2025-07-06@10:32:22 GMT
تلاش کی گنتی: 118
«برکت ال ہی»:
برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں اتوار سے شروع ہونے والےBRICS سربراہی اجلاس میں رکن ممالک کے رہنما امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی تجارتی پالیسیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بلاک کو کثیر القطبی دنیا کا ترجمان اور عالمی جنوب کی آواز کے طور پر پیش کریں گے۔ اجلاس میں اگرچہ برازیل، بھارت، جنوبی افریقہ، ایران، مصر اور سعودی عرب کے اعلیٰ سطح وفود شریک ہیں، تاہم 2 اہم غیر حاضریاں خاصی توجہ کا مرکز ہیں۔ چینی صدر شی جن پنگ نے 2012 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلی بار اجلاس میں شرکت نہیں کی اور ان کی جگہ وزیراعظم لی چیانگ شریک ہیں۔ دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن بھی اجلاس میں ذاتی حیثیت میں...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب نے سپین کے شہر سیویل میں جاری چوتھی بین الاقوامی کانفرنس برائے فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ کے افتتاحی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ اس عالمی کانفرنس کا مقصد پائیدار ترقی کے لیے درکار مالی وسائل کی بڑھتی ہوئی کمی کا حل تلاش کرنا اور مختلف ممالک کو اپنی ترجیحات، توقعات اور اقدامات پیش کرنے کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ کانفرنس کے پلینری سیشن سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر اورنگزیب نے پاکستان کے معاشی چیلنجز، اصلاحاتی اقدامات اور ترقیاتی ترجیحات پر روشنی ڈالی اور اس بات پر زور دیا کہ موجودہ عالمی مالیاتی نظام میں فوری اور مربوط اصلاحات کی ضرورت ہے تاکہ انصاف، یکجہتی...
ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن نے جیولن تھرو کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔ پاکستان کے ارشد ندیم 1370 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ رینکنگ ایونٹس میں عدم شرکت کی وجہ سے ارشد ندیم کی رینکنگ میں بہتری نہیں ہوئی۔ ارشد نے رواں سال صرف ایک مقابلے ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے 86.40 میٹر کی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔ بھارت کے نیرج چوپڑا 1445 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹرز اور جرمنی کے جولین ویبر بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ ارشد ندیم ستمبر میں ورلڈ چیمپیئن شپ سے قبل مزید دو سے تین بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کریں گے، جس سے ان کی...
رونالڈو کا النصر سے مہنگا ترین معاہدہ، یومیہ کتنی تنخواہ و مراعات لیں گے؟،تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز ریاض(سب نیوز)دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی فٹبال کلب النصر کے ساتھ دو سالہ نئے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں جس کی مالیت اور مراعات نے فٹبال حلقوں میں تہلکہ مچا دیا ہے اور یہ دنیا کے مہنگے ترین معاہدوں میں شمار ہو رہا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر النصر کے چیئرمین عبداللہ الماجد کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے رونالڈو نے لکھا کہ نیا باب شروع ہو چکا ہے، وہی جذبہ، وہی ارادے، آئیں مل کر تاریخ رقم کریں۔ تصویر میں رونالڈو نے اپنی نئی جرسی تھام رکھی ہے...
ریاض: دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی فٹبال کلب النصر کے ساتھ دو سالہ نئے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں جس کی مالیت اور مراعات نے فٹبال حلقوں میں تہلکہ مچا دیا ہے اور یہ دنیا کے مہنگے ترین معاہدوں میں شمار ہو رہا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر النصر کے چیئرمین عبداللہ الماجد کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے رونالڈو نے لکھا کہ نیا باب شروع ہو چکا ہے، وہی جذبہ، وہی ارادے، آئیں مل کر تاریخ رقم کریں۔ تصویر میں رونالڈو نے اپنی نئی جرسی تھام رکھی ہے جس پر "2027" درج ہے۔ النصر کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ معاہدے میں دو سال کی توسیع کی گئی ہے اور...
ریاض:دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر کے ساتھ دو سالہ نئے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر النصر کے چیئرمین عبداللہ الماجد کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے رونالڈو نے لکھا کہ نیا باب شروع ہو چکا ہے، وہی جذبہ، وہی ارادے، آئیں مل کر تاریخ رقم کریں۔ تصویر میں رونالڈو نے اپنی نئی جرسی تھام رکھی ہے جس پر2027 درج ہے۔ النصر کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ معاہدے میں دو سال کی توسیع کی گئی ہے اور رونالڈو 2027 تک کلب کا حصہ رہیں گے۔ اس عرصے میں وہ اپنی 42 ویں سالگرہ بھی النصر میں منائیں گے۔ رونالڈو...
لاہور: ایشیا کپ میں بھارتی شرکت کی گتھی تاحال نہیں سلجھ سکی، ویمنز ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں کی ایک گروپ میں شمولیت نے اے سی سی کی امیدیں بڑھا دیں، ایونٹ کے 12 سے 28 ستمبر تک انعقاد کا امکان ہے، ممکنہ طور پر یو اے ای میزبانی کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کا انعقاد رواں برس ہونا ہے البتہ پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے سبب ایونٹ پر خدشات کے بادل چھا چکے، 2023 کے ایشیائی ایونٹ میں پاکستان نے ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارتی میچز سری لنکا میں کروائے تھے، اب دونوں ممالک میں ایک دوسرے کی سرزمین پر نہ کھیلنے اور تیسرے وینیو پر میچز کا معاہدہ بھی ہو چکا جس کا...

فتنۃ الخوارج کے خلاف کارروائی کے دوران شہید میجر سید معیز عباس شاہ کی نماز جنازہ ادا، آرمی چیف کی شرکت
جنوبی وزیرستان کے علاقے سرا روغہ میں بھارتی حمایت یافتہ ”فتنۃ الخوارج“ کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت پانے والے ضلع چکوال کے رہائشی 37 سالہ میجر سید معیز عباس شاہ کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن، راولپنڈی میں ادا کردی گئی ہے۔ شہید کو ملک و ملت کے دفاع کے لیے جان قربان کرنے پر پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کرنے کے لیے آبائی علاقے چکوال منتقل کر دیا گیا ہے۔ نماز جنازہ میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ، اعلیٰ عسکری و سول افسران و جوانوں نے شرکت کی۔ چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس موقع پر شہید کی قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے...

فتنۃ الخوارج کے خلاف کارروائی کے دوران شہید میجر سید معیز عباس شاہ کی نماز جنازہ ادا، آرمی چیف کی شرکت
فتنۃ الخوارج کے خلاف کارروائی کے دوران شہید میجر سید معیز عباس شاہ کی نماز جنازہ ادا، آرمی چیف کی شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز جنوبی وزیرستان کے علاقے سرا روغہ میں بھارتی حمایت یافتہ ”فتنۃ الخوارج“ کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت پانے والے ضلع چکوال کے رہائشی 37 سالہ میجر سید معیز عباس شاہ کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن، راولپنڈی میں ادا کردی گئی ہے۔ شہید کو ملک و ملت کے دفاع کے لیے جان قربان کرنے پر پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کرنے کے لیے آبائی علاقے چکوال منتقل کر دیا گیا ہے۔نماز جنازہ میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ، اعلیٰ عسکری و...
زمینی لحاظ سے ایران 7 ملکوں عراق، ترکمانستان، افغانستان، پاکستان، آذربائیجان، ترکی اور آرمینیا سے جڑا ہوا ہے۔ ایران، مشرقِ وسطی میں سعودی عرب کے بعد دوسرا بڑا ملک ہے، جو 9 کروڑ 20 لاکھ افراد کے ساتھ دنیا کا سترہواں بڑی آبادی والا ملک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ہزاروں سال پرانی تاریخ، ثقافت اور روایات رکھنے والی ایرانی قوم نے مختلف ادوار میں بڑی طاقتوں کا مقابلہ کیا جبکہ حالیہ جنگ میں اسرائیل کے محفوظ ترین ہونے کا زعم بھی خاک میں ملا دیا۔ فارس قدیم یعنی آج کا ایران اپنے دامن میں شجاعت اور عزمِ مصمم کی زبردست داستانیں رکھتا ہے۔ یونانی حملہ آور ہوں یا منگول، ایرانیوں نے ثابت قدمی سے سب کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور فتح اپنے نام کی۔ سائرس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: مشرقِ وسطیٰ میں جاری شدید کشیدگی کے دوران اسرائیلی حملوں میں ایران میں اب تک کم از کم 430 افراد جاں بحق اور 3500 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ایرانی میڈیا کے اعداد و شمار کے مطابق ایران پر 13 جون سے جاری اسرائیلی فضائی اور میزائل حملوں میں اب تک کم از کم 430 ایرانی شہری شہید ہو چکے ہیں جب کہ زخمیوں کی تعداد 3 ہزار 500 سے تجاوز کر چکی ہے، جاں بحق ہونے والوں میں خواتین، بچے، معمر افراد اور متعدد سرکاری اہلکار بھی شامل ہیں۔گزشتہ روز جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیل کی کارروائیوں کو کھلی جارحیت قرار دیتے...
واشنگٹن:امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے ایک بارپھرکہاہے کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوائی ،2000سال سے پاکستان اور بھارت لڑرہے ہیں،میں نے کہا بہت لمبی دشمنی ہوگئی اور کتناعرصہ لڑوگے، میں نے ان سے کہا کہ تجارت نہیں کریں گے پہلے جنگ روکو، انہوں نے بات سمجھی اور جنگ روک دی۔ وائٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ڈونلڈٹرمپ نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے حکمران عظیم ہیں میںنے ان سے بات کی ،پاکستان اوربھارت کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر بات کررہےہیں۔انہوں نے کہاکہ میں نے پاکستان اور بھارت سے کہاکہ اور کتناعرصہ لڑوگے، میں نے کہاکہ کوئی بھی مسئلہ حل کرسکتاہوں،ہم پاکستان اور بھارت کو اکھٹاکرلیں گے ۔ صدرٹرمپ نے کہاکہ بھارت میں طیارہ حادثہ خوفناک تھا۔ انہوں نے...
مہنگائی کے اس دور میں ہر شخص اخراجات کو کنٹرول کرتے ہوئے اپنی تنخواہ یا آمدن کے حساب سے مہینہ گزارنے کی کوشش کرتا ہے۔ اس صورت حال میں جہاں اشیا کی قیمتیں زیادہ ہونے سے شہری پریشان ہیں وہیں بجلی کا بل ایک ایسی بڑی وجہ ہے جو ہر دوسرے گھر کے ماہانہ بجٹ کو آؤٹ کردیتا ہے۔ بل زیادہ آنے کی وجوہات بجلی کا بل زیادہ آنے کی متعدد وجوہات ہیں جن میں سب سے بڑی وجہ اس کا خرچ، ٹیکسز، سلیب یعنی یونٹ کی قیمت جو ہر 100 یونٹ پر تبدیل ہوتی ہے اور پھر قیمت کا اطلاق چھ ماہ تک ہوتا ہے۔ پروٹیکٹڈ / نان پروٹیکٹڈ اگر آپ کے الیکٹرک کے گھریلو صارف ہیں اور 101...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 جون 2025ء) یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ افغانستان محفوظ ہے، طالبان ان تمام افغانوں سے، جو ملک چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں وطن واپس لوٹ آنے کی اپیل کر رہے ہیں۔ طالبان حکومت کی وزراتی کونسل کے چیئرمین محمد حسن اخوند نے عید الاضحیٰ کے اسلامی تہوار کے موقع پر ہفتے کے روز اپنے پیغام میں وطن واپس آنے والوں کے لیے عام معافی کا وعدہ کیا۔ طالبان کی طرف سے افغانستان چھوڑ جانے والوں کو وطن واپسی کی پیشکش نیلوفر ابراہیمی، جو طالبان کے قبضے سے پہلے افغانستان کی پارلیمنٹ کی سابق رکن ہیں، نے ڈی ڈبلیو کو بتایا ’’تشدد کے مرتکب اب اقتدار میں ہیں، مثال کے طور پر، وزارت...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں دفاع، سول انتظامیہ، پنشن، سبسڈی اور گرانٹس کی مد میں بڑی رقوم مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔بجٹ دستاویزات کے مطابق حکومت نے ملکی دفاع کے لیے 2550 ارب روپے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو کہ پاک فوج، فضائیہ، بحریہ اور دفاعی اداروں کے آپریشنز، سازوسامان اور دیگر ضروریات پر خرچ کیے جائیں گے۔ سول انتظامیہ کے اخراجاتکے لیے 971 ارب روپے مختص کیے جا رہے ہیں،جن میں وفاقی وزارتیں، محکمے اور سول بیوروکریسی کے آپریشنل اخراجات شامل ہیں۔بجٹ میں پنشن کی ادائیگیوں کے لیے 1055 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ یہ ادائیگیاں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو کی جائیں گی، اور اس مد میں ہر...

بھارت کی آبی جارحیت کے بعد پاکستان نے بجٹ میں آبی وسائل کے لیے کتنی رقم رکھی؟ حیران کن اعدادوشمار منظرعام پر
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے اعلان کیا ہے کہ موجودہ مالی سال میں آبی وسائل ڈویژن کے لیے کل 133ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، یہ اعلان انہوں نے بجٹ تقریر کے دوران کیا۔ وزیرخزانہ نے بتایاکہ پاک بھارت جنگ کے بعد بھارت نے پاکستان کے پانی کو روکنے کی دھمکی دہے اور پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش کرررہاہے ، بھارت کے ناپاک عزائم کابھرپور توڑ کیاجائے گالیکن ساتھ ساتھ ضروری ہے کہ ہم اپنے پانی کے ذخائر میں بھی جنگی بنیادوںپر اضافہ کریں اور حکومت بھی اپنے محدود وسائل کے باوجود پانی کے ذخائر کے منصوبوں پر عمل درآمد یقینی بنائے گی ۔ انہوں نے مختص کی گئی رقم کی تفصیلات شیئرکرتے ہوئے بتایا کہ 34ارب روپے...
نئے بجٹ میں پی ایس ڈی پی کے لیے ایک ہزار ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جب کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کس وزارت کیلئے کتنا پی ایس ڈی پی مختص ہوگا اس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ بجٹ دستاویز کے مطابق 41 وزارتوں و ڈویژنز پر 682 ارب 79 کروڑ روپے خرچ ہوں گے، دو کارپوریشنز کے لیے 317 ارب 20 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، این ایچ اے کو سڑکوں کی تعمیر کے لیے 227 ارب روپے ملیں گے، پاور ڈویژن اور این ٹی ڈی سی کے لیے 90 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے، آبی وسائل کے لیے 133 ارب 42 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔دستاویز کے مطابق صوبوں...
حج اگلے کتنے سال تک گرمیوں میں نہیں آئے گا؟ نیا کیلنڈر جاری کر دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز لاکھوں مسلمانوں کے لیے خوشخبری ہے کہ حج کا مقدس سفر اگلے پچیس سال تک شدید گرمیوں میں نہیں ہوگا۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ سال حج کا آخری سال ہے جب یہ فریضہ موسم گرما کے سخت درجہ حرارت میں ادا کیا گیا ہے۔ 2026 سے حج معتدل موسموں میں شروع ہو جائے گا اور اگلے پچیس سال تک حجاج کو گرمی کی شدت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ نیشنل سینٹر فار میٹیورولوجی کے مطابق، قمری کیلنڈر کے باعث حج کی تاریخ ہر سال تقریباً 11 دن...
دُنیائے فٹبال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے اس ماہ ہونے والے کلب ورلڈ کپ میں شرکت کی تردید کردی۔ پرُتگال سے کھیلنے والے 40 سالہ کرسٹیانو رونالڈو کا اس ماہ سعودی عرب کے کلب النصر سے معاہدہ ختم ہوجائے گا۔النصر کلب ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے میں ناکام رہا ہے ۔ رونالڈو کی شمولیت سے النصر کلب کوئی بھی ٹائٹل جیتنے میں ناکام رہا اور مایوس کن طور پر نہ تو فیفا کلب ورلڈ کپ اور نہ ہی ایشین چیمپئنز لیگ میں جگہ بنا سکا۔ فیفا کے صدر نے عندیہ دیا تھا کہ اگر النصرکلب ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکا تو رونالڈو کلب ورلڈ کپ میں کسی ایسی ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں جو اس...
مکہ: سعودی حکام نے حج 2025 کے دوران لاکھوں حجاج کرام کی حفاظت اور ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا ہے، جس میں مصنوعی ذہانت (AI)، ڈرونز اور 15 ہزار سے زائد کیمرے شامل ہیں۔ حکام کے مطابق مکہ اور اس کے گردونواح میں نصب کیمروں کے ذریعے ہجوم کی غیر معمولی نقل و حرکت یا ممکنہ رکاوٹوں کی پیش گوئی کی جاتی ہے، تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔ جنرل ٹرانسپورٹ سینٹر کے سی ای او محمد نذیر کے مطابق “ہمارے کنٹرول روم میں AI سے لیس خصوصی کیمرے استعمال ہو رہے ہیں جو رش والے علاقوں اور نقل و حرکت کا تجزیہ کرتے ہیں۔” اس سال...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ریلویز کو 11 ماہ کے دوران 83 ارب روپے کی ریکارڈ آمدن ہوئی ہے۔ پاکستان ریلویز کے ترجمان کے مطابق مسافرٹرینوں سے 42 ارب اور مال گاڑیوں سے 29 ارب روپے حاصل ہوئے جبکہ دیگر ذرائع سے 1 2 ارب کا ریونیو حاصل ہوا۔ ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق تاہم کسی بھی مالی سال کے11 ماہ میں اتنی آمدن تاریخ میں کبھی حاصل نہیں ہوئی،کراچی ڈویژن نے مسافرٹرینوں سے 13 ارب اور مال گاڑیوں سے 25 ارب روپے کمائے، لاہورڈویژن نے مسافرٹرینوں سے 10 ارب روپے جبکہ مال گاڑیوں سے 75 کروڑ روپے کمائے جبکہ راولپنڈی، ملتان ڈویژن نے پسنجر سیکٹر سے یکساں 4، 4 ارب روپے کی آمدن حاصل کی۔ دبئی میں 41...
بہت سارے الیکٹرانکس گیجٹس کی جگہ موبائل نے لےلی ہے، اب اکثر لوگ صبح اٹھنے کے لیے موبائل فون کے الارم استعمال کرتے ہیں۔ پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی زیادہ تر افراد صبح اٹھنے کےلیے الارم کا استعمال کرتے ہیں، موبائل میں یہ آپشن موجود ہوتا ہے کہ ایک بار الارم بند کرنے کے کچھ دیر بعد پھر بجتا ہے تاکہ اگر کوئی شخص سو جائے تو دوسری بار الارام بجنے پر اٹھ سکے۔ موبائل الارم کے اس سسٹم کےلیے اسنوز الارم کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے، تاہم جو لوگ جاگنے کےلیے موبائل استعمال کرتے ہیں یہ عادت ان کےلیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔امریکا میں ہونے والی طبی تحقیق میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے...

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر پی ٹی آئی کا احتجاج، سکیورٹی ہائی الرٹ، قیدی وین اور بکتربند گاڑی پہنچا دی گئی
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر پی ٹی آئی کا احتجاج، سکیورٹی ہائی الرٹ، قیدی وین اور بکتربند گاڑی پہنچا دی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلا م آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین قومی اسمبلی اور کارکنان اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر عدلیہ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے جمع ہو گئے۔ احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد ہائی کورٹ کے اطراف میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس اور ایف سی کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے، جب کہ قیدی وین اور بکتر بند گاڑیاں بھی ہائی کورٹ کے باہر پہنچا دی گئی ہیں۔ سکیورٹی اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے...
اسلام آباد : قومی احتساب بیورو (نیب) نے رواں سال کی سہ ماہی وصولیوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔نیب نے سال 2025 کی پہلی سہ ماہی (جنوری تا مارچ) کے دوران 88 ارب روپے سے زائد رقم برآمد اور تقسیم کی۔ان میں 2.0847 ارب روپے کی براہِ راست اور 86 ارب روپے کی بالواسطہ وصولیاں شامل تھیں، جن کا تعلق غیر قانونی منتقلی اور قبضے سے متعلق مقدمات میں ملوث سرکاری و نجی اراضی سے تھا۔ برآمد شدہ رقوم متعلقہ متاثرہ اداروں کو واپس کر دی گئیں۔بالواسطہ وصولیوں کے حوالے سے نیب بلوچستان نے 340 ایکڑ چلتن پارک اور 250 ایکڑ محکمہ جنگلات کی سرکاری اراضی بازیاب کروائی، جس کی مالیت 6.45 ارب روپے ہے۔ نیب خیبرپختونخوا نے سوات...
فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ فیض حمید کو کم سے کم 14 سال قید کی سزا ہوگی، وہ اپنے بندوں کونہیں چھوڑ رہے تو دوسروں کو چھوڑ دیں گے؟ بادشاہوں کے دل بڑے اور جیلوں کے کمرے چھوٹے ہوتے ہیں، طنزیہ گفتگو سے بانی کی تکالیف مزید بڑھ جائیں گی۔ آپ یہ خیال چھوڑ دیں کہ اسٹیبلشمنٹ آپ سے بات کرے گی، اسٹیبلشمنٹ آپ سے کبھی بات نہیں کرے گی۔ سینئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ اب تو سیاست رہی نہیں، ایک ہی آدمی ہے جو لیڈ کر رہا ہے، فیلڈ مارشل تینوں مسلح افواج کی کمان سنبھالیں گے اور ان کی وجہ سے پاکستان کو وہ تمام فوائد مل رہے ہیں جن کا ملک کئی سالوں...
اسلام آباد: وزارت داخلہ کی جانب سے وفاقی اداروں میں کرپشن میں ملوث ملازمین کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین سال کے دوران کرپشن میں ملوث سرکاری اداروں کے 3500 ملازمین کو گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے کرپشن میں ملوث 8784 ملازمین کے خلاف انکوائریاں شروع ہوئیں اور کرپشن کے خلاف کی گئی انکوائریوں پر 3479 مقدمات درج کیے گئے۔ ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف کرپشن پر 2206 مقدمات عدالتوں میں پیش کیے۔ گزشتہ تین سال کے دوران کرپشن میں ملوث 432 ملازمین کو سزائیں دی گئیں۔ رواں سال ابتدائی تین ماہ میں کرپشن میں ملوث 263 سرکاری ملازمین کو گرفتار کیا گیا جبکہ...
— فائل فوٹو محکمہ انسداد دہشتگردی خیبر پختونخوا نے رواں سال صوبے میں دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونے والے افراد کے بارے میں رپورٹ جاری کردی۔سی ٹی ڈی کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں رواں سال پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 200 افراد شہید ہوئے۔ خیبر پختونخوا میں رواں سال دہشتگردی کے 284 واقعات پیش آئے، سی ٹی ڈی رپورٹکائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خیبر پختون خوا میں دہشت گردی کے واقعات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ میں بتایا کہ مختلف دہشتگردی کے واقعات میں 49 پولیس اہلکار شہید ہوئے جبکہ 69 زخمی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق رواں سال صوبے میں 80 عام شہری بھی شہید ہوئے اور 213 زخمی ہوئے۔

’اقرار الحسن کے پاس کتنا ٹائم رہ گیا؟‘، شادی سے متعلق اداکار فیصل رحمان کے بیان پر وسیم بادامی کا سوال
پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار فیصل رحمان نے اپنی اصل عمر کا راز فاش کردیا۔ فیصل رحمان نے چند ہفتوں قبل بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح سے ملاقات کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد ان کی عمر پر تبصرے شروع ہو گئے تھے۔ اداکار کے عمر سے متعلق انکشاف اور قائداعظم سے ملاقات کے دعوے پر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل کا اظہار کیا گیا تھا۔ کسی نے اداکار کو جھوٹا قرار دیا تھا تو کوئی یہ کہتا نظر آیا کہ سمجھ نہیں آ رہا کہ یہ مذاق کر رہے ہیں یا سچ بول رہے ہیں۔ اب حال ہی میں انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور بتایا کہ جب ان کی...
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ بھارتی پارلیمنٹ میں اراکین حکومت کا مذاق اڑا رہے ہیں، مودی تنہا ہے کوئی عوامی سپورٹ نہیں مل رہی، مودی اپنی فیس سیونگ کیلئےاس قسم کی حرکت دوبارہ کرسکتا ہے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ پورا ملک اور پارلیمان متفق ہے کہ بھارت نے جارحیت کی، پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر بنا تحقیق پاکستان پر الزام دھر دیا، بھارت نے اپنی سیکیورٹی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر گرا دیا، بھارت نے ہمارے سویلینز، مذہبی مراکز پر میزائل گرائے۔ وطن عزیز کے ایک ایک انچ کا دفاع کرنا اچھی طرح جانتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریفوزیراعظم شہباز شریف...
قومی ایئر لائن پی آئی اے کو قومی خزانے پر گزشتہ چند سال سے بوجھ سمجھا جاتا ہے۔ یہ 850 ارب روپے کی مقروض بھی ہو گئی تھی۔ وزارت دفاع کے ریکارڈ کے مطابق سال 2024 میں پی آئی اے کو 9 ارب 35 کروڑ کا آپریشنل پرافٹ جبکہ 26 ارب 20 کروڑ روپے کا نیٹ پرافٹ ہوا ہے۔ اس عرصے میں پی آئی اے نے مجموعی طور پر 198 ارب 80 کروڑ روپے کے اخراجات کئے۔ پی آئی اے کے سال 2024 کے اخراجات میں 75 ارب 58 کروڑ روپے کے ایندھن کے اخراجات شامل ہیں، جہازوں کی مرمت پر 17 ارب 48 کروڑ روپے، لینڈنگ اور ہینڈلنگ میں 29 ارب 42 کروڑ روپے، تنخواہوں پر 17 ارب 24...
قومی ایئر لائن پی ائی اے کو قومی خزانے پر گزشتہ چند سالوں سے بوجھ سمجھا جاتا ہے۔ یہ 850 ارب روپے کی مقروض بھی ہو گئی تھی۔ وی نیوز نے یہ جاننے کی کوشش کی پی آئی اے کے ایک سال میں کتنے اخراجات ہوتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: شمالی علاقہ جات کے لیے پی آئی اے کی پروازویں منسوخ، مسافروں کو پریشانی کا سامنا وزارت دفاع کے ریکارڈ کے مطابق سال 2024 میں پی آئی اے کو 9 ارب 35 کروڑ کا آپریشنل پرافٹ جبکہ 26 ارب 20 کروڑ روپے کا نیٹ پرافٹ ہوا ہے۔ اس عرصے میں پی آئی اے نے مجموعی طور پر 198 ارب 80 کروڑ روپے کے اخراجات کیے۔ پی آئی اے کے سال 2024...
تحقیقات کے ابتدائی مرحلے میں معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ بھارتی پاسپورٹس سعودی عرب کے شہر جدہ سے جاری کیے گئے تھے، جن پر بھارت کے شہر حیدرآباد کا پتہ درج ہے۔ دونوں پاسپورٹس کی معیاد سال 2028ء تک ہے۔ عبدالعزیز تاحال جناح اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے صدر پارکنگ پلازہ کے قریب اللہ والی مسجد کے نزدیک سے ایک ضعیف العمر شخص کو بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا، جسے فوری طور پر چھیپا ایمبولینس سروس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ شخص کی شناخت 65 سالہ عبدالعزیز ولد محمد اسحاق کے نام سے کی گئی ہے۔ عبدالعزیز سے ملنے والے سامان...
کانگریس لیڈر رندیپ سنگھ سرجیوالا کا ڈسالٹ کے سی ای او ایرک ٹراپئر کے انٹرویو پر ردعمل میں کہا ہے کہ ڈکٹیشن پر مبنی انٹرویوز اور گھڑی ہوئی جھوٹی باتیں رافیل اسکینڈل کو نہیں دبا سکتیں۔ رندیپ سنگھ سرجیوالا کے مطابق قوم کو تبدیل شدہ وضاحت نہیں بلکہ منصفانہ تحقیقات کی ضرورت ہے، قانون کا پہلا اصول ہے کہ فائدہ اٹھانے والے اور شریک ملزم کے بیانات کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا قانون کا دوسرا اصول یہ ہے کہ فائدہ اٹھانے والے اور ملزم اپنے کیس میں جج نہیں بن سکتے۔ رندیپ سنگھ سرجیوالا رندیپ سنگھ سرجیوالا کے مطابق بی جے پی حکومت اور ڈسالٹ کے درمیان طے شدہ میچ رافیل بدعنوانی کو چھپا نہیں سکتا،...
عرفان ملک :ہم ہیں پاکستانی، ایک قوم متحد قوم، ہم سب ہیں پاکستان،ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس کا عوام کے نام اہم پیغام۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہےکہ افواجِ پاکستان ہمارے تحفظ کیلئے مکمل الرٹ ہیں، افواجِ پاکستان دشمن کی بزدلانہ کارروائیاں کا موثر جواب دی رہی ہیں، موجودہ صورتحال کے پیش نظر بطور شہری ہم پرکچھ فرائض عائد ہوتے ہیں، افواج پاکستان ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہیں۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان اُن کا مزید کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان کی کسی بھی نقل وحرکت کی ویڈیو نہ بنائی جائے،دشمن غیر یقینی کی صورتحال پیدا کرنےکی ناکام کوشش کر رہاہے،غلط،غیر...
سائبر اٹیک کیا ہے؟ سائبر سیکیورٹی ایکسپرٹ حبیب اللہ خان نے وی نیوز کو بتایا کی سادہ الفاظ میں، سائبر اٹیک کا مطلب ہے کسی ڈیجیٹل نظام میں غیر مجاز طور پر داخل ہونا، اس سے ڈیٹا چرانا یا اسے نقصان پہنچانا۔ یہ بھی پڑھیں:وی پی این کا استعمال فائدہ مند یا نقصان دہ؟ یہ ڈیجیٹل نظام آپ کا موبائل فون، لیپ ٹاپ، آپ کے آن لائن اکاؤنٹس یا وہ بڑے نیٹ ورکس ہو سکتے ہیں، جو بینکوں، اسپتالوں اور حکومتی اداروں کو چلاتے ہیں۔ جس طرح آپ اپنے قیمتی سامان کی حفاظت کے لیے مضبوط تالے، الارم اور سیکیورٹی گارڈز کا استعمال کرتے ہیں، اسی طرح آپ کے موبائل، لیپ ٹاپ اور کمپنیوں کے ڈیجیٹل نظام میں بھی سیکیورٹی...

بلا اشتعال بھارتی جارحیت میں شہید 7 سالہ ارتضیٰ عباس کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، صدر اور وزیراعظم کی شرکت
راولپنڈی: آزاد جموں و کشمیر کے علاقے داورندی میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل ظہیر عباس طوری کے کمسن بیٹے، 7 سالہ ارتضیٰ عباس طوری کی نماز جنازہ آج اسلام آباد میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر اطلاعات، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف، اعلیٰ سول و عسکری حکام، شہید کے لواحقین اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی اور کہا کہ معصوم بچوں،...

بھارتی حملے میں اب تک کتنے پاکستانی شہید ہوئے؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے قوم کو تازہ صورتحال سے آگاہ کردیا
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے چھ مقامات پر چوبیس حملے کیے ہیں ۔ پریس کانفرنس میں قوم کو تازہ صورتحال سے متعلق بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان حملوں میں آٹھ افراد شہید جبکہ پینتیس زخمی ہیں ۔ مزید :

لاہور کے فیروز پور روڈ پر موٹر سائیکلوں کے لیے بنائی گئی گرین بائیک لائن ناکام؟ کتنے فیصد لوگ استعمال کرتے ہیں؟
لاہور کے فیروز پور روڈ پر موٹر سائیکلوں کے لیے بنائی گئی 10 کلومیٹر گرین بائیک لائن کی کامیابی پر سوالات اٹھنے لگے۔ کروڑوں روپے سے بنائی گئی اس گرین بائیک لائن کو کتنے فیصد لوگ استعمال کر رہے ہیں، جانیے اس رپورٹ میں؛ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں روڈ سڑک فیروز پورہ گرین بائیک لائن لاہور منصوبہ مواصلات
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کراچی کی جانب سے استعمال شدہ کمپیوٹرز، لیپ ٹاپس اور پرنٹرز سمیت دیگر اشیا پر کسٹم ڈیوٹی کم کردی گئی ہے جس سے توقع ہے کہ مارکیٹ میں ان درآمد شدہ اشیا کی قیمتوں میں بڑی کمی واقع ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: کمپیوٹر چپ کی تیاری: چین 2025 میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کے لیے پُرعزم ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کی جانب سے کچھ عرصے کے بعد ویلیوایشن فہرست جاری کی جاتی ہے اور جو ڈالر کی قیمت سمیت عالمی مارکیٹ اور قومی پالیسی کو دیکھ کر مرتب کی جاتی ہے آخری بار ویلیوشن فہرست ایک سال پہلے مرتب کی گئی تھی۔ ایئریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کے مطابق استعمال شدہ کمپیوٹرز، لیپ ٹاپس...
کراچی: پاکستانی فضائی حدود کی حالیہ بندش سے بھارتی ایئرلائنز کو ایندھن کی مد میں یومیہ 20 کروڑ 50 لاکھ روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے ذرائع کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود کے 11 فضائی راستوں میں سے4 راستے بھارتی طیارے مسلسل استعمال کرتے ہیں، ہفتہ وار اوسطاً بھارتی ائیر لائنز کے 1200 جہاز پاکستان کی فضائی حدود سے گزرتے ہیں۔ بھارتی جہازوں کو مغرب کی جانب سفر کے لیے پہلے جنوب کی جانب پرواز کرتے ہوئے کھلے سمندر تک جا کر رخ تبدیل کرکے سفر کرنا پڑتا ہے۔ اس مشق سے جہازوں کے اضافی فیول استعمال سے لاگت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ حالیہ بندش سے بھارتی ائیرلائنز کو ایندھن کی مد میں یومیہ...
پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، میلانیا ٹرمپ، برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر، فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون اور یوکرین کے صدر ویلادیمیر زلنسکی سمیت اہم شخصیات شریک ہیں۔ آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد پوپ فرانسس کی تدفین سانتا ماریا میگیور کے قبرستان میں کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ ویٹیکن سٹی میں پوپ فرانسس کی آخری رسومات جاری ہیں جس میں دنیا بھر سے سربراہان مملکت، سیاسی رہنماؤں اور معزز شہری شریک ہیں۔ آخری رسومات سینٹ پیٹرز باسلیکا میں جاری ہیں جہاں مذہبی روایات کے مطابق خصوصی دعاؤں اور عبادات کا اہتمام کیا گیا۔ پوپ کی آخری رسومات شروع کرنے سے پہلے سینٹ پیٹرز باسیلیکا کی گھنٹیاں بجائی گئیں۔ کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس...
احتجاجی ریلی میں شریک تمام تمام مسلمانوں نے مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ظالم اور وحشی ریاست اسرائیل اور اس کے حامی امریکہ کی شدید مذمت کی۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور غاصب صہیونی ریاست اسرائیل و امریکہ کے عالم انسانیت پر ظلم و بربریت کے خلاف امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت بلتستان ریجن کے زیر اہتمام بعد از نماز جمعہ مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت سے سی ایم ہاوس چنار باغ تک احتجاجی ریلی بعنوان آزادی فلسطین مارچ نکالی گئی، جس میں گلگت بلتستان کے تمام مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی۔ احتجاجی ریلی میں شریک تمام تمام مسلمانوں نے مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی...
پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے سمیت دیگر غیر مناسب اقدامات کا پاکستان نے بھی منہ توڑ جواب دیتے ہوئے جوابی وار کیا ہے اور بھارتی طیاروں کے لیے اپنی حدود کا استعمال بھی بند کردیا ہے۔ اس اقدام سے بھارت کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئرلائنز کو یومیہ کروڑوں کا نقصان پاکستانی فضا کے استعمال پر پابندی لگانے سے بھارت کی متعدد پروازیں اب پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گی جس سے ان کا وقت اور ایندھن دونوں زیادہ صرف ہوں گے۔ عالمی سطح پرپروازوں کی مانیٹرنگ کرنے والی ایک ویب سائٹ کے مطابق ہفتہ وار پونے 300 سے زیادہ بھارتی...
دنیا کا سب سے بڑا ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے بدھ کے روز یہ خوشخبری دی کہ اب تک اس پر 20 ارب سے زائد ویڈیوز اپلوڈ کی جا چکی ہیں۔ یہ سنگ میل اس حقیقت کی نشاندہی کرتا ہے کہ یوٹیوب، جو ایک سادہ سی ڈنر پارٹی کی گفتگو سے شروع ہوا، آج ایک عالمی ڈیجیٹل طرزِ زندگی کا لازمی جزو بن چکا ہے اور امریکا میں کیبل ٹی وی سے زیادہ دیکھے جانے والا ذریعہ بنتا جا رہا ہے۔ یوٹیوب کا خیال 2005 میں پی پال کے تین ساتھیوں، اسٹیو چین، چیڈ ہرلی، اور جاوید کریم، کے ذہن میں اُس وقت آیا جب وہ ایک ڈنر پارٹی میں شریک تھے۔ ویلنٹائن ڈے، یعنی 14 فروری 2005 کو...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جڑواں بہنیں ایمن خان اور منال خان نے اشتہارات سے ہونے والی اپنی پہلی کمائی سے متعلق انکشاف کیا ہے۔ اداکارہ ایمن اور منال خان نے حال ہی میں جیو پوڈ کاسٹ میں شرکت کی۔ اس موقع پر دونوں بہنوں نے اپنے کیریئر کے آغاز، مشہور ہونے، پراجیکٹس کرنے، شادی ہونے اور بعد ازاں بچوں کے بعد زندگی میں آنے والی تبدیلی پر کھل کر بات کی ہے۔ اداکارہ ایمن اور منال خان نے وزن کم کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں بتایا کہ ہم گھر پر ہی اپنی فٹنس کا خیال رکھتی ہیں، کوئی مخصوص ڈائٹ پلان یا فٹنس ٹرینر کو فالو نہیں کر رہیں، دن میں کم از کم 1...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق سفیر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے بھارت پاکستان کے خلاف کوئی کارروائی کرے گا، بھارت میں مسلمانوں کا وقف قانون کے خلاف احتجاج ختم کرنے کیلئے بھی کوئی کارروائی کر سکتا ہے۔ "جیو نیوز" سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالباسط نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر نہ معطل اور نہ ہی ختم ہو سکتا ہے، بے چینی پیدا نہیں کرنی چاہیے بھارت فوری پاکستان کا پانی بند نہیں کر سکتا، واہگہ پر تجارت پہلے ہی بند تھی، ہمیں زیادہ فرق نہیں پڑتا، ہمیں تیار رہنا چاہیے بھارت کوئی بھی حرکت کرسکتا ہے۔ سندھ طاس معاہدے میں ایک فریق کو اختیار ہی نہیں کہ کوئی تبدیلی کرے: احمر...
نیشنل اسٹیڈیم جاتے ہوئے آج اطراف کی سڑکوں پر قدرے سکون نظر آیا وجہ اتوار کی چھٹی تھی،عموما جب کوئی میچ ہو تو کئی کلومیٹر دور تک بیحد رش ہوتا تھا مگر اب ماضی والا دور نہیں رہا،پی ایس ایل کے دوران ورکنگ ڈیز میں یہاں دور تک گاڑیوں نظر آتی رہیں،ان میں سے بیشتر لوگ دفاتر سے گھر واپس جانے والے تھے۔ اسٹیڈیم کے مرکزی دروازے سے وی آئی پیز کی کارز اندر جانے کی وجہ سے ٹریفک سلو ہو جاتا ہے، اسی لیے عام لوگوں کے لبوں پر یہی دعائیں ہوتی ہیں کہ جلد کراچی میں کرکٹ میچز ختم ہوں اور انھیں چین سے گھر جانے کا موقع ملے۔ ماضی میں ایسا نہیں ہوتا تھا اور لوگ میچز...
اس سال پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت سعودی عرب جانے والے پاکستانی عازمین کی تعداد میں غیرمعمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے تحت صرف 23 ہزار 620 افراد ہی فریضہ حج ادا کر سکیں گے جبکہ تقریباً 67 ہزار افراد حج سے محروم رہ جائیں گے۔ پاکستان کے لیے حج 2024ء کا مجموعی کوٹہ تقریباً ایک لاکھ 80 ہزار افراد پر مشتمل تھا، جسے مساوی طور پر سرکاری اور پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت تقسیم کیا گیا۔ تاہم پرائیویٹ حج آرگنائزرز کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے حج کے انتظامی امور میں کیے گئے نئے طریقہ کار، خاص طور پر آن لائن سروسز کے لیے مختص پورٹل اور غیر واضح ڈیڈ لائنز نے بڑے پیمانے...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ منرلز ملک میں خوشحالی لانے کیلئے استعمال ہوں گے مٹھی بھر افراد کے خزانوں میں جانے کیلئے نہیں، ملک جل رہا ہے اور حکمرانوں کا زور اپنی غلطیاں ماننے اور عملی اقدامات سے ان کا ازالہ کرنے کی بجائے روم کے نیرو کی طرح ڈرامے اور گانے بنانے پر ہے۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیمتی منرلز کے مالک صرف اور صرف پاکستان کے عوام ہیں، یہ لیتھیم، ٹائٹینیم، سونا، کوبالٹ اور دیگر سٹریٹجک منرلز ملک میں خوشحالی لانے کیلئے استعمال ہوں گے، مٹھی بھر افراد کے خزانوں میں جانے کیلئے نہیں، یہ حکمران نہیں جیب کترے ہیں جو عوام سے...
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 8 اپریل 2025ء) اسلام آباد میں ہونے والے اوورسیز پاکستانیز کنونشن کی تیاریاں جاری، لندن میں ہائی کمیشن کے اندر او پی ایف کے مینیجنگ ڈائریکٹر افضال بھٹی اور ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل کی اہم پریس کانفرنس ۔ تین روز پر مشتمل کنونشن جو 13 اپریل سے شروع ہو گا جس میں کثیر تعداد میں اووسیز شرکت کریں گے ۔ کنونش کے آخری روز وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی ڈنر میں شریک ہوں گے ۔ ہائی کمیشن لندن میں ایم ڈی اوپی ایف افضال بھٹی نے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کے ہمراہ پریس کانفرس کے دوران بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے پاس اوورسیز پاکستانیوں کے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے دنیا بھر کے 100 ملکوں پر ٹیرف عائد ہونے کے بعد اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ ٹیرف کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں 3882 پوائنٹس کی کمی ٹیرف کے نفاذ کے بعد دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس انتہائی تیزی سے نیچے آ گئیں ہیں اور پاکستان سمیت دیگر ممالک کو نقصان کا سامنا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں شیئرز کی قیمتیں 13.22 فیصد تک گر گئیں جبکہ اب تک سب سے کم نقصان ترکی کا دیکھنے میں آیا ہے جس کے شیئرز کی قیمتیں 2 اعشاریہ 8...
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حج پروازیں 29 اپریل سے شروع ہوں گی، 90 ہزار حاجی سرکاری طور پر جائیں گے، حج سے متعلق انتظامات حتمی مراحل میں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حج تیاری 2025 کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر سردار یوسف کا کہنا تھا کہ ہمارا ٹریننگ کا پہلا سیشن مکمل ہوگیا ہے، دوسرا مرحلے کا تربیتی کیمپ 8 اپریل سے شروع ہوگا، حجاج وہاں تیاری کے ساتھ جائیں، ٹریننگ پر زیادہ کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حج اور عمرے کا تعلق عقیدے کے ساتھ ہے، جو بھی اس حوالے سے کام کیا جاتا ہے وہ عقیدہ ہے، اس حوالے سے وزیراعظم...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) صدر مملکت کے معالج ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کا نجی ہسپتال میں علاج جاری ہے، ان کی طبعیت میں بہتری آ رہی ہے۔ صدر مملکت کے معالج ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ صدر مملکت کے خون کے ٹیسٹ کی رپورٹس بھی بہتری کے اشارے دے رہی ہے۔ شعبہ انفیکشن ڈیزیز کے ماہرین روزانہ تین مرتبہ صدر آصف زرداری کا معائنہ کرتے ہیں۔ صدر زرداری کو علاج کے لئے نوابشاہ سے کراچی منتقل کرنا اچھا فیصلہ تھا۔ امید ہے کہ کچھ دنوں میں ہسپتال سے رخصت دے دی جائے گی۔ ملاقاتوں پر پابندی کرونا کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔ صدر آصف زرداری کے اہل خانہ کو صحت سے...
القدس ریلی کے دوران صحافیوں سے اپنی ایک گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس ریلی میں عوام کی کثیر شرکت یہ ثابت کرتی ہے کہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول اور سارے جہان اسلام سے تعلق رکھتا ہے جسے صیہونی پنجوں سے آزاد ہونا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے آج عالمی یوم القدس کے موقع پر تہران میں قدس ریلی میں شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے صحافیوں سے گفتگو بھی کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یوم القدس، بانی انقلاب اسلامی "امام خمینی" رہ کی ایجاد و میراث ہے کہ جو 40 سے زائد سالوں سے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں منایا جاتا ہے۔...
’’بے شک، ہم نے اسے (قرآن کو) لیلۃ القدر میں نازل کیا۔ اور تمہیں کیا معلوم کہ لیلۃ القدر کیا ہے؟ لیلۃ القدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔ اس میں فرشتے اور روح (جبریل علیہ السلام) اپنے رب کے حکم سے ہر امر کے ساتھ نازل ہوتے ہیں۔ یہ (رات) سراسر سلامتی ہے، طلوعِ فجر تک۔‘‘ وقت گزرتے پتا ہی نہیں چلا اور رمضان کا آخری عشرہ آن پہنچا، جس میں ایک رات لیلۃ القدر ہوتی ہے۔ یہ آیات لیلۃ القدر کی عظمت، برکت اور اس میں نازل ہونے والی اللہ کی خاص رحمتوں کی وضاحت کرتی ہیں۔ اس رات میں کی گئی دعا، عبادت اور استغفار بے حد فضیلت رکھتا ہے۔ اللہ ہمیں بھی اس رات کی قدر کرنے...
بنگلادیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن اپنا بالنگ ٹیسٹ کلئیر کرنے کے بعد انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) معاہدے کیلئے فرنچائز کے پاؤں پڑنے لگے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے آئی پی ایل 2025 میں اپنی شرکت کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں جبکہ کچھ فرنچائزز کیساتھ بات چیت جاری ہے۔ بنگلادیشی آل راؤنڈر گزشتہ کچھ ماہ سے مشکل دور سے گزر رہے ہیں، انہیں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران ایک قتل کے مقدمے میں ملوث ہونے کا الزام لگا تھا، جس کے بعد وہ ملک میں داخل نہیں ہوسکے جبکہ بالنگ ایکشن پر پابندی کے باعث انہیں چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ سے بھی باہر کردیا گیا تھا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شکیب...
بنگلا دیش( 24 نیوز )بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن اپنا باؤلنگ ٹیسٹ کلئیر کرنے کے بعد انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) معاہدے کیلئے فرنچائز کے پاؤں پڑنے لگے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے آئی پی ایل 2025 میں اپنی شرکت کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں جبکہ کچھ فرنچائزز کیساتھ بات چیت جاری ہے۔ بنگلہ دیشی آل راؤنڈر گزشتہ کچھ ماہ سے مشکل دور سے گزر رہے ہیں، انہیں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران ایک قتل کے مقدمے میں ملوث ہونے کا الزام لگا تھا، جس کے بعد وہ ملک میں داخل نہیں ہوسکے جبکہ بالنگ ایکشن پر پابندی کے باعث انہیں چیمپئینز ٹرافی سکواڈ سے بھی باہر کردیا گیا تھا۔...
کراچی: شہر قائد میں خونی ہیوی ٹریفک کے ٹائروں تلے کچلے جانے والے شہریوں کی مجموعی تعداد کے حوالے چھیپا کے اعدادوشمار سامنے آ گئے ہیں۔ رواں سال کے ابتدائی 80 دنوں میں شہر قائد میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، جس کے مطابق اب تک 63 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ چھیپا اعدادوشمار کے مطابق ڈمپر کی ٹکر سے 17 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ٹریلر نے 22 افراد کی زندگیوں کا خاتمہ کیا۔ کراچی کی سڑکوں پر دندناتے تیز رفتار واٹر ٹینکرز کے ٹائر بھی معصوم شہریوں کے خون سے رنگے ہوئے جنہوں نے 11 افراد کو ٹائروں تلے کچل دیا۔ چھیپا...
ٹک ٹاک وہ سوشل میڈیا ایپ ہے جو حالیہ برسوں میں بہت تیزی سے مقبول ہوئی ہے اور نوجوان اس سے پیسے بھی کما رہے ہیں۔ اس سوشل میڈیا نیٹ ورک کے ماہانہ صارفین کی تعداد 2021 میں ایک ارب تک پہنچ گئی تھی اور متعدد نوجوان اس کی بدولت اسٹار بن گئے ہیں۔ مگر ضروری نہیں کہ آپ کو ٹک ٹاک سے کمانے کے لیے لاکھوں فالوورز کی ضرورت ہو۔ درحقیقت کم فالوورز والے اکاؤنٹ بھی ٹک ٹاک سے پیسے کما سکتے ہیں۔ ٹک ٹاک سے پیسے کیسے کمائیں اور کتنے فالوورز ہونا ضروری ہیں؟ ٹک ٹاک کی جانب سے اس حوالے سے کئی پروگرامز کی پیشکش کی جا رہی ہے جیسے کریٹیر ریورڈز پروگرام، سبسکرپشن، ویڈیو گفٹ اور...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر صائم ایوب منگل کو واپس وطن پہنچ رہے ہیں، 22 سالہ اوپنر ان دنوں لندن میں ری ہیب کے عمل سے گزر رہے ہیں،وہ جنوری میں جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاون ٹیسٹ میں انجری کا شکار ہونے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے دور ہوگئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق صائم ایوب پاکستانی ٹرینر حنیف ملک کی زیرنگرانی بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں، برطانیہ میں ان کے معالجین پیرکومکمل طبی جائزہ لینے کے بعد اپنی پیشہ ورانہ آرا دیں گے، اگلے روز 25 مارچ کوصائم ایوب وطن واپسی کے لیے رخت سفر باندھیں گے۔ طبی ماہرین کی رائے کی روشنی میں صائم ایوب کے مستقبل کا تعین ہوگا اور اسی تناظر میں 11...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news جعفر ایکسپریس کمانڈوز آپریشن ہائی جیک یرغمال
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
نئی دہلی(اوصاف نیووز) انگلش کھلاڑی ہیری بروک پر آئی پی ایل کھیلنے کیلئے 2 سال کی پابندی عائد کر دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹورنامنٹ شروع ہونے سے قبل آخری لمحات میں دستبردار ہونے کی وجہ سے انڈین پریمیئر لیگ میں شرکت کرنے پر 2 سال کی پابندی لگائی۔ آئی پی ایل کے نئے قانون کے تحت نیلامی میں رجسٹر کوئی بھی غیر ملکی کھلاڑی فرنچائز کی جانب سے خریدے جانے کے بعد سیزن کے آغاز سے پہلے اگر ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوتا ہے تو اس پر آئی پی ایل میں شرکت پر دو سیزن کے لئے پابندی عائد کی جائے گی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ہیری بروک اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کو 2 سالہ...
لاہور (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ ہانیہ عامر تیزی سے ترقی کی منازل طے کرنے والی اداکارہ اور ماڈل ہیں جس کے باعث ان کی مصروفیات بھی بے انتہا بڑھ گئی ہیں۔ حال ہی میں میزبان اور پوڈ کاسٹر عدنان فیصل نے ایک نجی ٹیلی وژن کے شو میں بطور مہمان شرکت کی، ایک سوال کے جواب میں عدنان فیصل نے انکشاف کیا کہ میں نے ہانیہ عامر کو پوڈکاسٹ میں انٹرویو کے لئے دعوت دی لیکن انہوں نے 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ عدنان فیصل نے مزید بتایا کہ میں نے 400 سے 500 تک ہی پوڈکاسٹ ریکارڈ کی ہیں اور کسی کو معاوضہ نہیں دیا تو ہانیہ عامر کو کیوں دوں؟ اس لیے یہ انٹرویو نہیں...
پاکستانی باصلاحیت، مایہ ناز اور معروف اداکارہ ہانیہ عامر کے بارے میں معروف پوڈکاسٹر عدنان فیصل نے دعویٰ کیا ہے کہ ہانیہ عامر نے ان کے پوڈکاسٹ میں شرکت کے لیے 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ عدنان فیصل حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ عدنان فیصل نے بتایا کہ وہ 500 کے قریب پوڈکاسٹ کر چکے ہیں اور ان کے شو میں شوبز شخصیات سمیت دیگر شخصیات بھی آ چکی ہیں لیکن انہوں نے آج تک کسی کو بھی پوڈ کاسٹ میں شرکت کا معاوضہ نہیں دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر بالی ووڈ سے کام کی پیشکش قبول کریں گی لیکن کس شرط...

زرعی مستقبل کیلئے محفوظ شہیدکنال کی تعمیر کیوں ناگزیر ہے، کتنے صوبوں کو فائدہ ہو گا ۔۔؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں
لاہور ( طیبہ بخاری سے ) زرعی مستقبل کیلئے محفوظ شہیدکنال کی تعمیر کیوں ناگزیر ہے ۔۔؟ اس حوالے سےاہم تفصیلات سامنے آ ئی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے زرعی مستقبل کیلئے محفوظ شہیدکنال کی تعمیرناگزیر ہے ،گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت چولستان کے بنجر علاقوں کو قابل کاشت بنانے کے لیے محفوظ شہید کنال تعمیر کی جا رہی ہے ۔ محفوظ شہید کینال کی تعمیر نیشنل واٹر پالیسی 2018 کےعین مطابق ہے۔محفوظ شہیدکنال سلیمانکی ہیڈورکس سے فورٹ عباس تک تعمیر کی جائے گی ۔ محفوظ شہیدکینال صرف پنجاب کے شیئر کا پانی استعمال کرے گی ،176 کلومیٹرطویل محفوظ شہید کینال دریائےستلج پر بنائی جائے گی۔حکومت پنجاب نے اس منصوبے کے لیے 1.2 ملین ایکڑ زمین لیزپردی جبکہ225.34...

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں شہریوں کو اشیا خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک
رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں شہریوں کو اشیا خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کی ہدایت پر مجسٹریٹ ترنول میر یامین کی جانب سے تھانہ ترنول کی حدود سیکٹر ایف -17 ملٹی پروفیشنل کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹی (ایم پی سی ایچ) میں اشیا خوردونوش کی سرکاری نرخ نامے کے مطابق فروخت یقینی بنانے کے لیے مختلف مارکیٹوں میں چیک پڑتال کی گئی ۔ صدر زون کی جانب سے سبزی فروٹ تندور شاپ بیف اور چکن شاپس اور گروسری شاپڈ کی چیک پڑتال کی گئی۔سرکاری نرخ نامے سے زائد قیمت پر چکن بیف فروٹ اور سبزی فروخت کرنے والے...
لندن: برطانیہ کی تاریخ میں پہلی بار وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے دارالعوام میں ہونے والے افطار ڈنر میں شرکت کی، جہاں انہوں نے برطانوی مسلم کمیونٹی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق، یہ افطار ڈنر آل پارٹی پارلیمانی گروپ برائے برطانوی مسلمان کی میزبانی میں منگل کے روز منعقد کیا گیا۔ اس تقریب میں اراکین پارلیمنٹ، انٹرفیتھ رہنما اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد رمضان کی فضیلت اور اس کے معاشرتی اثرات پر روشنی ڈالی گئی۔ برطانوی وزیراعظم نے غزہ جنگ کے دوران مسلمانوں کو درپیش مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ برطانوی مسلم کمیونٹی کس قدر حساس...
سنہ2050 تک دنیا بھر کے تمام بالغوں میں سے نصف سے زیادہ اور ایک تہائی بچوں، نوعمروں اور نوجوان بالغوں کے بہت زیادہ موٹے ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: موٹاپا اور شوگر کا خطرہ، چاول پکانے سے پہلے ضرور کریں یہ کام بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ نتائج 200 سے زائد ممالک پر محیط دی لانسیٹ جریدے میں شائع ہونے والے عالمی اعداد و شمار کے ایک نئے مطالعے میں سامنے آئے ہیں۔ محققین نے خبردار کیا ہے کہ اس دہائی کے بقیہ حصے میں خاص طور پر کم آمدنی والے ممالک میں موٹاپے کی سطح میں تیزی سے تیزی آنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے...
دارالعلوم حقانیہ خودکش دھماکے میں شہید شاعر و ادیب تجمل شاہ کی نماز جنازہ صوابی میں ادا نماز جنازہ میںدرالعلوم حقانیہ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات، پولیس کی بھاری نفری تعینات مدرسہ جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں نماز جمعہ کے بعد خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق سمیت دیگر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔رپورٹ کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق کی نماز جنازہ میں افغان قونصلر سمیت شہریوں کی بڑی تعداد دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ پہنچی۔مولانا حامد الحق کی نماز جنازہ ان کے صاحبزادے مولانا صاحبزادہ عبد الحق ثانی نے پڑھائی، اس موقع پردرالعلوم حقانیہ اکوڑہ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے...

نوشہرہ: خودکش دھماکے میں شہید مولانا حامد الحق کی نماز جنازہ، افغان قونصلر سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
ویب ڈیسک:مدرسہ جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں نماز جمعہ کے بعد خودکش دھماکے میں جاں بحق ہونے والے مولانا حامد الحق سمیت دیگر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق کی نماز جنازہ میں افغان قونصلر سمیت شہریوں کی بڑی تعداد دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ پہنچی،مولانا حامد الحق کی نماز جنازہ ان کے صاحبزادے مولانا صاحبزادہ عبد الحق ثانی نے پڑھائی، اس موقع پردرالعلوم حقانیہ اکوڑہ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، درالعلوم حقانیہ کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی جب کہ دارالعلوم میں داخلی دروازوں پر اسکینیرز نصب کئے گئے تھے۔ حکومت وزرا کی فوج لیکر بھی اپنی نا اہلی کو ختم...
سیرل رامفوسا نے افتتاحی خطاب میں کہا کہ کثیر الجہتی نظام کا زوال عالمی ترقی اور استحکام کے لیے خطرہ ہے، بڑھتے ہوئے جغرافیائی سیاسی تنازعات کے موجودہ حالات میں، تنازعات کے انتظام اور انہیں حل کرنے کے میکانزم کے طور پر قواعد پر مبنی نظام خاص طور پر اہم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خزانہ کی غیر موجودگی کی وجہ سے جنوبی افریقہ میں جی 20 کے مالیاتی اجلاس میں صدر سیرل رامفوسا نے خبردار کیا ہے کہ کثیر الجہتی نظام کے خاتمے سے عالمی ترقی اور استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دنیا کی صف اول کی معیشتوں کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنرز کے درمیان 2 روزہ مذاکرات...
کراچی(شوبز ڈیسک)سابق نیوز اینکر فرح اقرار کا کہنا ہے کہ ٹی وی میزبان اور ان کے شوہر اقرار الحسن انہیں ماہانہ 5 لاکھ روپے تک خرچہ دیتے ہیں۔ فرح اقرار نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات کی۔ میزبان نے ان سے سوال کیا کہ جب آپ نوکری کر رہی تھیں تو آپ کتنی تنخواہ لیتی تھیں اس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کہ خواتین کی تنخواہ مردوں سے کم ہی ہوتی ہے۔ اگر ایک ہی کام مرد اور عورت دونوں کر رہے ہوں تو تنخواہ میں فرق آ جاتا ہے۔ اپنی ماہانہ تنخواہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فرح اقرار کا کہنا تھا کہ...

حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ اور جانشین ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت
حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ اور جانشین ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز بیروت (آئی پی ایس )حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ اور جانشین ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ ادا، بیروت اسٹیڈیم میں پچپن ہزار سے زائد افراد کی شرکت۔ سیکیورٹی کے کڑے انتظامات کیے گئے بیروت ایئرپورٹ روڈ عارضی طور پر بند کردیا گیا۔ لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصراللہ اور ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے ہزاروں افراد دارالحکومت بیروت پہنچ گئے، کچھ دیر میں نماز جنازہ کے بعد تدفین کی جائے گی۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نماز جنازہ میں شرکت...
مشہد میں سید مقاومت شہید حجت الاسلام والمسلمین سید حسن نصر اللہ کی تصویر کا فریم، حرم امام رضا علیہ السلام کے صحن میں آویزاں کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آستان قدس رضوی کے مواصلاتی اور میڈیا سنٹر کے سربراہ کے مطابق روضہ امام رضا علیہ السلام کے 14 خادموں کا گروپ شہید سید حسن نصر اللہ کی تشییع جنازہ میں شریک ہوا۔ سید حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے علاوہ امام رضا علیہ السلام کے خادمین نے شہداء کے گھروں میں حاضری بھی دی۔ اس کے علاوہ شہید نصر اللہ کے مزار کے قریب تدفین کی تقریب میں شرکت کرنیوالے لاکھوں لوگوں کی خدمت کے لئے لگائے مواکب میں خدمات انجام دیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق...
رمضان المبارک کے بابرکت مہینے سے قبل ضلعی انتظامیہ گراں فروشوں کے خلاف سرگرم عمل WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کی ہدایت پر مجسٹریٹ صدر زون میریامین کی گراں فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی۔ گرانفروشی میں ملوث 6 افراد کو گرفتار کر کہ مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ ترنول منتقل کر دیا گیا ۔رمضان المبارک کے بابرکت مہینے سے قبل گراں فروشوں پر ضلعی انتظامیہ نے اپنی گرفت مضبوط کرتے ہویے اشیا خوردونوش کی وافر مقدار اور سرکاری نرخ نامے کے مطابق فروخت کو یعنی بنانے کے لیے مارکیٹوں میں چیک پرتال شروع کی ہوئی ہے۔
لاہور (سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں کسی وزیر اعلی نے ایک سال کے دوران ایسے انقلابی اقدامات نہیں کئے جیسے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کیے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں ایسی مثال نہیں ملتی کہ کسی حکومت نے اپنے پہلے سال میں ہی نوے کے قریب عوامی فلاح وبہبود کے پراجیکٹس کا آغاز کیا ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کالم نویس و اینکرز و ایڈیٹرز کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری انفارمیشن طاہر رضا ہمدانی، ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن پنجاب غلام صغیر شاہد و دیگر ڈی جی پی آر کے افسران کے ہمراہ انہوں نے معروف کالم...
پشاور: خیبرپختونخوا میں 2008 سے 2024 تک 16 سو 70 پولیس اہلکار دہشتگردانہ حملوں میں شہید ہوئے، سب سے زیادہ 210 اہلکار سال 2009 میں شہید ہوئے۔ یہ اعدادوشمار محکمہ داخلہ کی رپورٹ میں پیش کیے گئے ہیں۔اس حوالے سے دستاویزات کے مطابق سال 2023 میں پولیس کے 174 اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔ سال 2008 میں پولیس کے 172 اہلکاروں نے فرائض کی ادائیگی میں جان قربان کی، جبکہ 2011 میں 155 اور 2013 میں 134 اہلکار شہید ہوئے۔ اسی طرح دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ سال 2014 میں 112 اور 2010 میں 107 اہلکار شہید ہوئے، سال 2012 میں 106 اور 2022 میں 91 اہلکار شہید ہوئے، سب سے کم 31 اہلکار 2018 میں...
دنیا بھرمیں روزانہ 3300 افراد ٹریفک حادثات میں لقمہ اجل بن رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک پر بات چیت کے لیے ورلڈ بینک کے وفد کی پاکستان آمد عالمی بینک کی روڈسیفٹی کے حوالے سے حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹریفک حادثات میں ہر سال 12 لاکھ سے زیادہ افراد جان گنوا بیٹھتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے زیراہتمام روڈسیفٹی کے دوسرے عشرے کا پہلا نصف مکمل ہورہا ہے اورایسے میں سڑکوں پرہونے والے حادثات میں اموات اور سنگین چوٹوں کو 2030 تک نصف کرنے کا ہدف حاصل کرنے کی ضرورت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔ یہ ہدف اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف میں بھی شامل ہے ٹریفک کے حادثات میں ہلاک اورزخمی ہونے...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سعودی عرب کے تاریخی شہر العلا میں العلا کانفرنس فار ایمرجنگ مارکیٹ اکانومیز میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ وزارت خزانہ کی جانب سے اتوار کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ سعودی ہم منصب محمد الجدعان کی خصوصی دعوت پر کانفرنس میں شریک ہیں۔ کانفرنس آئی ایم ایف اور سعودی وزارت خزانہ کے اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے۔ کانفرنس میں 200 شرکاء، 36 مقررین اور 48 ممالک کے نمائندے شریک ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ’’ابھرتی ہوئی پر استقلال منڈیوں کا راستہ‘‘ کے موضوع پر اعلیٰ سطحی پینل مباحثے میں شرکت کریں گے۔ پینل مباحثے کی میزبانی آئی ایم ایف کی...
پرتگال کے مشہورو معروف فٹ بال کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کو سال 2024 کا سب سے مہنگا اتھلیٹ قرار دے دیا گیا ہے۔ ’اسپورٹیکو‘ ویب سائٹ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ سال 260 ملین ڈالر کمائے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رونالڈو کو تنخواہوں کی مد میں 215 ملین ڈالر دیے گئے جبکہ انہوں نے 45 ملین ڈالر مارکیٹنگ وغیرہ کے ذریعے کمائے۔ یہ بھی پڑھیے: ’النصر‘ سے نئے معاہدے کے بعد رونالڈو کی یومیہ آمدنی کتنے کروڑ ہوگی؟ واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کو النصر کلب اور پرتگال کی قومی ٹیم کی طرف سے تنخواہیں دی جاتی ہیں۔ ’اسپورٹیکو‘ کی فہرست میں دوسرے نمبر پر امریکی باسکٹ بال پلیئر اسٹیفن کیوری ہیں جنہوں...
ریاض میں ہونے والی عالمی ٹیکنالوجی کانفرنس لیپ 2025 ایک تاریخی ایونٹ ثابت ہوئی ہے، جس میں سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، اور کاروباری ترقی کے کئی نئے سنگ میل عبور کیے گئے۔ کانفرنس میں 1800 سے زائد سرمایہ کاروں نے شرکت کی جبکہ 2000 سے زیادہ سرمایہ کاری اجلاس اور ایپلیکیشن کے ذریعے معاہدے طے پائے۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں آئی ٹی کی بین الاقوامی نمائش لیپ کا آغاز کانفرنس میں 171 فیصد سرمایہ کاری ملاقاتوں میں اضافہ دیکھا گیا، جبکہ 400 فیصد سے زائد فنڈنگ کے مواقع بڑھے۔ اس کے علاوہ، 16 فیصد مزید اعلیٰ سطحی خریدار اور 31 فیصد زیادہ ٹیکنالوجی مراکز کے نمائندے کانفرنس میں شریک ہوئے، جس سے لیپ 2025 کی غیر معمولی کامیابی کا اندازہ...
پاکستان میں آئی ٹی کا شعبہ خدمات برآمد کر کے زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور پاکستانی ماہرین اس وقت آئی ٹی کی خدمات فراہم کرنے میں سر فہرست سمجھے جاتے ہیں۔ گزشتہ 5 برسوں میں پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری نے 22 فیصد کی کمپاؤنڈ سالانہ ترقی کی شرح (سی اے جی آر) حاصل کی ہے جو کہ دیگر تمام مقامی صنعتوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ شرح نمو ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی کو حکومتیں نہ صرف سراہتی آئی ہیں بلکہ ان کامیابیوں کو اپنی محنت کا پھل بھی قرار دیتی رہی ہیں، موجودہ حکومت نے آئی ٹی انڈسٹری کے فروغ کے لیے اس شعبے میں بہت...

شکارپور: جماعت اسلامی کے مقامی امیر مولانا صدر الدین مہر مختلف سیاسی ،دینی، سماجی رہنماؤں اور اقلیتوں و سول سوسائٹی کے نمائندوں کو سرکاری سرپرستی میں ڈاکو راج کے خلاف 16 فروری کو کندن چوک انڈس ہائے وے پر دھرنے میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں
شکارپور: جماعت اسلامی کے مقامی امیر مولانا صدر الدین مہر مختلف سیاسی ،دینی، سماجی رہنماؤں اور اقلیتوں و سول سوسائٹی کے نمائندوں کو سرکاری سرپرستی میں ڈاکو راج کے خلاف 16 فروری کو کندن چوک انڈس ہائے وے پر دھرنے میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں
اسلام آباد: فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک(فافن) نے پہلے سال میں موجودہ پارلیمنٹ کے 12 ویں سیشن میں ارکان اسمبلی کی حاضری کارکردگی پر جائزہ رپورٹ جاری کردیا۔ رپورٹ کے مطابق سیشن کا انعقاد 13 سے 23 جنوری 2025 تک رہا جس میں ایوان کی 9 نشستیں ہوئیں جس میں صرف 36 ارکان تمام نشستوں میں شرکت کی اور 35 ارکان کسی بھی نشست میں نہ آئے۔ فافن نے اپنی جائزہ رپورٹ میں بتایا کہ سیشن کی 9ویں نشست میں سب سے زیادہ 241 (68 فیصد) ارکان حاضر ہوئے، سیشن کی 5ویں نشست میں سب سے کم 117 (37 فیصد) ارکان حاضر ہوئے جب کہ 277 ارکان (82 فیصد) ایسے تھے جو کم از کم ایک نشست میں حاضر...
پی ایف ایف کے مطابق فیفا کی پابندی کے باعث پاکستان ایشین کپ کوالیفائرز میں شرکت نہیں کر سکے گا میڈیا ذرائع کے مطابق اے ایف سی نے پاکستان کی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز سے معطلی کی تصدیق کر دی ہے ، فیفا اور اے ایف سی قوانین کے تحت معطلی برقرار رہنے پر پاکستان کوالیفائرز سے باہر ہوا۔ پاکستان کا پہلا کوالیفائر میچ 25 مارچ کو شیڈول تھا، 4 مارچ تک فیفا معطلی نہ ہٹنے پر پاکستان کوالیفائرز سے باضابطہ خارج کر دیا جائے گا، فیفا معطلی کے باعث پاکستان فٹبال ٹیم کسی بھی بین الاقوامی مقابلے میں شرکت نہیں کر سکتی۔
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، روس کے قونصل جنرل اینڈریو شیروف، ایرانی ڈپٹی قونصل جنرل وحید اصغری اور ٹاؤن چیئر مین گلشن اقبال ڈاکٹر فواد احمد محمود غزنوی پارک گلشن اقبال بلاک 16 میں پھولوں و پرندوں کی 3 روزہ نمائش کا افتتاح، دوسری جانب نمائش کا دورہ کر رہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے جمعہ کے روز روس کے قونصل جنرل اینڈ ریوشیروف، ایرانی ڈپٹی قونصل جنرل وحید اصغری،امیر ضلع شرقی نعیم اختر اور ٹاؤن چیئر مین گلشن اقبال ڈاکٹر فواد احمد کے ہمراہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلشن اقبال کے تحت محمود غزنوی پارک بلاک 16میں پھولوں اور پرندوں کی 3روزہ نمائش کا افتتاح کر دیا، نمائش میں موسمِ بہار کی...
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک بحریہ کے زیرِ اہتمام نویں کثیر القومی بحری مشق امن کا آغاز ہو گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق 11 فروری تک جاری رہنے والی مشقوں میں 60 سے زائد ممالک شرکت کر رہے ہیں۔ مشق امن 2025ء کے ساتھ پہلی بار’امن ڈائیلاگ‘ کا آغاز بھی کیا جا رہا ہے۔ کثیرالقومی بحری مشق امن کا 9واں ایڈیشن 7 سے11 فروری تک ہوگا ۔ امن ڈائیلاگ میں دنیا بھر سے بحری افواج اور کوسٹ گارڈز کے سربراہان شرکت کریں گے۔یہ ڈائیلاگ عالمی بحری قیادت کو سمندری مسائل پر تبادلۂ خیال کا موقع دے گا۔مشقوں کا مقصد خطے کا بحری استحکام، مشترکہ کارروائیوں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہے۔ ڈی چوک احتجاج: بشریٰ بی بی اور...
اسلام ایمان کے عملی ظہور کا دوسرا نام ہے۔ ایمان بیج ہے تو اسلام اس کا درخت ہے۔ جہاں ایمان ہوگا، اخلاق میں برتائو، تعلقات کے کٹنے اور جڑنے، سعی اور جدوجہد کے راستوں میں اس کا ظہور ہوگا۔ گویا ایمان کا اظہار عملِ صالح کی شکل میں ہوتا ہے۔ آیت البرّ (لَیسَ البِرَّ …الخ) میں اللہ تعالیٰ نے ایمان کے تذکرے کے بعد سب سے پہلے جس عملِ صالح کی طرف ہماری توجہ مبذول کرائی ہے وہ اس کی راہ میں اس کے بندوں پر مال خرچ کرنا ہے۔ ارشادِ خداوندی ہے:’’اور اللہ کی محبت میں اپنا دل پسند مال رشتے داروں اور یتیموں پر، مسکینوں اور مسافروں پر، مدد کے لیے ہاتھ پھیلانے والوں پر اور غلاموں کی...
مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کے صدر کا کہنا ہے کہ یہ ادارہ تمام علماء، مراکز، جامعات، مدارس، کتب خانوں اور تحقیقاتی اداروں کے ساتھ ہر طرح کے علمی، تحقیقی اور دینی تعاون کیلئے آمادہ ہے اور تمام مسالک و مذاہب کے اکابرین علماء و اساتذہ سے استفادے کیلئے تیار ہے اور ہمیشہ ملکی استحکام، قومی وقار، وحدت، اتحاد اور یکجہتی کے فروغ کیلئے کوشاں رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمۃ علامہ سید جواد نقوی نے خطاب میں کہا کہ یہ تعلیمی بورڈ دینی مدارس کے روایتی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے، معیاری امتحانی نظام تشکیل دینے، تحقیق و تدریس کو فروغ دینے، علماء و فضلاء کی تربیت، اور دینی و عصری علوم...
وفاقی وزیر سردار اویس لغاری نے پاکستان میں زیر استعمال موٹر سائیکلوں اور ان کے پیٹرول استعمال سے متعلق دلچسپ انکشاف کردیا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر نے شرکت کی اور بتایا کہ پاکستان میں 30 ملین یعنی 3 کروڑ موٹر سائیکلیں زیر استعمال ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ان 3 کروڑ موٹر سائیکلوں میں سالانہ 6 ارب ڈالرز یعنی 16 کھرب 71 ارب سے زائد کا پیٹرول استعمال ہوتا ہے۔ اویس لغاری نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ موٹر سائیکل اور رکشے ملک کی کل پیٹرول کا 40 فیصد استعمال کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ 200 میگاواٹ کے فرنس آئل کے پاور پلانٹس کو وقت سے پہلے ریٹائر...
پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کی کوشش ہوتی ہے کہ کسی طرح وہ اپنی درآمدات کو کم سے کم رکھتے ہوئے برآمدات میں اضافہ کریں، اس سے نہ صرف معاشی اشاریے بہتر رہتے ہیں بلکہ ملک بھی ترقی کی راہ پر گامزن رہتا ہے۔ پاکستان کا درآمدات اور برآمدات کا فرق جسے عام زبان میں تجارتی خسارہ کہا جاتا ہے انتہائی زیادہ ہے، مختلف حکومتوں کی کوشش اور ترجیح رہی ہے کہ کسی طرح درآمدات کو کم کیا جائے اور برآمدات کو بڑھایا جائے۔ یہ بھی پڑھیں:انٹرنیٹ مسائل کے باوجود پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ اس مقصد کے حصول کے لیے درآمدات پر بھاری ڈیوٹی اور ٹیکس عائد کیے جاتے ہیں جبکہ درآمدات کو بہتر بنانے کے...