راولپنڈی(نیوز ڈیسک)10محرم الحرام کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے اپنا اگلا لائحہ عمل ترتیب دے دیا، اپنے ایک بیان میں بانی پی ٹی آئی نے پارٹی قیادت کو 10 محرم الحرام کے بعد حکومت کے خلاف تحریک شروع کرنے کی ہدایت کردی۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان کی بہنوں نے میڈیا سے گفتگو کی، جنہوں نے عمران خان سے ملاقات کے دوران ہونے والی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

علیمہ خان اور نورین خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے شکوہ کیا ہے کہ آج میری بہنوں کو صرف 15 منٹ کے لیے ملاقات کی اجازت دی گئی، جبکہ وکیل ظہیر عباس کو ڈیڑھ منٹ کی اجازت ملی۔ دیگر وکلا سلمان صفدر، سلمان اکرم راجا اور نیاز اللہ نیازی کو ملاقات کی اجازت تک نہیں دی گئی۔

عمران خان نے کہاکہ ان تمام رکاوٹوں کا مقصد مجھے سیاسی طور پر مائنس کرنا ہے۔ میں نے 26 ویں آئینی ترمیم پر بات کی تھی، جس کے اثرات اب سب کے سامنے آ رہے ہیں۔ اگر آپ لوگوں کا ووٹ چوری کرلیں اور کہیں کہ ووٹ کی کوئی اہمیت نہیں، تو یہ مارشل لا ہی ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ موجودہ اسمبلیوں میں بیٹھے افراد عوام کے ووٹ سے نہیں آئے بلکہ ان پر عوام کی مرضی مسلط کی گئی ہے۔ میڈیا کی آواز بند کی جا چکی ہے اور اب 27 ویں آئینی ترمیم لائی جا رہی ہے۔

عمران خان کے بقول اس ترمیم کے بعد بہتر ہے کہ بادشاہت کا اعلان کر دیا جائے کیونکہ عوام کی آواز ختم کر دی گئی ہے۔ پاکستان ہندوستان سے آزادی کے بعد کلمہ طیبہ کے نام پر وجود میں آیا تھا، یہی کلمہ ہماری بنیاد ہے، لیکن آج قوم کو مکمل طور پر غلام بنایا جا رہا ہے۔ اگر یہ غلامی برقرار رہتی ہے تو میں پوری زندگی جیل میں گزارنے کو تیار ہوں۔

علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے اپنی جماعت کو واضح ہدایات دے دی ہیں کہ 10 محرم الحرام کے بعد اس غلامی کے نظام کے خلاف منظم تحریک شروع کی جائے۔

عمران خان نے تحریک انصاف کی قیادت کو واضح ہدایت دے دی ہے کہ تحریک کی تیاری مکمل رکھی جائے، اور ان کی طرف سے دی گئی رہنمائی سلمان اکرم راجا کو فراہم کر دی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:شہری اب یونین کونسلوں میں شناختی دستاویزات کی تمام خدمات حاصل کر سکتے ہیں، نادرا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کے بعد

پڑھیں:

ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ حتمی نہیں: سینیٹر علی ظفر

ویب ڈیسک:پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر نےکہا کہ ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ حتمی نہیں، بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد حتمی لائحہ عمل طے ہوگا۔

  پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ  پارٹی میں دو آرا ہیں ایک کے مطابق ہر صورت مقابلہ کیا جائے، دوسری کے مطابق ایسے انتخابات میں حصہ لینے کا فائدہ نہیں، علی ظفر نے کہا کہ سچ سب کے سامنے ہے اور اسے دنیا تسلیم کرتی ہے۔

محکمہ داخلہ کے کنٹرو ل روم سے صوبے کے تمام حساس جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ جاری

  سیاست میں مذاکرات کا کلیدی کردار ہے مگر اس وقت کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اس پر بھی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ حتمی نہیں: سینیٹر علی ظفر
  • میں پی ٹی آئی میں ہوتا تو عمران خان مئی 2024 میں رہا ہو چکے ہوتے، شیر افضل مروت
  • (سندھ بھر میں جشنِ آزادی )عمران خان کی رہائی کیلئے تحریک انصاف کی ریلیاں
  • بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف کی 78ویں یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد
  • حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا امکان، اسپیکر نے شیخ وقاص کیخلاف کارروائی روک دی
  • عمران خان سے رفقاء کی ملاقات کا دن، 6 افراد کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی
  • کبھی طالبان کو سپورٹ کیا نہ آئندہ کریں گے، کے پی حکومت نے کسی آپریشن کی اجازت نہیں دی، جنید اکبر
  • کبھی طالبان کو سپورٹ کیا نہ آئندہ کرینگے، صوبائی حکومت نے کسی آپریشن کی اجازت نہیں دی، جنید اکبر
  • عمران خان کی کال پر 14 اگست کو احتجاج ہو گا یا نہیں؟ تحریک انصاف تذبذب کا شکار
  • کیا عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو مستعفی ہونے کا کہا تھا؟ بیرسٹر گوہر نے بتادیا