data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستانی طالبہ نے آئڈیئل مینیجمنٹ اویئرنیس پلیٹ فارم آن لائن تعلیمی ادارہ (آئی ایم اے پی) یا آئی میپ کے نام سے ایک آن لائن تعلیمی ادارہ قائم کیا ہے جو طلبہ، اساتذہ اور پیشہ ور افراد کے درمیان ایک تعلیمی پْل کا کردار ادا کر رہا ہے۔تعلیم، رہنمائی اور روزگار کی سہولت فراہم کرنے والا آئی میپ نہ صرف ملک بھر کے طلبہ کو جدید تعلیم سے جوڑ رہا ہے بلکہ گھر بیٹھے خواتین اساتذہ کو روزگار کا ذریعہ بھی فراہم کر رہا ہے۔اس پلیٹ فارم کی بانی فاطمہ ہیں جنہوں نے اپنے والد اور خاندان کی مدد سے یہ ادارہ قائم کیا۔ان کا مقصد صرف تعلیم دینا نہیں بلکہ رہنمائی فراہم کرنا ہے تاکہ طلبہ سکول سے لے کر یونیورسٹی اور اس کے بعد روزگار کے حصول تک درست سمت میں قدم بڑھا سکیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ڈیجیٹل یوتھ ہب نوجوانوں کومصنوعی ذہانت پر مبنی وسائل تک ذاتی رسائی فراہم کرے گا، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام سے یونیسف کی نمائندہ کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) چئیرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل یوتھ ہب نوجوانوں کومصنوعی ذہانت پر مبنی وسائل تک ذاتی رسائی فراہم کرے گا، حکومت پاکستان تعلیمی نظام میں اصلاحات کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔بدھ کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خاں سے وزیراعظم آفس میں یونیسف کی نمائندہ مس پینیلے آئرنسائیڈ نے ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے، تعلیم کے نظام کو بہتر بنانے اور رضاکارانہ کام کو فروغ دینے کے لیے اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران مس آئرنسائیڈ نے ڈیجیٹل یوتھ ہب، پاکستان کے تعلیمی نظام اورقومی رضا کارکورپ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔(جاری ہے)
یونیسف کی نمائندہ مس آئرنسائیڈ نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ڈیجیٹل یوتھ ہب اور قومی رضا کار کورپ کی حمایت کرتے ہوئے ان میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
انہوں نے پاکستان کے تعلیمی نظام میں اہم اصلاحات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت ڈیجیٹل یوتھ ہب نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت پر مبنی وسائل تک ذاتی رسائی فراہم کرے گا، ڈیجیٹل یوتھ ہب پاکستان کے نوجوانوں کے لیے ایک اہم موقع ثابت ہوگا۔ انہو ں نے کہا کہ حکومت پاکستان تعلیمی نظام میں اصلاحات کے لیے اقدامات کر رہی ہے،نیا تعلیمی نظام نوجوانوں کو مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار کرے گا۔رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ قومی رضا کار کورپ کے ذریعے 20 لاکھ رضاکاروں کو تربیت دی جائے گی، قومی رضاکار کور پ کا مقصد نوجوانوں کو مثبت سماجی تبدیلی لانے کے لیے بااختیار بنانا ہے۔