پشاور: مکان میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق، 2 فائر فائٹرز کی بھی حالت غیر
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک) کوچی بازار میں مکان میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے ۔
ریسکیو حکام کے مطابق پشاور کے علاقے کوچی بازار میں ایک مکان میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ریسکیو حکام کا بتانا ہےکہ آتشزدگی کے واقعے میں گھر میں موجود 2 خواتین اور 2 مرد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیاگیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
ریسکیو حکام کےمطابق آگ بجھانے کے عمل میں 6 فائرٹینڈرز اور 40 اہلکاروں نے حصہ لیا جب کہ اس دوران 2 فائر فائٹرز کی حالت بھی غیر ہوگئی۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
لاہور میں ٹریفک حادثہ: بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر الٹ گیا، چار افراد جاں بحق
لاہور کے علاقے ایم اے او کالج کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے کے اوپر الٹ گیا جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 60 سالہ شبانہ زوجہ شفیق، 67 سالہ شفیق ولد فردوس محمد، 35 سالہ ساجد ولد شفیق، اور 32 سالہ اقرہ زوجہ ساجد شامل ہیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے میو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ علاقے میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔