data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور)نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت اور اسٹبلشمنٹ نے ٹرمپ کی چاپلوسی میں کشمیر پر کمپرومائز کیا تو قوم مزاحمت کرے گی۔ تجارت اور ڈالروں کے عوض کشمیر پر سودے بازی کرنے والوں کو قوم عبرت کا نشان بنا دیں گے۔حکمران بھارت سے بار بار دھوکہ کھانے کے باوجوداس کے فریب میں مبتلا ہیں۔ امریکی غلاموں نے پاک ایران گیس پائپ لائن پر کام روک رکھا جبکہ ایران نے اپنے حصے کا کام مکمل کرلیا ہے۔اگر حکمرانوں کو عوام کی پریشانیوں کی فکر ہوتی تو اب تک پاک ایران گیس لائن مکمل ہوچکی ہوتی اور تیل بھی ایران سے خریدا جاتا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے منصورہ لاہور میں ضلع شیخوپورہ اور ننکانہ کے کارکنان کی تربیت گاہ میں اختتامی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کے پی کے اور پنجاب میں
کرپشن کے میگا سیکنڈلز سامنے آچکے ہیں اور سندھ تو پہلے ہی کرپشن میں خودکفیل ہے۔ کے پی کے میں پی ٹی آئی کی حکومت کا 12واں سال ہے لیکن دریائے سوات میں ڈوبنے والوں کو ریسکیو کرنے کا کوئی نظام نہیں تھا۔ سیاست پر جاگیرداروں،وڈیروں اور سرمایہ داروں نے قبضہ کررکھا ہے۔یہ اسٹیبلشمنٹ کے سہارے اقتدار میں آتے ہیں اور جب اقتدار چھن جاتا ہے تو اسٹیبلشمنٹ کے خلاف باتیں کرتے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پاکستان میں گورننس کا بحران ہے۔پورا عدالتی نظام یرغمال ہے۔سپریم کورٹ سے جعلی فیصلے کرواکر سیاست کی جاتی ہے۔سپریم کورٹ نے ایک شرمناک فیصلہ کے ذریعے مخصوص نشستیں حکومتی اتحاد میں بانٹ دیں حالانکہ ان پر تحریک انصاف کا حق تھا۔اب دیکھنا ہے کہ اصولی سیاست کی باتیں کرنے والے سیٹیں وصول کرینگے یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی انتخابات میں جماعت اسلامی کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا۔ہماری کئی جیتی ہوئی سیٹیں دوسری پارٹیوں میں بانٹ دی گئیں۔ کراچی کی مئیرشپ پر بھی ڈاکا ڈالا گیا۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ سید علی گیلانی نے کشمیر کی آزادی کیلئے قید وبند کی صعوبتیں برداشت کیں اور ساری عمرپاکستان کی جنگ لڑی مگر ہمارے حکمرانوں نے ان کے شایان شان انہیں وہ مقام نہیں دیا جو ان کا حق تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا حکمران طبقہ ڈرتا ہے کہ اگر اصل ہیرو سامنے آگئے تو جعلی ہیرو کہاں جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر ڈاکٹر عبدالحیمد فیاض، آسیہ اندرابی، اُن کے بیمار شوہر قاسم فکتو، یٰسین ملک اور بیمار شبیر شاہ سمیت تحریک آزادی کے سینکڑوں راہنما سال ہا سال سے بھارتی جیلوں میں بند ہیں مگر حکومت پاکستان ان کی آزادی کیلئے کسی فورم پر بات نہیں کررہی جو قابل افسوس ہی نہیں بلکہ قابل مذمت ہے۔تربیت گاہ سے نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی نے بھی خطاب کیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحمن نے کہا نے کہا کہ

پڑھیں:

بھارت نواز حسینہ واجد کو طلبہ کے قتل عام پر سزائے موت کا حکم،جماعت اسلامی

لاہور: (نیوزڈیسک) بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کو ملنے والی سزا پر جماعت اسلامی کا ردِ عمل بھی سامنے آگیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حسینہ واجد کے قائم کردہ خصوصی ٹریبونل نے انتہائی سزا کا فیصلہ سنایا ہے، یہ وہی عدالت ہے جس نے بےشمار محب وطن و اسلامی شخصیات کو پھانسیوں کے تختے پر چڑھایا تھا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بنگلہ دیش میں آج جو واقعہ پیش آیا ہے، وہ دنیا کے لیے عبرت ناک درس ہے، بھارتی پروردہ شیخ حسینہ واجد نے اقتدار کے پندرہ برسوں میں جھوٹے مقدمات کی سیاست کو فروغ دیا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سابق وزیراعظم بنگلہ دیش نے عدالتی فیصلوں کو انتقام کا ہتھیار بنایا اور فسطائیت پر مبنی طرزِ حکمرانی اپنایا، بھارت کی سرپرستی، قومی مفادات کا سودا کرنے کے باوجود وہ نئی نسل کو گمراہ کرنے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ منظر نامہ اُن تمام جابروں، ظالموں، جھوٹ اور ظلم پر مبنی حکمرانی چلانے والوں کے لیے واضح تنبیہ ہے، ‏ہم آج اُن تمام مظلوموں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں جنہوں نے ستم برداشت کیے۔

متعلقہ مضامین

  • 26ویں ترمیم کے وقت بھی کہا تھا یہ عوام کے مفاد میں نہیں، حافظ نعیم
  • فارم 47 کی بنیاد پر حکومت بنے گی تو لوگوں کا جمہوریت سے اعتماد اٹھ جائے گا، حافظ نعیم الرحمان
  • حکومت کو گرانا ہے ورنہ پاکستان ڈوب جائیگا،اپوزیشن اتحاد
  • حسینہ واجد کی سزائے موت دنیا کیلئے عبرت ناک سبق ،حافظ نعیم
  • حسینہ واجد کو سزائے موت دنیا بھر کے فرعونوں کے لیے درس عبرت ہے‘حافظ نعیم الرحمن
  • شیخ حسینہ کی سزا پر حافظ نعیم الرحمان کا ردعمل
  • بھارت نواز حسینہ واجد کو طلبہ کے قتل عام پر سزائے موت کا حکم،جماعت اسلامی
  • شیخ حسینہ نے جھوٹے مقدمات کی سیاست کو فروغ دیا؛حافظ نعیم کا بنگلہ دیش کے عدالتی فیصلے پر ردعمل
  • چاچا کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر کی تحقیقات کی جائے‘حافظ الرحمن
  • خیبر پختونخوا حکومت دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے بجائے بہانے بنا رہی ہے، احسن اقبال