چینی صدر کا تیان ہوا سمیت 8 فلمی فنکاروں کے نام جوابی خط
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
چینی صدر کا تیان ہوا سمیت 8 فلمی فنکاروں کے نام جوابی خط WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے تیان ہوا اور دیگر 8 فنکاروں کے نام ایک جوابی خط میں فلمی فنکاروں کے لیے پرجوش توقعات کا اظہار کیا ۔
جمعہ کے روزشی جن پھنگ نے کہا کہ آپ کا خط پڑھ کر ان یادگار کلاسک فلموں کی یاد تازہ ہو گئی جن میں آپ نے اہم کردار ادا کئے تھے ۔ طویل عرصے سے آپ نے عوام کے لیے محبت اور فن کے مثالی اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے متعدد جاندار کردار تخلیق کیے ہیں، جو نسل در نسل ناظرین کے دلوں میں بسے ہوئے ہیں۔
شی جن پھنگ نے اپنے خط میں مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ اخلاقی اقدار اور فنکارانہ کمال کی اس راہ میں آنے والوں کے لئے رہنمائی جاری رکھیں گے۔ فلم سازوں کو ثقافتی اعتماد، عوامی زندگی کی گہری سمجھ اور دور حاضر کی روح کو اجاگر کرنے والی شاہکار تخلیقات کی طرف راغب کریں گے اور ہماری ثقافتی ترقی اور ثقافتی طاقت کے خواب کی تکمیل میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسینئر صحافی ذکیر بھٹی کی جدہ آمد، پاکستان جرنلسٹس فورم کی جانب سے ناشتے پر بیٹھک وزیر داخلہ محسن نقوی کی یو اے ای کے نائب وزیراعظم سے ملاقات، ویزا سہولیات پر اتفاق چین اور روس کو مشرقی ایشیا تعاون میکانزم کو فروغ دینا چاہئے، چینی وزیر خارجہ عالمی تہذیبوں کے مکالمے پر وزارتی کانفرنس میں شرکا کا اظہار خیال بحری ترقی میں نجی شعبے کا کردار قابل تحسین ہے، وفاقی وزیر بحری امور پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس ریکارڈ سطح پر، ڈالر سستا ہوگیا 80 سے زائد چینی اور غیر ملکی اکیڈمیشنز کی ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کانفرنس میں شرکت کی تصدیقCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فنکاروں کے
پڑھیں:
پاکستان اور چین کے تاریخی، تہذیبی اور ڈیجیٹل روابط نئی بلندیوں پر ہیں ، عطاء اللہ تارڑ
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی صرف سفارتی تعلق نہیں بلکہ ایک گہری تہذیبی، ثقافتی اور تاریخی وابستگی کا مظہر ہے۔ پاکستان میں ثقافتی ورثے کی ڈیجیٹلائزیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے اور اب ہم ثقافت و سیاحت کے فروغ کے لیے ڈیجیٹل میڈیا انفلوئنسرز کے تبادلے کی طرف گامزن ہیں۔ چین میں منعقدہ سولائزیشن ایکسچینج اینڈ میوچل لرننگ فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان وادی سندھ کی عظیم تہذیب کا وارث ہے، جبکہ قدیم شاہراہ ریشم آج سی پیک کی شکل اختیار کر چکی ہے، جو صرف اقتصادی راہداری نہیں بلکہ تہذیبوں کو جوڑنے کا پل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئرن برادرز اور سسٹرز کی اصطلاح محض الفاظ نہیں بلکہ مشترکہ ورثے، قربت اور اعتماد کی گواہی ہے۔(جاری ہے)
خطاب کے دوران وزیر اطلاعات نے پاکستان کے تاریخی ورثے جیسے موہنجو داڑو، ٹیکسلا، اور گندھارا تہذیب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ورثہ صرف ماضی نہیں، بلکہ آج کی نسل کے شعور، ہنر اور خوابوں میں زندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ثقافتی ورثے کی ڈیجیٹلائزیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے اور اب ہم ثقافت و سیاحت کے فروغ کے لیے ڈیجیٹل میڈیا انفلوئنسرز کے تبادلے کی طرف گامزن ہیں۔ انہوں نے ے چین کے صدر شی جن پنگ کے گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ وڑن عالمی ہم آہنگی، ثقافتی احترام اور ترقی کے نئے باب کھولنے کی بنیاد ہے۔ انہوں نے اپنی پہلی عوامی سطح کی چین یاترا 2009 کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج بحیثیت پالیسی ساز اسی دوستی کو عملی صورت دے رہے ہیں۔ انہوں نے چائنہ میڈیا گروپ کے ساتھ اشتراک، پروگرام "Hi China, Hi Pakistan" اور چینی و انگریزی زبان میں شائع ہونے والے Hua Shang Weekly کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات دونوں اقوام کو ایک دوسرے کے قریب لا رہے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ مستقبل ڈیجیٹل میڈیا کا ہے، اور یہ نئی راہداری دوستی، ثقافت، سیاحت اور امن کی ضامن بنے گی۔ انہوں نے فورم کے انعقاد پر میزبان ملک اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا، اور پاکستان کی جانب سے ثقافتی روابط اور بین الاقوامی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔