وزیرخارجہ اسحاق ڈار 3 روزہ دورے پر بیجنگ روانہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار آج 3 روزہ دورے پر بیجنگ روانہ ہوگئے۔
بیجنگ میں نائب وزیر اعظم وزیر خارجہ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ ساتھ چینی کمیونسٹ پارٹی کے اہم ارکان سمیت دیگر سینیئر چینی رہنماؤں سے جامع بات چیت کریں گے، ان ملاقاتوں میں موجودہ علاقائی پیش رفت اور پاک چین تعلقات کی متعدد جہتوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
دفتر خارجہ کے اعلامیے کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور دونوں برادر ممالک کے درمیان آل ویدر اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کا ایک حصہ ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار بیجنگ پاکستان چین وزیر خارجہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار پاکستان چین اسحاق ڈار
پڑھیں:
پاکستان، افغانستان اور چین کے وزرائے خارجہ بیجنگ میں ملیں گے
پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ بیجنگ میں ملاقات کریں گے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار آج چین جائیں گے۔
افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی بیس مئی کو چین پہنچیں گے، ذرائع کے مطابق مذاکرات میں تینوں ملک باہمی تجارت کے فروغ، سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ملاقات میں پاک بھارت تنازع کے بعد خطے کی صورت حال پر گفتگو کی جائے گی۔
واضح رہے کہ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار چین کے وزیرخارجہ وانگ ای کی دعوت پر بیجنگ روانہ ہوں گے۔
دونوں وزرائےخارجہ امن و استحکام سمیت علاقائی صورت حال کاجائزہ لیں گے۔