ایف بی آر مالی سال 25-2024میں محصولات کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
ایف بی آر مالی سال 25-2024میں محصولات کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)ایف بی آر مالی سال25-2024 کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا، اولین ہدف 12 ہزار 977 ارب روپے کے حصول میں 1 ہزار 470 ارب کی کمی کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق پہلے نظرثانی شدہ ہدف 12 ہزار 332 ارب روپے کے لحاظ سے شارٹ فال 832 ارب روپے ہے جبکہ دوسرے نظرثانی شدہ ہدف کے حصول میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ نظرثانی کے بعد ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 11 ہزار 900 ارب تک مقرر کیا گیا، اس طرح دوسرے نظرثانی شدہ ہدف کے لحاظ سے تقریبا 400 ارب روپے کا شارٹ فال ہو گا۔
ایف بی آر کے ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز دفاتر بند ہونے تک 11 ہزار 280 ارب روپے جمع کیے گئے، صرف آج کے دن میں 620 ارب روپے اکٹھے کرنے ہیں جن کا حصول ناممکن لگ رہا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر رواں مالی سال کے لیے 11 ہزار 500 ارب روپے کا ریونیو اکٹھا کر سکے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم کی سیاحت کے فروغ کیلئے پاکستان کو عالمی ٹورازم برانڈ بنانے کی ہدایات وزیراعظم کی سیاحت کے فروغ کیلئے پاکستان کو عالمی ٹورازم برانڈ بنانے کی ہدایات پیپلز پارٹی کی وفاقی حکومت میں شمولیت کے حوالے سے خبروں کی واضح تردید عافیہ صدیقی کیس، حکومت کا امریکی عدالت میں معاونت اور فریق بننے سے انکار ریاست مخالف مواد اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں صنم جاوید کی ضمانت منظور،رہائی کا حکم ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیا القیوم عہدے پر بحال وزیراعظم 3 جولائی کو آذربائیجان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایف بی آر
پڑھیں:
محکمہ زکوٰۃ و عشر نے مستحقین کیلئے گزارا الاؤنس اور زکوٰۃ جاری کر دی
سٹی42: محکمہ زکوٰۃ و عشر نے مستحق افراد کو مالی امداد فراہم کرنے کے لیے 3 ارب 90 کروڑ روپے کی زکوٰۃ اور گزارا الاؤنس جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 1 لاکھ 57 ہزار مستحقین کو فی کس 24 ہزار روپے گزارا الاؤنس فراہم کیا جائے گا۔6 ہزار 700 نابینا افراد بھی اس امدادی رقم سے مستفید ہوں گے اور انہیں بھی فی کس 24 ہزار روپے دیے جائیں گے۔
محکمہ زکوٰۃ نے سسٹم میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے شکایات کے اندراج کے لیے واٹس ایپ ہیلپ لائن 0326-9771000 جاری کی ہے۔
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
سیکریٹری زکوٰۃ عرفان سندھو خود شکایات سنیں گے اور ان پر براہ راست کارروائی کی جائے گی۔