آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا، آئندہ مالی سال سے متعلق پالیسی سطح کے مذاکرات شروع
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا جب کہ پاکستان اور آئی ایم ایف ٹیم کے درمیان آئندہ مالی سال 2025-26 سے متعلق پالیسی سطح کے مذاکرات شروع ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف وفد کے ساتھ آمدنی اور اخراجات سمیت بجٹ تخمینہ جات پر حتمی مذاکرات ہوں گے۔
آئی ایم ایف کا وفد 22 مئی تک بجٹ کے حوالے سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد میں قیام کرے گا، آئی ایم ایف ٹیم سے بجٹ پر مذاکرات میں وزارت خزانہ، ایف بی آر اور پلاننگ کمیشن کے حکام شامل ہیں۔
آئی ایم ایف وفد کے ساتھ اسٹیٹ بینک حکام کے بھی مذاکرات ہوں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آئی ایم ایف
پڑھیں:
بجٹ پر مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 19 مئی ۔2025 )آئندہ مالی سال کے بجٹ پر مذاکرات کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد پاکستان پہنچ گیا ہے فریقین کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے بزنس ریکاڈر نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کے لیے بات چیت ہوگی آئی پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات کا یہ دوسرا مرحلہ ہے ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف وفد 22 مئی تک بجٹ مذاکرات کے لیے قیام کرے گا،معاشی ٹیم اور آئی ایم ایف وفد کے بجٹ مذاکرات شروع ہو گئے.(جاری ہے)
آئی ایم ایف وفد کے ساتھ آمدن اور اخراجات پر حتمی مذاکرات ہوں گے، بجٹ پر مذاکرات میں وزارت خزانہ، ایف بی آر، پلاننگ کمیشن حکام شامل ہیںوزارت اقتصادی امور اور پٹرولیم ڈویژن کے حکام بھی وفد سے مذاکرات میں شریک ہیں جبکہ اسٹیٹ بینک حکام سے بھی آئی ایم ایف کے مذاکرات شیڈول ہیں 22 مئی تک تمام بجٹ تجاویز کو حتمی شکل دی جائے گی تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم ٹیکس کی شرح کم کرنے پر بھی بات چیت ہوگی حکومت کی کوشش ہے کہ سالانہ 10 لاکھ سے 12 لاکھ روپے تنخواہ کو ٹیکس چھوٹ دی جاسکے.