سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد کی تشہیر کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
سٹی 42 : پنجاب پولیس محرم الحرام کو پرامن اور محفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہے، سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد کی تشہیر کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر قابل اعتراض و نفرت انگیز مواد اپ لوڈ کرنے کے 25 واقعات رپورٹ ہوئے، جبکہ سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد شیئر کرنے پر 20 مقدمات درج، 15 قانون شکن گرفتار کر لئے گئے۔ اسکے علاوہ فیس بک پر قابل اعتراض مواد اپ لوڈ کرنے کے 14 واقعات رپورٹ ہوئے۔
شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ وٹس ایپ کے 02، جبکہ 09 واقعات دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر رپورٹ ہوئے۔
علاوہ ازیں گذشتہ 6 روز کے دوران سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد شیئر کرنے پر 121 مقدمات درج، 134 افراد گرفتار ہو چکے ہیں ۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت، اشتعال انگیزی، فرقہ واریت کے مرتکب عناصر کسی رعائت کے مستحق نہیں، پنجاب پولیس سوشل میڈیا پر نفرت انگیزی، قابل اعتراض مواد کی تشہیر کے مرتکب عناصر کی سرکوبی یقینی بنا رہی ہے۔
سکھر ؛ موبائل سروس بند
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پر قابل اعتراض مواد پنجاب پولیس
پڑھیں:
ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 90 لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمد، خاتون سمیت 7 گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 90 لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمد، خاتون سمیت 7 گرفتار
اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت 7 افراد کو گرفتار کر لیا، مختلف شہروں اور شاہراہوں پر چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 90 لاکھ 17 ہزار روپے سے زائد مالیت کی 55.6 کلوگرام منشیات برآمد کر لی گئی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد، لاہور، کراچی اور موٹروے پر کی گئی کارروائیوں میں چرس، افیون، ہیروئن، آئس اور نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔
اسلام آباد میں جاپان روڈ پر واقع ایک یونیورسٹی کے قریب کارروائی میں ایک ملزم سے 45 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فراہم کرتا تھا۔
موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ایک اور کارروائی میں خاتون سمیت 2 افراد سے 850 گرام آئس اور 2.4 کلو مشکوک پاؤڈر برآمد کیا گیا۔
کراچی کے ناردرن بائی پاس پر ایک گاڑی سے 25.2 کلوگرام چرس برآمد کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ لاہور کے ملتان روڈ پر منصورہ کے قریب اے این ایف نے ایک رکشے سے 19.2 کلوگرام افیون، 2 کلوگرام ہیروئن اور 6 کلوگرام چرس برآمد کر کے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق تمام گرفتار افراد کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ادارے نے واضح کیا کہ تعلیمی اداروں کے گرد منشیات فروشی کی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے اور ملک گیر سطح پر کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔