ا سلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کے تعلیمی وژن کے تحت ملک کے پسماندہ علاقوں میں دانش سکولز کے قیام کے لیے 19 ارب 25 کروڑ روپے مالیت کے منصوبے منظور کر لیے گئے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) کے اجلاس میں مجموعی طور پر تعلیم سے متعلق چھ منصوبوں کی منظوری دی گئی۔
نجی ٹی وی    آ ج نیوز   نے  اعلامیے کے حوالے سے بتایا کہ  دانش سکولز قلعہ سیف اللہ، ژوب، موسیٰ خیل، ڈیرہ بگٹی اور دیگر پسماندہ اضلاع میں قائم کیے جائیں گے۔ ان منصوبوں کی لاگت وفاقی اور صوبائی حکومتیں مشترکہ طور پر برداشت کریں گی، جن میں ہر فریق 50 فیصد حصہ ادا کرے گا۔
وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملک میں ڈھائی کروڑ بچے تاحال سکولوں سے باہر ہیں، ایسے میں تعلیم کا فروغ اور خواندگی میں اضافہ قومی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دانش سکولز پسماندہ علاقوں میں تعلیمی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ان سکولز میں جدید تدریسی سہولیات، لائبریری، کمپیوٹر لیب، لیبارٹریز، اور اساتذہ کے لیے رہائشی سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ معیاری تعلیم کو فروغ دیا جا سکے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے تعلیمی بجٹ میں اضافے اور عملی منصوبوں کی منظوری کو ماہرین تعلیم نے خوش آئند قرار دیا ہے، اور اسے پاکستان میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا گیا ہے۔

کراچی: بی آر ٹی اور پیپلز بس سروس جزوی معطل، ترجمان

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: میں تعلیم

پڑھیں:

آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں ٹیکنالوجی انقلاب، 100 آئی ٹی سیٹ اپس کی تکمیل

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) نے اپنے ’’ویژن 2025‘‘ کے تحت آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے غیر معمولی اقدامات مکمل کرلیے ہیں۔

ادارے نے نوجوانوں کو ڈیجیٹل دنیا میں بااختیار بنانے کے لیے نہ صرف 100 جدید آئی ٹی سیٹ اپس قائم کیے ہیں بلکہ مقامی معیشت اور روزگار کے نئے دروازے بھی کھول دیے ہیں۔

ایس سی او کے مطابق یہ منصوبے دو برس کے مختصر ترین عرصے میں پایۂ تکمیل تک پہنچے، جن سے تقریباً 20 ملین ڈالر کے مساوی غیر ملکی زرمبادلہ حاصل ہوا۔ ادارے کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ ان آئی ٹی پارکس کے ذریعے خطے کے نوجوانوں کے لیے تربیت، روزگار اور خود انحصاری کے مواقع پیدا کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایس سی او نہ صرف مواصلاتی ڈھانچے میں جدت لا رہا ہے بلکہ ڈیجیٹل پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے بھی کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

’’ویژن 2025‘‘ کے تحت ادارے نے 700 سے زائد افراد کو براہِ راست روزگار فراہم کیا، جب کہ 1500 سے زائد فری لانسرز کو جدید سہولتوں سے آراستہ کر کے انہیں عالمی مارکیٹ میں قدم رکھنے کے قابل بنایا۔

مظفرآباد میں خواتین کے لیے ملک کا پہلا ’’سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک‘‘ بھی اسی وژن کا حصہ ہے، جو خواتین کو آئی ٹی کے شعبے میں خود مختار بنانے کی جانب اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔

علاوہ ازیں خصوصی افراد کے لیے خودمختار رہائشی مراکز کا قیام بھی ایس سی او کی سماجی شمولیت کی پالیسی کا حصہ ہے۔ ان اقدامات کے ذریعے ادارہ نہ صرف علاقے میں ڈیجیٹل تبدیلی کی راہ ہموار کر رہا ہے بلکہ خطے کو جدید معیشت کا حصہ بنانے کے عزم پر گامزن ہے۔

ایس سی او کے مطابق یہ منصوبے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ٹیکنالوجی کے نئے دور کا آغاز ہیں، جہاں نوجوان نسل کو نہ صرف جدید مہارتیں دی جا رہی ہیں بلکہ انہیں عالمی سطح پر مسابقت کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں ٹیکنالوجی انقلاب، 100 آئی ٹی سیٹ اپس کی تکمیل
  • سموگ کے باعث پنجاب بھر کے سکولوں کے اوقات کار تبدیل
  • نومبر، انقلاب کا مہینہ
  • کوہستان کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم قیصر اقبال اور انکی اہلیہ کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور
  • دہشتگردی کیخلاف سب متحد ہوں: شہباز شریف، سہیل آفریدی کو بھرپور تعاون کی پیشکش
  • مخلوط تعلیمی نظام ختم کیا جائے،طلبہ یونین بحال کی جائے،احمد عبداللہ
  • وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ: سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ منظور
  • وزیر اعظم نے چترال میں دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا، یونیورسٹی بھی قائم کرنے کا اعلان
  • وفاقی ملازمین کے ہائوس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ منظور
  • سرکاری ملازمین کیلیے رہائشی مکانات کے کرایوں کی حد میں نمایاں اضافہ