سی ٹی ڈی کا تونسہ شریف میں آپریشن ، دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب کے شہر تونسہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی) اور فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے درمیان سرحدی گاؤں کے قریب شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 خطرناک دہشت گرد ہلاک اور 5 زخمی ہوکر جنگل کی طرف فرار ہوگئے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی، اس دوران دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے، 5 زخمی مشتبہ افراد جنگل کی سمت فرار ہوگئے۔
پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے پر بڑی پیش رفت
سی ٹی ڈی نے ہلاک دہشت گردوں سے رائفلز، 3 آئی ای ڈیز، گولا بارود، دستی بم اور دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا، فرار دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے رومی اور تونسہ کے قریب چیک پوسٹیں قائم کر دی ہیں، مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، .
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تونسہ کے قریب فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر پنجاب پولیس اور محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
وزیرداخلہ محسن نقوی نے پولیس اور سی ٹی ڈی ٹیم کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا ہر جگہ پیچھا جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کے بہادر سپوتوں نے پہلے بھی دلیری کے ساتھ خارجی دہشت گردوں کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کو شاباش دی اور کہا کہ دہشت گردوں کا تعاقب جاری رہے گا، دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے۔
مزید :
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: الہندوستان کے سی ٹی ڈی نے پولیس اور گردوں کے
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ