Jasarat News:
2025-11-03@09:42:33 GMT

برہان مظفر وانی کا 9واں یوم شہادت آج منایا جائے گا

اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مظفرآباد (صباح نیوز)مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کشمیر میں نئی روح پھونکنے والے برہان مظفر وانی شہید کا نواں یوم شہادت آج ’’ یوم مزاحمت کشمیر‘‘ کے طور پر منایا جائے گا۔ دارالحکومت مظفرآباد میں 313 کشمیری نوجوانوں کا منظم دستہ برہان وانی اور شہدائے کشمیر کو سلامی پیش کرے گا۔ نوجوان شہید افضل گورو چوک سے شہید برہان وانی چوک تک ’’دوڑو آزادی کے لیے ‘‘ مقابلے میں شریک ہوں گے۔ میڈیا کے نام جاری کیے گئے ایک بیان میں چیئرمین پاسبان حریت عزیر احمد غزالی نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے معروف رہنما حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان مظفر وانی کے نویں یوم شہادت کو پوری ریاست میں ’’یوم مزاحمت کشمیر ‘‘ کے طور پر منایا جائے گا۔ انکا کہنا تھا کہ شہدائے اسلام و آزادی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ریلیوں، جلسے اور جلوسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے آزاد کشمیر حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ 8 جولائی کہ دن کو قومی سطح پر ’’یوم مزاحمت کشمیر‘‘ کے طور پر منانے کا اعلان کرے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جائے گا

پڑھیں:

گلگت بلتستان میں آج ڈوگرا راج سے آزادی کا دن منایا جا رہا ہے

گلگت بلتستان میں آج ڈوگرا راج سے آزادی کا دن منایا جا رہا ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025 سب نیوز

گلگت: (آئی پی ایس) آج کے دن گلگت سکاؤٹس اور مقامی جانبازوں نے ڈوگرا راج کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے مہاراجہ کے کنٹرول کو ختم کیا تھا۔

یکم نومبر کو گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن منایا جاتا ہے، گلگت بلتستان کی عوام کی جدو جہد کا مقصد پاکستان کے ساتھ الحاق تھا، گلگت کی آزادی کے بعد 14 اگست 1948ء کو ایک سال کی جہدوجہد کے بعد بلتستان کو بھی آزاد کروا لیا گیا۔

گلگت بلتستان میں ڈوگرا راج کے خلاف وہاں کی بہادر عوام کی فتح کو آج بھی ایک عظیم معرکہ تسلیم کیا جاتا ہے، گلگت بلتستان اپنے منفرد محل وقوع کی وجہ سے نہ صرف دفاعی بلکہ سیاحتی، معاشی اور ثقافتی اعتبار سے بھی اہمیت کا حامل ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرطورخم سرحد غیرقانونی افغان شہریوں کی بے دخلی کیلئے 20 روز بعد کھول دی گئی طورخم سرحد غیرقانونی افغان شہریوں کی بے دخلی کیلئے 20 روز بعد کھول دی گئی دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا بلدیاتی ایکٹ کو آئینی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ، 27ویں ترمیم کی حمایت کردی سی ڈی اے میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے ،نوٹیفکیشن سب نیوز پر پاکستان کو سمندر میں تیل و گیس کی دریافت کیلئے کامیاب بولیاں موصول، ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری متوقع سہیل آفریدی کو وزیراعلی بننے پر مبارکباد، ملکر دہشت گردی کا مقابلہ کرینگے، وزیراعظم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • مظفر آباد میں 2 روزہ ویمن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد
  • مظفر آباد میں 2 روزہ ویمن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد
  • غزہ و لبنان، جنگ تو جاری ہے
  • بھارت میں کشمیریوں کی نسل کشی انتہا کو پہنچ گئی،کشمیر  کی آزادی وقت کی ضرورت ہے، صدرآصف علی زرداری
  • مقبوضہ کشمیر کی آزادی وقت کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف زرداری
  • گلگت بلتستان کا 78 واں یوم آزادی آج بھرپورجوش و خروش سے منایا جا رہا ہے ۔
  • کشمیر کی آزادی ناگزیر، بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کا بازار گرم ہے: صدر مملکت
  • گلگت بلتستان میں آج ڈوگرا راج سے آزادی کا دن منایا جا رہا ہے
  • گلگت بلتستان کا 78 واں یوم آزادی کل منایا جائے گا، صدر مملکت شریک ہوں گے
  • آزاد کشمیر میں نئے قائد ایوان کا نام تحریک عدم اعتماد جمع کراتے وقت سامنے لایا جائے گا، پیپلز پارٹی