حیدرآباد:یوم عاشورہ عقیدہ و احترام سے منایا گیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد،جامشورو(نمائندہ جسارت) شہدائے کربلا حضرت اِمام حْسین ؓ اور اْن کے رفقا کی عظیم شہادت انتہائی مذہبی پْر جوش طریقے سے منایا گیا۔ اِس سلسلے میں جامشورو کے ڈپٹی کمشنر غضنفر قادری SSPجامشوروظفر صدیق چھانگا نے کوٹری جامشورو اور ضلعے کے دیگر ماتمی قافلوں کی گزر گا ہو ں کا دورہ کرتے ہوئے اطمنان کا اظہار کیا۔کوٹری، تھانہ بولا خان، سن، مانجھند، بڈا پور، کھانوٹ، سیدآباد،سہون شریف، آمری، لکی شاہ صدر، نوری آباد، لونی کوٹ،سائیں اللہ ڈنو ملاح، بیگو خان، گوٹھ لاکھو فقیرسینڈوز نگر کے علاوہ دیگر مقامات سے یوم عاشورہ کے ذوالجناح، عَلم، تعزیوں کے جلوس برآمد ہوئے۔ جبکہ جامشورو میں سید فیض شاہ،اورسید سردار شاہ کی قیا دت میں مرکزی ماتمی جلوس اِمام بارگاہ سجادیہ سے نکالا گیا۔جس میں جام شورو سے نکلنے والے چھوٹے بڑ ے ماتمی قافلے بھی شامل ہوگئے۔ جلوس کی عَزا داران مختلف مقامات پر قیام کرتے،ماتم،نوحہ خوانی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پریس کلب جامشورو کے سامنے پہنچے، جہاں عزادار مجلس اِنتہائی عقیدت اور احترام کے ساتھ سْنتے ہوئے لبیک یا حْسین اور یزیدیت مْردہ باد کے نعرے بلند کرتے رہے۔ مختصر مجلس سے خطاب کر تے ہوئے مشہور زمانہ ذاکر نے مصائب کا ذکر کرتے ہوئے نے کہاحضرت اِمام حْسین ؓ نے ظلم کے آگے نہ جھکتے ہوئے عظیم قْربانیاں دے کر ہمیں دَرس دیا ہے کہ دشمن چاہے کتنا ہی ظالم اور طاقتور کیوں نہ ہو اْسکے آگے جھکنا نہیں ہے۔اْنہوں نے کہا بیرونی سازش ہے کہ اِسلام کے قلعے پاکستا ن میں انتشار پیدا کرکے اِس کو کمزور کیا جائے، لیکن دْنیا نے دیکھا کہ پاکستان کو فلسطین غزہ سمجھنے والوں کو تمام پاکستانیوں نے تمام مسلکو ں سے بالا تر ہوکر یکجہتی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے اِسرائیل اور بھارت کو پچھاڑ دیا۔ اْنہوں نے کہابیت المقدس کے لئے فلسطینی جو قْربانیاں دے ر ہے ہیں، وہ رائیگاں نہیں جائیں گی،اْن کا ایمان ہے بیت المقدس کی حفاظت اْن کی جان سے بھی زیادہ قیمتی ہے، اْس کے لئے وہ اپنی قیمتی جانوں کی قْربانیا ں دے ر ہے ہیں۔ جبکہ اِیران فلسطینیوں اور بیت المقدس کے لئے ہر وقت ہر قْربانی دینے کے لئے تیار ہے، اور اْس ایک ملک نے اِسرائیل کو بھی ناکوں چنے چبواکر اِسرائیل کوغزہ بنا کر اْس کا غرور خاک میں مِلا دیا ہے۔اْنہوں نے کہا اسرائیل سے جنگ کے دوران ایر ان کے بہترین سا ئنسدانوں، جرنلوں، عام شہریوں نے شہید ہونے کا اعلیٰ مرتبہ حاصل کرکے حضرت اِمام حْسین ؓ کے فرمان کی پختگی کا اظہار کیاہے۔اْنہوں نے کہااِ سلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد، اْنہوں نے کہا مظلوم فلسطینیوں کو بِلا جواز شہید کیا جارہا ہے۔اْن کو ملک سے بے دخل کیا جارہا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دیگر رہنماؤں نے کہا کہ اَب وقت مسلکوں کے بجائے صرف ایک مسلمان قوم بننے کا وقت ہے۔ اْنہوں نے جامشورو کے ڈپٹی کمشنر غضنفر قادری SSPجامشوروظفر صدیق چھانگا، ٹاؤن کمیٹی جامشورو آفیسرَ ارسلان دستگیر، میڈیا، لمس اسپتال کے AMSمْنیر احمد شیخ کا عاشورہ کے سلسلے میں انتظامات کرنے پر خصوصی طور پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ا نہوں نے کہا کرتے ہوئے کے لئے
پڑھیں:
الریاض میں مشتاق بلوچ کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان پیپلز پارٹی گلف مڈل ایسٹ کے نائب صدر مشتاق بلوچ کی جانب سے ریاض کے مقامی ہوٹل میں پاکستانی صحافی برادری کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ عابد شمعون چاند کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف سماجی ، علمی، ادبی اور مذہبی شخصیت انجینئر ارشد محمود تبسّم نے کہا کہ دیارِ غیر میں رہتے ہوئے تمام پاکستانی صحافی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بخوبی سر انجام دے رہیں صحافی حضرات تمام اختلافات سے بالا تر ہو کر اپنے قلم ، اخلاق اور کردار کے ذریعے دنیا میں پاکستان کا وقار بلند رکھنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں تمام صحافی سعودی عرب میں نہ صرف اپنے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں بلکہ اپنے قلم کے ذریعے اپنی زبان کو زندہ رکھتے ہوئے سات سمندر پار پاکستانی کمیونٹی کی بے لوث خدمات کر رہیں ہیں جو قابل ستائش ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میزبان مشتاق بلوچ نے تمام صحافیوں کی پیشہ وارانہ صحافت پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی سے ہی مثبت صحافت کو فروغ دیا جا سکتا ہے دیار غیر میں آپ تمام صحافی اصل مجاہد ہیں جو دیارِ غیر میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض کے ساتھ ساتھ صحافتی سرگرمیوں کو بھی احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں مشتاق بلوچ کا کہنا تھا کہ دیار غیر میں تمام صحافی اردو صحافت کے فروغ سمیت پاکستانیوں کے امیج کو بہتر بنانے کیلئے ہر وقت کوشاں رہتے ہیں تقریب سے ، ملک ناظم علی ، زبیر بلوچ ، کامران اشرف ، سعد لودھی ، ملک عمران ، حمزہ عباس اور حسیب گوندل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک سعودی دوستی میں تمام صحافی پل کا کردار ادا کرتے رہیں گے تقریب کے آخر میں تمام حاضرین کو پر تکلف عشائیہ دیا گیا اور سعودی عرب سمیت پاکستان کی ترقی خوشحالی اور سالمیت کیلئے خصوصی دعا کے بعد تقریب اختتام پذیرہوئی۔