اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے نئے ریکارڈز؛انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
کراچی:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے نئے ریکارڈز آج مسلسل دوسرے دن قائم ہو رہے ہیں، اس دوران انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
بدھ کے روز بازارِ حصص میں کاروبار کا آغاز 704 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 28 ہزار 904 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے سبب زبردست تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس کی بلندی کے نئے ریکارڈز قائم ہوئے تھے، جس میں کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 27 ہزار، ایک لاکھ 28 ہزار اور ایک لاکھ 29 ہزار پوائنٹس کی سطحیں عبور کرگیا تھا۔
آج مسلسل دوسرے دن اسٹاک مارکیٹ میں جاری کاروبار میں ریکارڈ ساز تیزی دیکھی جا رہی ہے اورانڈیکس مسلسل اضافے کے ساتھ 1387 پوائنٹس کی تیزی کے نتیجے میں ایک لاکھ 29 ہزار 587 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو چکا ہے۔
واضح رہے کہ منگل کے روز بازارِ حصص میں مجموعی طور پر 2572 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 28 ہزار 199 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پوائنٹس کی ایک لاکھ
پڑھیں:
سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ، انڈیکس ایک لاکھ 29 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 29 ہزار 645 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 29 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 29 ہزار 645 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر مجموعی طور پر ہنڈرڈ انڈیکس 2572 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 28 ہزار 199 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 4 پیسے کا اضافہ ہوا، ڈالر 283.76 روپے سے بڑھ کر 283.80 روپے پر آگیا ہے۔