جمعیت طلبہ عربیہ کا 52 یوم تاسیس جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر )جمعیت طلبہ عربیہ کا 52 یوم تاسیس سندھ بھر میں جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا، صوبائی ہیڈ کوارٹر میں پرچم کشائی کی گئی، جمعیت طلبہ عربیہ سندھ کے منتظم اصغر علی سمیجو سمیت آفتاب ملک صوبائی ناظم رابطہ الاخوان منتظم کراچی صفدرعلی اور صوبائی ذمے داران بھی موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کا 52 واں یوم تاسیس سندھ بھر میں جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا ،سندھ بھر کے دینی مدارس میں اجتماعات اور سمینارز کا
انعقاد کیا گیا، جمعیت طلبہ عربیہ سندھ کے منتظم مولانا اصغر علی سمیجو نے یوم تاسیس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت طلبہ عربیہ نے اپنی نصف صدی کی جدوجہد میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، بچوں کے تربیت کے ساتھ بچوں کے لیے مختلف پروگرامات کا انعقاد کرکے ایک نئی لہر پیدا کی ہے ،اب مدارس عربیہ کے بچوں ہر قسم کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں ،سندھ بھر میں منعقد ہونے والے تاسیسی اجتماعات اور سمینارز سے صوبائی جنرل سیکرٹری اسحاق احمد، منتظم کراچی صفدر علی،منتظم حیدرآباد رضوان علی،منتظم بدین عباس علی،سکھر حافظ حبیب اللہ ،میرپورخاص دانش وقار، لسبیلہ سمیع اللہ سمیت دیگر عہدیدران نے خطابات کیے ۔جمعیت طلبہ عربیہ سندھ کے منتظم اصغر علی سمیجو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت طلبہ عربیہ 52 سالا جدوجہد ملکی سطح پر اہم کردار ادا کیا ہے، جمعیت طلبہ عربیہ دینی مدارس میں پڑھنے والے ہر طالب علم کی پہچان بن چکی ہے ،52 سال قبل لگایا گیا پودا آج ایک تناور درخت کی حیثیت اختیار کرچکا ہے لاکھوں طلبہ اس شجر سایہ دار سے وابستہ ہوچکے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جمعیت طلبہ عربیہ یوم تاسیس کے ساتھ
پڑھیں:
’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘
طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔
سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔
دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔