عافیہ صدیقی کیس، حکومت کا امریکی عدالت میں معاونت اور فریق بننے سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
عافیہ صدیقی کیس، حکومت کا امریکی عدالت میں معاونت اور فریق بننے سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران حکومت کی جانب سے امریکہ میں کیس کا فریق نہ بننے کے فیصلے پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وجوہات طلب کرلیں۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی دائر کردہ درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل عمران شفیق عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور دیگر حکام بھی عدالت میں موجود تھے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے امریکہ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے مقدمے میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا ہے۔ اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ کس بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے؟ عدالت نے کہا کہ جب حکومت یا اٹارنی جنرل کوئی فیصلہ کرتے ہیں تو اس کی وجوہات بھی لازمی ہوتی ہیں، بغیر وجوہات کے کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔
جسٹس اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دیے کہ یہ آئینی عدالت ہے، یہاں یہ ممکن نہیں کہ کوئی آئے اور کہہ دے کہ فیصلہ کر لیا ہے لیکن وجوہات نہ بتائے۔ عدالت نے حکومت کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر امریکہ میں مقدمے کا فریق نہ بننے کی تفصیلی وجوہات سے آگاہ کیا جائے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 4 جولائی تک ملتوی کر دی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرریاست مخالف مواد اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں صنم جاوید کی ضمانت منظور،رہائی کا حکم ریاست مخالف مواد اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں صنم جاوید کی ضمانت منظور،رہائی کا حکم ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیا القیوم عہدے پر بحال سوات سانحہ مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے، ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے ، فرخ خان دنیا نے بھارتی مؤقف رد کر دیا، سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں ہو سکتا: وزیر دفاع وزیراعظم 3 جولائی کو آذربائیجان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کو بڑا جھٹکا، چار قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین عہدوں سے برطرفCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عافیہ صدیقی عدالت میں
پڑھیں:
پشاور؛ بٹ کوائن کرنسی کے ذریعے دہشت گردوں کی مالی معاونت کا انکشاف
پشاور:محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) خیبرپختونخوا نے پشاور میں داعش کا نیٹ ورک ختم کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ خصوصی ٹیم نے دہشت گردی کے واقعات میں بٹ کوائن کرنسی استعمال ہونے کا سراغ لگا لیا ہے۔
سی ٹی ڈی نے بیان میں کہا کہ پشاور میں وارسک روڈ، متنی، سربند، چمکنی سمیت دہشت گردی کے بڑے کیسز ٹریس کرلیے گئے ہیں، جس میں ڈی ایس پی سردار حسین، مفتی منیر شاکر پر دھماکے اور وارسک روڈ پر پولیس وینز کو تھرمل ٹیکنالوجی سے نشانہ بنانے والے دہشت گرد گروہ بھی شامل ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا نے حالیہ برسوں میں اپنی عملی استعداد میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے خصوصی یونٹس قائم کر دیے، اہلکاروں کو بہتر سہولیات فراہم کیں اور جدید تربیتی پروگرام متعارف کرائے جس کے نتیجے میں دہشت گردی کے بدلتے خطرات سے نمٹنے اور پیچیدہ مقدمات حل کرنے کی صلاحیت میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ سی ٹی ڈی پشاور نے مفتی منیر شاکر کے قتل کیس کو حل کرتے ہوئے ملوث گروہ کی نشان دہی کی، پشاور کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے 18 وارداتوں میں ملوث نیٹ ورک کو توڑا، بھاری مقدار میں اسلحہ، بارود اور آئی ای ڈیز برآمد کیں، علما کے قتل میں ملوث گروہ کی نشان دہی کی اور 11 مئی 2025 کے خودکش حملے کے ذمہ دار داعش خراسان نیٹ ورک کو ختم کیا۔
ایکسپریس نیوز کو ایڈیشنل انسپکٹر جنرل سی ٹی ڈی شوکت عباس نے بتایا کہ گزشتہ دو برسوں میں بڑے اہداف حاصل کیے گئے ہیں اور اب تکنیکی سپورٹ، تفتیش، انٹیلی جنس اور سزاؤں کے حوالے سے نئی تکنیک پر کام جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے اینٹی سائبر کرائم سیلز اور مدارس مانیٹرنگ سیلز قائم کیے ہیں، جب کہ ضم شدہ اضلاع اور سیٹلڈ ایریاز کے لیے اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی بھی خریدی جا رہی ہے۔
انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا اختر حامد نے بتایا کہ ہائی ویز پر غیر قانونی چیک پوسٹیں قائم کرنے والے گروپس کی نشان دہی کر کے ان کا خاتمہ کر دیا گیا ہے اور سی ٹی ڈی کی جنوبی اضلاع میں وسیع کارروائیوں کے نتیجے میں متعدد گروپس کا نیٹ ورک توڑ دیا گیا ہے۔