وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ اورآذربائیجان کے صدور سے خوشگوارملاقات، تینوں رہنماؤں نے دوستی کے جذبے کو ہاتھوں کی زنجیر میں پرو دیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
خانکندی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05جولائی 2025)وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے اور آذربائیجان کے صدور سے خوشگوارملاقات،چہل قدمی،تینوں رہنماؤں نے دوستی کے جذبے کو ہاتھوں کی زنجیر میں پرو دیا،آذربائیجان کے شہر خان کندی میں وزیراعظم شہباز شریف، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی ملاقات ہوئی۔وزیراعظم شہباز شریف، ترکیہ کے صدر رجب طیب اِردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے خانکندی میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے بعد چہل قدمی کی۔
ای سی او سربراہی اجلاس کے بعد خانکندی کی فضاؤں میں ایک دلکش منظر دیکھنے کو ملا جب وزیراعظم شہباز شریف، ترک صدر رجب طیب اردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے ایک ساتھ چہل قدمی کی، باتیں کیں اور دوستی کے جذبے کو ہاتھوں کی زنجیر میں پرو دیا۔(جاری ہے)
آذربائیجان کے صدر نے وزیر اعظم اور ترک صدر کو خان کندی کی تاریخ اور تاریخی عمارتوں کے بارے میں بتایا آذربائیجان کے صدر علیوف نے خود رہنمائی کرتے ہوئے شہر کی تاریخ کے دلکش اوراق بھی کھولے۔
تینوں رہنماؤں کے درمیان غیر رسمی اور خوشگوار گفتگو ہوئی۔پاکستانی وزیراعظم، ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور نے گفتگو کے دوران ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر تینوں ممالک کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات اور یکجہتی کا اظہار کیا۔تینوں رہنما روایتی پروٹوکول سے ہٹ کر بے تکلف انداز میں ہنستے مسکراتے، گھومتے پھرتے نظر آئے، غیر رسمی انداز میں کی گئی گفتگو میں دوستی، اخوت اور علاقائی اتحاد کی جھلک نمایاں رہی۔تینوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران ہاتھ تھام کر پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات اور یکجہتی کا اظہار کیا۔بعد ازاں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف وزیرِ اعظم کو خود گاڑی چلا کر شوشا میں ظہرانے پر لے کر گئے۔ اس سے قبل آذر بائیجان کے شہر خانکندی میں ملاقات میں شہبازشریف اور ایرانی صدر نے تمام شعبوں میں جاری پاک ایران تعاون کا جائزہ لیا تھا اور پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانیکیگزشتہ فیصلوں میں پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا تھا۔وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان اقتصادی تعاون تنظیم کے 17 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے سلسلے میں آذر بائیجان میں موجود تھے تاہم بعدازاں وزیراعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان کا 2 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے تھے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے تینوں رہنماؤں
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز، نواز شریف آج میرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے
ویب ڈیسک :آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات میں دو روز باقی رہ گئے ہیں، جس کے باعث سیاسی سرگرمیاں اور انتخابی مہم اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف آج میرپور کے قائداعظم سٹیڈیم میں ایک بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے، جلسے میں میاں نواز شریف کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی دیگر مرکزی و مقامی قیادت بھی شریک ہوگی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں، جہاں سٹیج کی تیاری سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، مسلم لیگ (ن) کے انتخابی جلسے میں کارکنوں اور حامیوں کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے، جبکہ جلسے کے لیے مختلف علاقوں سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ آزادکشمیر ڈویژن میں عام انتخابات 27 جولائی کو ہوں گے، جس کے پیش نظر مختلف سیاسی جماعتیں اپنی انتخابی مہم تیز کیے ہوئے ہیں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ