مستحکم اور ترقی پسند نسل کی تربیت کیلئے انتہا پسندی کا بھرپور مقابلہ کرنا ہو گا، پیر مظہر سعید
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
ذرائع کے مطابق سنٹر فار انٹرنیشنل اسٹریٹجک اسٹڈیز آزاد جموں و کشمیر میں تعلیمی اداروں میں’’بلڈنگ ریزیلنٹ یوتھ کمیونٹیز ایٹ ایجوکیشنل کیمپسز‘‘ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سنٹر فار انٹرنیشنل اسٹریٹجک اسٹڈیز آزاد جموں و کشمیر میں تعلیمی اداروں میں’’بلڈنگ ریزیلنٹ یوتھ کمیونٹیز ایٹ ایجوکیشنل کیمپسز‘‘ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد نوجوانوں میں شعور اور مکالمے کو فروغ دینا تھا۔سیمینار کے مہمان خصوصی وزیر اطلاعات حکومتِ آزاد کشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ تھے۔ سیمینار میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری آزادجموں و کشمیر مدحت شہزاد، اسلامی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیا، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی آر آئی ڈاکٹر رستم خان، ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر ذوہیب الطاف، ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر سیدہ طاہرین بخاری و دیگر نے شرکت کی۔ وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منفی سوچ اور غیر معتدل رویوں کو بدلنا ہو گا۔حسن سلوک، صبر و برداشت اور مساوات کو فروغ دینے کی ہر ممکن کوشش کرنی ہو گی، نوجوان ہماری سب سے بڑی طاقت ہیں، والدین اور اساتذہ کے درمیان مضبوط تعاون اور مشترکہ کوششیں بچوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، دونوں کا کردار ایک دوسرے کی تکمیل کرتا ہے اور بچوں کی مجموعی ترقی کے لئے بے حد ضروری ہے۔
وزیراطلاعات نے اپنے خطاب میں والدین اور بچوں کے درمیان اور اساتذہ و طلبہ کے درمیان بہتر روابط پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کمیونیکیشن گیپ کو ختم کرنا نوجوانوں میں مایوسی، تنہائی اور انتہاپسند رجحانات کی روک تھام کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتہاپسندی کا بھرپور مقابلہ کیا جانا چاہیے تاکہ ایک مستحکم اور ترقی پسند نسل کی تربیت کی جا سکے۔
سیمینار سے خطاب میں اسلامی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الحق نے کہا کہ قوم کو قرآن کے استعارے "بنیان مرصوص" کی مانند بنانے کے لیے اجتماعی اور انفرادی سطح پر محاسبہ ضروری ہے۔ ڈاکٹر ضیاء نے خواتین اور بچوں کے حقوق کو کسی بھی قوم کی ترقی کا پیمانہ قرار دیا۔ ڈاکٹر رستم خان نے نوجوانوں پر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے اثرات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ جہاں یہ ٹولز نوجوانوں کو بااختیار بناتے ہیں وہیں اگر تنقیدی سوچ کے بغیر استعمال ہوں تو یہ خطرناک ذہنی قید خانے بھی بن سکتے ہیں۔ ذوہیب الطاف نے مرکز کے وژن اور مقاصد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی پیچیدگیوں اور تیز رفتار تکنیکی تبدیلیوں کے پیش نظر نوجوانوں کی استقامت انتہائی اہمیت اختیار کر چکی ہے۔ سیدہ طاہرین بخاری نے تعلیمی اداروں میں پرتشدد انتہاپسندی کے خلاف کردار پر پریزنٹیشن دی۔ ریسرچ آفیسر نمرہ جاوید نے آن لائن انتہا پسندی کے خلاف مصنوعی ذہانت کے استعمال پر بات کی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر مستحکم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے؛ وزیراعظم
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر مستحکم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملکی معیشت اور پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ جس میں مجموعی اقتصادی صورتحال، براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اقتصادی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی میں نجی شعبے کا کلیدی کردار ہوگا اور ان کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے. وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں کو گردے کی پتھری کا زیادہ خطرہ ؛ تحقیق سامنے آگئی
شہباز شریف نے کہا کہ حالیہ مثبت معاشی رجحان غیر ملکی سرمایہ کاروں کے پاکستانی معیشت میں اعتماد کا عکاس ہے۔ شفافیت، بین الاقوامی معیار کے مطابق معاشی پالیسیوں کی تشکیل اور پالیسیوں پر فوری عملدرآمد کے ذریعے پاکستان کو خطے میں سرمایہ کاری کا پرکشش مرکز بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی فلاح و بہبود اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے سرمایہ کاری کے تمام مواقع کو بروئے کار لائے گی۔
44 برس سے مسجد نبویﷺ میں قرآن مجید پڑھانے والے پاکستانی نژاد مدرس انتقال کرگئے
اجلاس میں توانائی، انفراسٹرکچر، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور صنعتی شعبے میں جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہماری جاری معاشی اور اقتصادی اصلاحات کی پالیسی نے معیشت کو ایک نئی سمت دی ہے اور اس جدت اور شفافیت کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ تجارت کو بھی فروغ دینا ہماری پالیسی کا حصہ ہے۔
اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر ماحولیات ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وزیر مواصلات و نجکاری علیم خان اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔
ویل چیئر ٹی ٹونٹی سیریز؛ پاکستان نے 3.1 سے جیت لی