاق نے کہاکہ کیوں نہ وفاقی کابینہ میں شامل وزرا کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے؟عدالت صرف کابینہ نہیں وزیراعظم کے خلاف بھی کارروائی کرےگی، جون میں عدالت نے جواب طلب کیاتھا۔
دل کی تکلیف، ڈاکٹرز کا شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری کرنے پر غور
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
جسٹس سرفراز ڈوگر نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
’جیو نیوز‘ گریبجسٹس سرفراز ڈوگر نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر کی تقریب حلف برداری ایوانِ صدر میں ہوئی۔
صدر آصف علی زرداری نے جسٹس سرفراز ڈوگر سے عہدے کا حلف لیا۔
گورنر ہاؤس سندھ میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے حلف لیا۔ وہ 13 ستمبر 2025 کو ریٹائر ہوں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے تقریب میں شرکت کی۔
اس کے علاوہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی بھی تقریب حلف برداری میں شریک تھے۔