City 42:
2025-07-05@10:41:27 GMT

لکی مروت: سی ٹی ڈی کی کارروائی ،3 خوارج ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT

ویب ڈیسک: محکمہ انسداد دہشت گردی بنوں نے تھانہ لکی سٹی کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔

ترجمان نے بتایا کہ کارروائی گاؤں حرامہ تالہ کے قریب بھٹنی نہر کچی سڑک پر کی گئی، دہشت گردوں سے مقابلہ تقریاً 25 منٹ تک جاری رہا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں وسیم اللہ بھی شامل ہے جبکہ قدرت اللہ بھی مارا گیا، دونوں گنڈی خان خیل لکی مروت کے رہائشی ہیں۔

شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری

حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد ہجرت اللہ عرف ہجرت حرام تالہ گمبیلا لکی مروت کا رہائشی ہے، تینوں دہشت گرد ایل ایچ سی وحید اللہ، ٹریفک کانسٹیبل انور شیر اور سپاہی ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے 4 دستی بم، کلاشنکوف، کارتوس اور 2 موبائل فون برآمد ہوئے، تینوں دہشت گرد بم دھماکوں، پولیس پرحملوں اور دیگر جرائم میں مطلوب تھے۔


 

سکھر ؛ موبائل سروس بند

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

تونسہ شریف میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک

لاہور(اوصاف نیوز)سی ٹی ڈی اور پنجاب پولیس کی مشترکہ کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 5 خارجی دہشت گرد ہلاک ، 8 زخمی ہو گئے۔

تونسہ شریف کے قریب پنجاب پولیس نے سی ٹی ڈی کے ساتھ مل کر امن دشمنوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا، جس میں تھانہ وہوا کی حدود جادے والی میں فتنہ الہندوستان کے 5 خارجی دہشتگرد جہنم واصل کردیے گئے۔

دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے بعد علاقے میں کلین اینڈ سرچ آپریشن جاری ہے، مشترکہ آپریشن میں 8 دہشت گرد شدید زخمی بھی ہوئے، ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی کارروائی کے بعد موقع پر پہنچ گئے۔

دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے تونسہ کے قریب فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیر داخلہ نے پولیس اور سی ٹی ڈی ٹیموں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ بہادر سپوتوں نے پہلے بھی دلیری کے ساتھ خوارجی دہشت گردوں کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر پولیس اور سی ٹی ڈی کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کا تعاقب جاری رہے گا، دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے۔ کامیاب آپریشن پر آئی جی پنجاب پولیس نے ٹیم کو مبارک باد دی۔

پیپلزپارٹی اختلافات کا شکار، وزیراعظم انوارالحق کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے میں ناکام

متعلقہ مضامین

  • تونسہ شریف میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک
  • سی ٹی ڈی اور پنجاب پولیس کی مشترکہ کارروائی؛ فتنۃ الہندوستان کے 5 خارجی دہشتگرد ہلاک
  • لکی مروت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، 3 دہشتگرد مارے گئے
  • لکی مروت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک
  • پاک فوج کی بروقت کارروائی، پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، 30 دہشت گرد ہلاک
  • بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام، 30 دہشتگرد واصل جہنم
  • شمالی وزیرستان: دراندازی کی کوشش ناکام، پاک افغان سرحد پر 30 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک
  • سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، 30 خوارج ہلاک
  • بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی افغان سرحد سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام، 30 دہشتگرد مارے گئے