پیٹرول کی قیمت اور ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ، عوام پھٹ پڑے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیٹرول کی قیمت میں اضافے اور ٹرانسپورٹ کے کرایے بڑھ جانے پر پہلے سے ہی مہنگائی کے ستائے عوام پھٹ پڑے۔ تفصیلات کے مطابق عوام نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔عوام کا کہنا تھا کہ پیٹرول اتنا مہنگا کردیا، غریب عوام کہاں جائے؟ اشرافیہ کو نوازا جارہا ہے غریب کو مارا جارہا ہے۔شہریوں نے کہا کہ حکومت کوچاہیے کہ عام آدمی کیلیے آسانیاں پیدا کرے۔ ایک مسافر نے بتایا کہ2 ہزار روپے دے کر صادق آباد سے آئے تھے اب 2300 روپے مانگ رہے ہیں۔ ایک اور مسافر نے بتایاکہ میرپور خاص سے 2500 کرایہ دے کر آئے تھے اب ٹرانسپورٹر 3 ہزار روپے مانگ رہے ہیں۔ دوسری جانب ٹرانسپورٹرز نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے ہمارے کاروبار پر اثر پڑتا ہے۔ کرایے بڑھانا ہماری مجبوری ہے، ہم نے سب اخراجات پورے کرنے ہوتے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے
وفاقی حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور متعلقہ وزارتوں کی سفارشات کی روشنی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج یکم جولائی 2025 سے ہو گیا ہے۔
وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق:
ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
پرانی قیمت: 262.59 روپے فی لیٹر
نئی قیمت: 272.98 روپے فی لیٹر
مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ کا اہم فیصلہ، پیٹرولیم لیوی کا اختیار پیٹرولیم ڈویژن کو منتقل
پیٹرول (MS) کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
پرانی قیمت: 258.43 روپے فی لیٹر
نئی قیمت: 266.79 روپے فی لیٹر
حکومت کے مطابق یہ اضافہ بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور ملکی مالی ضروریات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا پیٹرولیم مصنوعات