2025-07-07@03:05:50 GMT
تلاش کی گنتی: 118
«برکت ال ہی»:
(نئی خبر)
وفاقی وزیر سردار اویس لغاری نے پاکستان میں زیر استعمال موٹر سائیکلوں اور ان کے پیٹرول استعمال سے متعلق دلچسپ انکشاف کردیا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر نے شرکت کی اور بتایا کہ پاکستان میں 30 ملین یعنی 3 کروڑ موٹر سائیکلیں زیر استعمال ہیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ان 3 کروڑ موٹر سائیکلوں میں سالانہ 6 ارب ڈالرز یعنی 16 کھرب 71 ارب سے زائد کا پیٹرول استعمال ہوتا ہے۔اویس لغاری نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ موٹر سائیکل اور رکشے ملک کی کل پیٹرول کا 40 فیصد استعمال کرتے ہیں۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ 200 میگاواٹ کے فرنس آئل کے پاور پلانٹس کو وقت سے پہلے ریٹائر کر رہے ہیں، اس...
اسلام آباد (نمائندہ جسارت ،خبر ایجنسیاں) مذاکراتی کمیٹیوں کا چوتھااجلاس طلب ، پی ٹی آئی کاشرکت سے انکار، جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 28 جنوری 2025 کو طلب کرلیا ہے تاہم پی ٹی آئی نے شرکت سے صاف انکار کر دیا ہے۔اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے جو دن پونے 12 بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم پانچ میں اِن کیمرہ ہوگا۔مذاکراتی کمیٹی اجلاس سے متعلق پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اب کسی اور میٹنگ میں شریک نہیں ہوگی، لمبی شارج شیٹ کے باوجود بانی نے مذاکرات کا کہا۔انہوں نے کہا کہ حکومت...
انجمن امامیہ بلتستان کے صدر نے کہا کہ تین ماہ کے دوران وہاں کے شیعوں کا قتل عام کیا گیا۔ لیکن حالیہ آپریشن میں کسی ایک بھی قاتل کو نہ پکڑا جانا ان شبہات کو تقویت دیتا ہے کہ ریاستی ادارے ان واقعات میں خود ملوث ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ انجمن امامیہ بلتستان کے صدر سید باقر الحسینی نے کہا ہے کہ ہمیں بتایا جائے کہ کرم میں ہونے والے آپریشن کے نتیجے میں اب تک کسی ایک قاتل کو پکڑا گیا ہے؟ بگن میں قتل عام کرنے والے سینکڑوں قاتلوں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر موجود ہیں تو پھر پاک فوج کے آپریشن میں کسی ایک قاتل کو پکڑا گیا ہے؟ نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے...

امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر سلیم میمن سابق صدر فاروق شیخانی کو چیمبر میں 26 جنوری کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت رہے ہیں،اس موقع پر نائب امیر ضلع عبد القیوم شیخ قیم ضلع محمد
امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر سلیم میمن سابق صدر فاروق شیخانی کو چیمبر میں 26 جنوری کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت رہے ہیں،اس موقع پر نائب امیر ضلع عبد القیوم شیخ قیم ضلع محمد حنیف شیخ نائب قیم ضلع حافظ سفیان ناصر بھی موجود ہیں
پاک چائنہ کاروبار سے منسلک تاجروں کے لیے نئے قوانین لاگو کردیے گئے ہیں، کاروباری افراد ایک سال میں 50 لاکھ روپے کا لین دین کرنے کے پابند ہوں گے ۔ پاک چائنہ کاروبار سے منسلک کاروباری محمد اسماعیل نے وی نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ پاک چائنہ کاروبار سے منسلک افراد کو بے روزگار بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ایک چھوٹے کاروباری کے اکاونٹ میں پانچ ملین روپے کیسے ممکن ہیں ؟ یہ سراسر زیادتی ہے اور نسلوں کو بے روزگار کرنے کی سازش ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا پانچواں اجلاس، باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ محمد اسماعیل نے کہا کہ کاروباری افراد پہلے ہی چیمبر آف کامرس کے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اعلان کیا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں ہم شرکت نہیں کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں حکومت 7 روز میں مطالبات پر جواب دے ورنہ چوتھی میٹنگ نہیں ہوگی، پی ٹی آئی اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کی چوتھی نشست سے قبل ضروری ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے۔ ہماری مذاکراتی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سے قبل ہم چوتھے راؤنڈ میں شرکت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی واضح ہدایات ہیں کہ اگر حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا جاتا تو بات...
پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBAکے سینئر وائس پریزیڈنٹ و ایسوسی ایٹ سیکرٹری جنرل نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان، وحیدحیدرشاہ نے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر واہ کینٹ میں یوم تشکر کی ریلی میں مزدور کمیونٹی کے ہمراہ شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ، اہل غزہ کی استقامت نے اسرائیل جیسے ظالم ملک کو بھی جنگ بندی پر مجبور کر دیا ہے۔ انہوں نے قربانیوں کی تاریخ رقم کی ہے۔ اسرائیل کی طرف سے جنگ بندی کی خواہش مجاہدین فلسطین کی فتح ہے۔ ہم اہلیان پاکستان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کی وساطت سے 5ارب روپے سے زائد کا سامان،...
کراچی: پاکستان میں کرکٹ کا جنون بہت زیادہ حد تک پایا جاتا ہے اسی وجہ سے کرکٹرز کے ہزاروں بلکہ لاکھوں مداح بھی ہیں جو صرف کھیل تک نہیں بلکہ کھلاڑیوں کی نجی زندگی سے بھی متاثر ہوتے ہیں۔ ہم آپ کو بتائیں گے پاکستان کے اُن کرکٹرز کے نام جو جیل جاچکے ہیں۔ عمران خان ان میں پہلا نام عمران خان کا ہے جنہیں حال ہی میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 14 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ وہ پہلے ہی مختلف مقدمات میں قصور وار قرار دیے جانے پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عدالت نے 14 سال قید جبکہ 10 لاکھ روپے...
ٹنڈو جام (نمائندہ جسارت) جمعیت اہل حدیث پاکستان کے رہنما علامہ عتیق الرحمن نے کہا ہے کہ جب تک مسلمان قرآن و سنت کے راستے پر نہیں چلیں گے، مسائل سے نہیں نکل سکیں گے، سودی نظام کی وجہ سے ملک سے برکت اُٹھ گئی ہے، سپریم کورٹ ہر کیس سن رہی ہے، سود کے کیس پر گونگی بہری بنی ہوئی ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعیت کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کی اُمتیں ایک ایک بری پر عذاب کا شکار ہوئیں لیکن پچھلی اُمتوں میں جتنی برائیاں تھیں، آج وہ سب ہم میں موجود ہیں، اسی وجہ سے اللہ نے ہمیں مسائل سے دوچار کیا ہوا ہے کہ ہم ہوش میں آکر...
جرمنی (کامرس رپورٹر)اب تک کی سب سے بڑی پاکستانی نمائش، جس میں 275 نمائش کنندگان نے ہیئم ٹیکسٹائل فرینکفرٹ جرمنی میں پاکستانی ٹیکسٹائل کی نمائندگی کی۔ 65 ممالک کے 3000 سے زائد نمائش کنندگان میں سے پاکستان تیسرے نمبر پر رہا جہاں سب سے زیادہ نمائش کنندگان تھے۔ ان نمائش کنندگان نے گھریلو ٹیکسٹائل کی مصنوعات کی ایک شاندار رینج پیش کی، جن میں بیڈ شیٹس، تولیے، کچن لائنین، اور ڈیکور ایٹو فیبریکس شامل تھیں، جنہوں نے عالمی خریداروں اور صنعت کے رہنماؤں کی اہم توجہ حاصل کی۔روایتی منڈیوں سے آگے کی توسیع پاکستانی نمائش کنندگان کا ہیئم ٹیکسٹائل 2025 میں شرکت کا ایک اہم مقصد اپنی مارکیٹ کی رسائی کو روایتی یورپی گاہکوں تک محدود رکھنے سے آگے بڑھانا...
الخدمت مدارس تفہیم القرآن کے تحت طلبہ و طالبات حفظ ، ناظرہ اور قاعدہ کے سالانہ امتحانات میں شریک ہیں کراچی ) پ ر) الخدمت مدارس تفہیم القرآن کے تحت سالانہ امتحانات برائے 2024-25کا اآغاز ہوگیا۔شہربھر میں قائم 100 الخدمت مدارس کے 7ہزار طلبہ و طالبات ان امتحانات میں شریک ہورہے ہیں۔ امتحانات کا سلسلہ 21جنوری تک جاری رہے گا ۔ حفظ، ناظرہ اورقاعدہ کے امتحانات کے نگرانی کے لیے الخدمت ہیڈآفس سے ٹیمیں بھیجی جا رہی ہیں ۔ مساجد اورمدارس کے پرامن ماحول میں ہونے والے امتحانات میں بچوں سے حفظ وناظرہ کے علاوہ مختلفاحادیث دعائیں اورمنتخب سورتوں کے ترجمے بھی سنے جارہے ہیں ۔ صبح 8 بجے سے 11 بجے اوردوپہر 2بجے سے شام ساڑھے 4 بجے تک...
پاکستان کے تنخواہ دار طبقے نے مالی سال 2024 کے دوران 368 ارب روپے ٹیکس ادا کیا، جو اس سے قبل مالی سال 2023 کے دوران مجموعی طور پر ادا کیے گئے ٹیکس کے مقابلے پر 40 فیصد زائد تھا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، مالی سال 2023 کے مقابلے میں مالی سال 2024 کے دوران تنخواہ دار طبقے سے ٹیکس وصولی میں تقریباً 40 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو ایک سال کے عرصے میں تقریباً 103 ارب روپے بنتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایف بی آر ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب میڈیا رپورٹس کے مطابق معاہدے، بینکوں کا سود، اور سیکیورٹیز محصولات کی وصولی کی...
افغانستان کی طالبان حکومت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد میں ہونے والی لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا۔ حال ہی میں پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے موضوع پر عالمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں پڑوسی ملک افغانستان کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی۔ ہمیشہ کی طرح ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طالبان حکومت نے شرکت سے انکار کردیا۔ بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں نے بارہا افغان خواتین کی حمایت کی ہے۔ پاکستانی ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹ فرزانہ باری نے کہا کہ افغانستان میں مکمل صنفی نسل پرستی کی جا رہی ہے۔ طالبان کے اقتدار میں خواتین کے حقوق مکمل طور پر پامال ہو رہے ہیں۔...
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان، ڈائریکٹر بنو قابل پروگرام نوید علی بیگ‘ اورامیر ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ کورنگی میں بنو قابل اپٹڈی ٹیوٹ ٹیسٹ کے شرکا سے خطاب کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر) الخدمت بنو قابل پروگرام 4.0کا 12واں ایپٹی ٹیوٹ ٹیسٹ راشد لطیف اسٹیڈیم اور نسیم حمید گراؤنڈ کورنگی میں منعقد کیا گیا ،جس میں لانڈھی اور کورنگی کے ہزاروں نوجوانوں نے شرکت کی۔دونوں گرائونڈ ٹیسٹ کے شرکاء سے بھر گئے ،طلبہ و طالبات کی غیر معمولی شرکت کے باعث منتظمین کی جانب سے کیے گئے انتظاماے کم پڑ گئے،12ہزار طلبہ و طالبات نے رجسٹریشن کروائی تھی لیکن کئی ہزار اضافی آمد کے باعث ہنگامی طور پر انتظامات کرنے پڑے ۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم...
کراچی کے بعد اب حیدرآباد میں بھی ایم کیو ایم لندن کے کارکنان حرکت میںآگئے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیوایم لندن کی جانب سے منظم سیاسی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ جرأت کے ذرائع کے مطابق کارکنان سے الطاف حسین کی جانب سے روازنہ کی بنیاد پر کراچی اور حیدرآباد میں رابطے کیے جا رہے ہیں۔ حیدرآباد میں ایم کیو ایم لندن کے کارکنان سرگرمیوںنے کراچی اور حیدرآباد میں موجود متحدہ کے حلقوں میںایک بے چینی پیدا کردی ہے۔ مگر ایم کیو ایم لندن کے کارکنان مختلف مواقع پر اپنی سرگرمیاں دباؤ کے باوجود جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جس کا مظاہرہ پکا قلعہ کے مقام پر واقع پلازہ کے اطراف ایم کیو ایم لندن اور الطاف حسین کے بینرز...
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف اور اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے ساحل سمندر مین سی ویو روڈپر عظیم الشان ’’ غزہ مارچ‘‘ سے خطاب کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسرائیلی دہشت گردی وجارحیت کے خلاف اور اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے جماعت اسلامی کے تحت اتوار کو ساحل سمندر مین سی ویو روڈ پر عظیم الشان ’’غزہ مارچ‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں مرد وخواتین، بچوں ،نوجوانوں ،سول سوسائٹی و مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد نے بھرپور شرکت کی ۔ساحل سمندر پر اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ہونے والا یہ مارچ اپنی نوعیت کا تاریخی و منفرد ایونٹ تھا ،شرکاء نے...
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کی ریاست جھاڑکھنڈ کے ضلع دھنباد میں قائم نجی سکول کو اِس وقت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جہاں کے پرنسپل دوران تقریب جشن منانے پر ناراض ہو گئے جس کا غصہ انہوں نے 10 طالبات پر نکال دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سکول پرنسپل کی جانب سے سکول کی طالبات کے ساتھ شرمناک حرکت کی گئی جس میں انہوں نے مبینہ طور پر رپورٹ میں بتایا گیا کہ پرنسپل نے مبینہ طور پر دسویں جماعت کی طالبات کو نیم برہنہ حالت میں سکول چھوڑنے پر مجبور کیا۔ یہ واقعہ جمعرات کو ”پین ڈے“ کی تقریب کے دوران پیش آیا، جو طلباکے امتحان کا آخری دن تھا۔ جشن کے ایک حصے کے طور...
فائل فوٹو۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ اور وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ تعلیم اور روزگار کے معاملے میں ابھی ہم بہت پیچھے ہیں، وفاقی حکومت کے اسکولوں میں تکنیکی تعلیم کا آغاز کرنا چاہیں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ چاروں صوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں شرکت کریں گے، تعلیمی کانفرنس میں وزرائے اعلیٰ بھی شرکت کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ اب خواتین کی تعلیم کا مقصد ایک بہتر گھر ایک بہتر نسل اور ایک بہتر مستقبل ہے، انٹرنیشنل کانفرنس برائے مسلم خواتین، چیلینجز اور مواقع کے نام سے یہ کانفرنس ہو گی۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم افغان معاشرے کی روایات کی...