پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 10جولائی کواختتام پذیرہوگا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: قومی ائیرلائن کا بعد از حج آپریشن 10جولائی کواختتام پذیرہوگا، اب تک 24 ہزارحجاج پاکستان پہنچ چکے ہیں۔
پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن تواترسے جاری اور حجاج کرام کی وطن واپسی کے لیے اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ، لاہور، پشاورسمیت مختلف شہروں کے لیے سعودی عرب سے پروازیں چلائی جارہی ہیں۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق اب تک 24 ہزارحجاج کرام کو پاکستان پہنچایا جاچکا ہے، بعدازحج آپریشن کے دوران 109کے لگ بھگ پروازیں آپریٹ کی گئی ہیں۔بعد از حج آپریشن کےتحت کل 42 ہزارحجاج کرام پاکستان پہنچیں گے۔
ترجمان کے مطابق بعدازحج آپریشن کے لیے قومی ائیرلائن کے فضائی بیڑے میں شامل بوئنگ 777 اورائیربس 320 ساختہ طیارے استعمال کیے جارہےہیں۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق حج آپریشن 10جولائی کو اختتام پذیرہوگا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ا ئی اے
پڑھیں:
قومی ایئر لائن کے طیارے کے رن وے پر پڑے کچرے سے متاثرہ انجن کی مرمت شروع
—فائل فوٹوقومی ایئر لائن کے طیارے کے متاثرہ انجن کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا۔
قومی ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق لاہور ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے وقت طیارے کے انجن سے ربڑ ٹکرا گیا تھا۔
گزشتہ روز ٹورنٹو سے لاہور آنے والا قومی ایئرلائن کا طیارہ لینڈنگ کے بعد گراؤنڈ ہوگیا۔
ترجمان قومی ایئر لائن نے بتایا ہے کہ جہاز گراؤنڈ ہونے سے لاہور ٹورنٹو کی پرواز کی روانگی میں 24 گھنٹے تاخیر ہوئی ہے۔
قومی ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز رن وے پر پڑے کچرے سے قومی ایئر لائن کے جہاز کو شدید نقصان پہنچا تھا۔
ترجمان قومی ایئر لائن کے مطابق لینڈنگ کے وقت ہونے والے واقعات کا ایئر پورٹ حکام کے ساتھ مل کر سدباب کرنا چاہتے ہیں۔