مودی فیس سیونگ کیلئے اس قسم کی حرکت دوبارہ کرسکتا ہے، فضل الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ بھارتی پارلیمنٹ میں اراکین حکومت کا مذاق اڑا رہے ہیں، مودی تنہا ہے کوئی عوامی سپورٹ نہیں مل رہی، مودی اپنی فیس سیونگ کیلئےاس قسم کی حرکت دوبارہ کرسکتا ہے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ پورا ملک اور پارلیمان متفق ہے کہ بھارت نے جارحیت کی، پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر بنا تحقیق پاکستان پر الزام دھر دیا، بھارت نے اپنی سیکیورٹی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر گرا دیا، بھارت نے ہمارے سویلینز، مذہبی مراکز پر میزائل گرائے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بحری فوج کی تیاری دیکھ کر دشمن کی اس طرف حملہ کرنے کی ہمت نہیں ہوئی
سر براہ جے یو آئی نے کہا کہ بھارت نے مساجد اور نزدیک کی فیملیز کو نشانہ بنایا، دعویٰ کیا کہ دہشتگردوں کے مراکز پر حملہ کیا، افواج پاکستان نے جس طرح دفاع کیا، جواب دیا تاریخ یاد رکھے گی، افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ضرورت ہے کہ قومی یکجہتی کو برقرار رکھیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چین کی اقتصادی دوستی اب دفاعی میدان میں داخل ہو چکی، ہمیں اپنے دوست چین پر اعتماد کرنا چاہیے، یورپین اور اسرائیلی ٹیکنالوجی مات کھا گئی، چین اور ایشیا کی ٹیکنالوجی کامیاب ہوگئی، دنیا نے دیکھا ہوابازوں نے کیسے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا۔
فضل الرحمان نے کہا کہ ضروری ہے کہ افغانستان کے سرحد کو پُر امن رکھیں، ہم نے پشاور اور کوئٹہ میں ملین مارچ کیا، دنیا کو بتایا خیبر پختونخوا، بلوچستان کے لوگ زندہ ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فضل الرحمان نے کہا کہ بھارت نے
پڑھیں:
موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔
پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔
موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔
پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔