پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن جاری، 24 ہزار حجاج وطن واپس پہنچ چکے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
قومی ائیرلائن کا بعد از حج آپریشن 10جولائی کواختتام پذیرہوگا، اب تک 24 ہزارحجاج پاکستان پہنچ چکے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن تواترسے جاری اور حجاج کرام کی وطن واپسی کے لیے اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ، لاہور، پشاورسمیت مختلف شہروں کے لیے سعودی عرب سے پروازیں چلائی جارہی ہیں۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق اب تک 24 ہزارحجاج کرام کو پاکستان پہنچایا جاچکا ہے، بعدازحج آپریشن کے دوران 109کے لگ بھگ پروازیں آپریٹ کی گئی ہیں۔
بعد از حج آپریشن کےتحت کل 42 ہزارحجاج کرام پاکستان پہنچیں گے۔
ترجمان کے مطابق بعدازحج آپریشن کے لیے قومی ائیرلائن کے فضائی بیڑے میں شامل بوئنگ 777 اورائیربس 320 ساختہ طیارے استعمال کیے جارہےہیں۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق حج آپریشن 10جولائی کو اختتام پذیرہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
ملک بھر میں فی تولہ سونےکی قیمت میں 4600 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 4600 روپے اضافے کے بعد اب 4 لاکھ 76 ہزار 362 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔اس کے علاوہ10گرام سونے کی قیمت3944 روپےبڑھ کر 4 لاکھ8 ہزار 403 روپے ہوگئی ہے۔عالمی بازار میں سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے سے 4540 ڈالر فی اونس ہے۔