گھوٹکی: مبینہ طور پر اسپتال میں غلط انجکشن لگنے سے بچی جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
علامتی تصویر
گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو کے تعلقہ اسپتال میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے بچی جاں بحق ہو گئی۔
اوباڑو میں الٹیوں کی شکایت پر بچی کو تحصیل اسپتال لایا گیا جہاں مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگنے سے 4 سالہ بچی موت کے منہ میں چلی گئی۔
افسوس ناک واقعے کے خلاف ورثاء نے اسپتال کے باہر احتجاج کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ بچی کو الٹیاں لگنے کے باعث اسپتال لایا گیا تھا، اسپتال میں موجود ڈاکٹرز اور عملے نے انجکشن لگایا جس سے بچی کی حالت غیر ہو گئی، ہمیں ڈہرکی اسپتال لے جانے کو کہا گیا مگر راستے میں بچی دم توڑ گئی۔
ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ قراۃ العین میمن نے معاملے کی تحقیقات کیلئے محکمہ صحت کی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
بچی کے لواحقین کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عملے کی غفلت پر سخت ایکشن لیا جائے۔
دوسری جانب ایم ایس اسپتال ڈاکٹر شفقت حسین جمانی کے مطابق بچی کو ڈی ہائڈریشن کی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا، بچی کو ادویات اور انجکشن دیا گیا اور طبعیت بہتر ہونے پر ورثاء کو گھر لے جانے کا کہا تھا۔
ڈاکٹر شفقت حسین جمانی نے کہا ہے کہ وقعے کی مزید تحقیقات کے لیے انکوائری ٹیم تشکیل دیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بہاولپور، بچی سے زیادتی و قتل کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
فائل فوٹوبہاولپور میں بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا مبینہ ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا، پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا ہے۔
ترجمان بہاولپور ڈسٹرکٹ پولیس کے مطابق تھانہ صدر یزمان کے علاقے میں 10 سال کی بچی کی لاش کھیتوں سے ملی تھی۔
پولیس کی ابتدائی تحقیق میں بچی کے ساتھ زیادتی کے شواہد بھی ملے تھے جس کے بعد مقدمہ درج کر کے شک کی بنیاد پر پڑوسی کو حراست میں لیا گیا تھا۔
پولیس ملزم کو آلہ قتل کی برآمدگی کے لئے لے جارہی تھی کہ ملزم کے ساتھیوں نے اسے چھڑانے کے لیے پولیس پر فائرنگ کی جس سے زیر حراست مبینہ ملزم ہلاک ہوگیا۔