عافیہ صدیقی کیس: وزیراعظم اور کابینہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی، صحت اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے وفاقی حکومت کی عدم دلچسپی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم اور پوری کابینہ کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کا عندیہ دے دیا ہے کیس کی سماعت جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کی، جہاں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی جانب سے وکیل عمران شفیق عدالت میں پیش ہوئے جب کہ وفاقی حکومت کی نمائندگی ایڈیشنل اٹارنی جنرل راشد حفیظ اور دیگر حکام نے کی عدالت نے دوران سماعت کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کے کیس میں امریکی عدالت میں معاونت سے انکار کی وجوہات پر رپورٹ طلب کی گئی تھی، مگر اب تک رپورٹ جمع نہیں کرائی گئی۔ عدالت نے خبردار کیا کہ اگر وفاقی حکومت نے رپورٹ نہ دی تو پوری کابینہ کو طلب کیا جائے گا اور وزیرِاعظم سمیت تمام وزرا کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی جسٹس اعجاز اسحاق نے واضح انداز میں کہا کہ عدالت نہ صرف وفاقی وزرا بلکہ وزیراعظم کے خلاف بھی کارروائی کا مکمل اختیار رکھتی ہے۔ انہوں نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو حکم دیا کہ تین دن میں رپورٹ پیش کی جائے، جس پر سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ اگلے ہفتے تک مہلت دی جائے۔ عدالت نے اس استدعا کو منظور کرتے ہوئے سماعت 21 جولائی تک ملتوی کر دی سماعت کے دوران ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل نے وزیراعظم اور کابینہ سے ملاقات کی درخواست پر بھی توجہ دلائی، جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ فوزیہ صدیقی وزیراعظم سے مل کر کیا چاہتی ہیں؟ کیا وزیراعظم کو صورت حال کا علم نہیں؟ عدالت کے سخت ریمارکس سے واضح ہوتا ہے کہ اگر وفاقی حکومت آئندہ سماعت تک مطلوبہ رپورٹ پیش کرنے میں ناکام رہی تو ممکنہ طور پر عدالت اعلیٰ ترین سطح پر توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کر سکتی ہے، جو ملک کی اعلیٰ سیاسی قیادت کے لیے سنگین قانونی چیلنج بن سکتا ہے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: عدالت کی کارروائی وفاقی حکومت کارروائی کا عدالت نے کے خلاف
پڑھیں:
عمران خان کیخلاف 9 مئی کے 11 مقدمات کے ٹرائل کا نیا نوٹیفکیشن جاری
پنجاب حکومت نے 9 مئی کے 11 مقدمات کے ٹرائل کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
وزارت داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 9 مئی کے 11 مقدمات کا ٹرائل اب انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوگا اور بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت آئندہ اے ٹی سی عدالت میں ہو گی، ویڈیو لنک اور سکیورٹی انتظامات سے متعلق ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 5 نومبر کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ہوگی جس میں بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے اڈیالہ جیل سے کمرہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ کریں گے۔