اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کو میدان میں ناکوں چنے چبوا کر پاکستان سفارتی محاذ پر بھی سرگرم ہو گیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار تین روزہ دورے پر چین روانہ ہو گئے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر خارجہ چینی ہم منصب سے جنوبی ایشیا کی صورتحال اور اثرات پر بات کریں گے، دونوں رہنما پاکستان اور چین کے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے، دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کا دورہ پاکستان اور چین کے درمیان جاری اعلیٰ سطح روابط کا تسلسل ہے، وزیر اعظم کا قائم کردہ سفارتی وفد بھی مختلف ممالک کا دورہ کرے گا، بلاول بھٹو زرداری وفد کی قیادت کریں گے، وفد مختلف ممالک میں اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کرے گا، وفد بھارتی جھوٹے بیانیہ کو بے نقاب کرے گا۔

بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے اس سال شیڈول ایشیا کپ نہ ہونے کا امکان 

علاوہ ازیں چین روانگی سے قبل اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی وزیر خارجہ کی دعوت پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چین جارہا ہوں، جب دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ بیٹھتے ہیں تو تمام معاملات کو دیکھا جاتا ہے، پچھلے 3 ہفتے میں دوبار چینی وزیر خارجہ سے بات ہوئی۔

انہوں نے کہا ہے کہ چین اور پوری دنیا کو سب معلوم ہے، دنیا کو معلوم ہے تمام بھارتی الزامات غلط تھے، دنیا کو پتہ ہے ہم پر بھارت کی جانب سے بے بنیاد الزامات لگائے گئے، بھارت کا بلیم گیم بے نقاب ہوچکا ہے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا ہے کہ گزشتہ 3 ہفتے میں دنیا کی تمام ڈپلومیٹک کمیونٹی، 60 ممالک سے رابطے ہوئے جس میں سیاسی، علاقائی، گلوبل، سفارتی اور حالیہ تمام معاملات پر گفتگو ہوئی، چین ہمارا بہت قریبی دوست ہے۔ 
 

 کوئی پاگل شخص ہی یہ سوچ سکتا ہے کہ وہ 24 کروڑ سے زائد لوگوں کا پانی روک سکتا ہے, اگر انڈیا نے دریائے سندھ کا پانی روکا تو نتائج دہائیوں تک محسوس کیے جائیں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: اسحاق ڈار

پڑھیں:

پاکستان، چین، افغانستان کے وزرائے خارجہ بیجنگ میں ملاقات کرینگے

—فائل فوٹوز

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کل چین کے دورے پر بیجنگ جائیں گے، چینی وزیرِ خارجہ اور اسحاق ڈار کے درمیان مذاکرات کل ہوں گے۔

افغانستان کے عبوری وزیرِ خارجہ امیر خان متقی 20 مئی کو چین پہنچیں گے، پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ بیجنگ میں ملاقات کریں گے۔

 مذاکرات میں تینوں ممالک باہمی تجارت کے فروغ، سیکیورٹی تعاون اور دیگر امور پر تبادلۂ خیال کریں گے، پاک بھارت تنازع کے بعد خطے کی صورتِ حال پر بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار 19 سے21 مئی تک چین کا دورہ کریں گے، اسحاق ڈار چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای کی دعوت پر بیجنگ روانہ ہوں گے، اسحاق ڈار اور چینی وزیرِ خارجہ کی جنوبی ایشیاء کی صورتِ حال پر گفتگو ہو گی۔

ہمارے دفاعی ردعمل پر کچھ ممالک کو احساس ہوا کہ اگلا قدم بہت خطرناک ہو سکتا ہے: اسحاق ڈار

نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ کشیدگی بڑھنے اور ہمارے دفاعی ردعمل پر کچھ ممالک کو احساس ہوا کہ اگلا قدم بہت خطرناک ہو سکتا ہے، خاص طور پر امریکا کو احساس ہوا کہ اگلا قدم بہت خطرناک اور تباہ کن ہو سکتا ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ امن و استحکام سمیت علاقائی صورتِ حال کا جائزہ لیں گے، ملاقات میں پاک چین دو طرفہ تعلقات کا مکمل جائزہ لیا جائے گا۔

ملاقات میں عالمی و علاقائی امور پر بھی تبادلۂ خیال ہو گا، یہ دورۂ پاک چین اعلیٰ سطح کے روابط کا تسلسل ہے، دورہ دونوں ممالک کی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی عکاسی کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے
  • نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار3 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار تین روزہ دورے پرچین روانہ ہو گئے
  • پاک بھارت سیز فائر کے بعد پہلی اعلیٰ سطح ملاقات، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار چین روانہ
  • پاکستان سفارتی محاذ پر بھی سرگرم، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار تین روزہ دورے پر چین روانہ
  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار 3 روزہ دورے پر چین روانہ ہو گئے
  • وزیرخارجہ اسحاق ڈار 3 روزہ دورے پر بیجنگ روانہ
  • وزیرخارجہ اسحاق ڈار آج 3 روزہ دورے پر چین جائیں گے
  • پاکستان، چین، افغانستان کے وزرائے خارجہ بیجنگ میں ملاقات کرینگے