کیا (KIA) نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 7 لاکھ روپے تک اضافہ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
معروف کار ساز کمپنیKIA نے یکم جولائی 2025 سے پاکستان میں اپنی کئی ماڈلز کی قیمتوں میں 95 ہزار سے لے کر 7 لاکھ روپے تک اضافہ کر دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ فیصلہ معاشی دباؤ، روپے کی قدر میں مسلسل کمی، فیڈرل بجٹ میں NEVلیوی کے نفاذ اور بین الاقوامی فریٹ لاگت میں اضافے کے باعث کیا گیا ہے۔
KIA کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے بڑھتے اخراجات کو طویل عرصے تک خود برداشت کیا، تاہم اب مزید بوجھ اٹھانا ممکن نہ رہا، لہٰذا قیمتیں ایڈجسٹ کرنا ناگزیر ہو گیا۔
نئی قیمتیں (یکم جولائی 2025 سے مؤثر)یکم جولائی 2025 سے نافذ ہونے والی نئی قیمتوں کے مطابق KIA Picanto AT کی قیمت 15 ہزار روپے اضافے کے بعد 39 لاکھ 40 ہزار سے بڑھ کر 40 لاکھ 90 ہزار روپے ہو گئی ہے، جبکہ Stonic EX کی قیمت 95 ہزار روپے اضافے کے ساتھ 47 لاکھ 67 ہزار سے بڑھ کر 48 لاکھ 62 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں: کیا موٹرز پاکستان میں اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی کب لانچ کرے گا؟
Stonic EX+کی قیمت میں 4 لاکھ 99 ہزار روپے کا نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 59 لاکھ 99 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح Sportage Alpha کی قیمت 40 لاکھ روپے اضافے کے بعد 88 لاکھ 99 ہزار روپے اور Sportage FWD کی قیمت 50 لاکھ روپے اضافے کے بعد 1 کروڑ 4 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
Sportage HEVکی قیمت میں 6 لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 1 کروڑ 15 لاکھ 99 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ مزید برآں، Sorento 3.
Sorento HEV FWD اور اس کے EMI ورژن کی قیمتوں میں 6 لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جو اب بالترتیب 1 کروڑ 52 لاکھ 99 ہزار اور 1 کروڑ 57 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہیں۔ Sorento HEV AWD اور اس کے EMI ورژن کی قیمتوں میں سب سے زیادہ، یعنی 7 لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ گاڑیاں اب بالترتیب 1 کروڑ 66 لاکھ 99 ہزار اور 1 کروڑ 71 لاکھ 99 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی۔
مزید پڑھیں: کیا موٹرز پاکستان میں کونسی 4 نئی گاڑیاں لانچ کرنیوالا ہے؟
KIA Carnival کی قیمت بھی 7 لاکھ روپے اضافے کے بعد 1 کروڑ 82 لاکھ روپے ہو گئی ہے۔ تاہم KIA EV5 Air، EV5 Earth اور EV9 کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور یہ بدستور بالترتیب 1 کروڑ 85 لاکھ، 2 کروڑ 35 لاکھ اور 4 کروڑ 32 لاکھ روپے میں دستیاب ہیں۔
شرائط و ضوابطنافذالعمل تاریخ:
تمام وہ گاڑیاں جن کی انوائسنگ یکم جولائی 2025 یا بعد میں ہوگی، نئی قیمتوں کے مطابق چارج کی جائیں گی۔
اضافی چارجز:
اگر حکومت کی جانب سے کوئی نیا ٹیکس، لیوی یا روپے کی قدر میں کمی واقع ہوتی ہے، تو اس کا بوجھ خریدار پر منتقل کیا جائے گا۔
ایکس فیکٹری قیمتیں:
قیمتوں میں فریٹ اور انشورنس شامل نہیں ہے۔
کمپنی کا مؤقفKIAنے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ صارفین کو اعلیٰ معیار کی مصنوعات فراہم کرنے کے عزم پر قائم ہے اور ان کے اعتماد کو سراہتی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ عالمی اور ملکی اقتصادی حالات کے باعث قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہوچکا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
kia معروف کار ساز کمپنی نئی قیمتیںذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: معروف کار ساز کمپنی نئی قیمتیں ہزار روپے ہو گئی ہے لاکھ روپے کا اضافہ روپے اضافے کے بعد لاکھ 99 ہزار روپے یکم جولائی 2025 کی قیمتوں میں کیا گیا ہے کی قیمت
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے
وفاقی حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور متعلقہ وزارتوں کی سفارشات کی روشنی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج یکم جولائی 2025 سے ہو گیا ہے۔
وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق:
ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
پرانی قیمت: 262.59 روپے فی لیٹر
نئی قیمت: 272.98 روپے فی لیٹر
مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ کا اہم فیصلہ، پیٹرولیم لیوی کا اختیار پیٹرولیم ڈویژن کو منتقل
پیٹرول (MS) کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
پرانی قیمت: 258.43 روپے فی لیٹر
نئی قیمت: 266.79 روپے فی لیٹر
حکومت کے مطابق یہ اضافہ بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور ملکی مالی ضروریات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا پیٹرولیم مصنوعات