صدر کی طبیعت بہتر، علاج جاری، آج جلسہ میں شرکت کا امکان نہیں: ڈاکٹر عاصم
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) صدر مملکت کے معالج ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کا نجی ہسپتال میں علاج جاری ہے، ان کی طبعیت میں بہتری آ رہی ہے۔ صدر مملکت کے معالج ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ صدر مملکت کے خون کے ٹیسٹ کی رپورٹس بھی بہتری کے اشارے دے رہی ہے۔ شعبہ انفیکشن ڈیزیز کے ماہرین روزانہ تین مرتبہ صدر آصف زرداری کا معائنہ کرتے ہیں۔ صدر زرداری کو علاج کے لئے نوابشاہ سے کراچی منتقل کرنا اچھا فیصلہ تھا۔ امید ہے کہ کچھ دنوں میں ہسپتال سے رخصت دے دی جائے گی۔ ملاقاتوں پر پابندی کرونا کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔ صدر آصف زرداری کے اہل خانہ کو صحت سے متعلق مسلسل آگہی فراہم کی جا رہی ہے۔ علاوہ ازیں ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر کی گڑھی خدا بخش میں منعقدہ جلسے میں شرکت کا امکان نہیں ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کا آج ہونے والا سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سی ای سی کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق سی ای سی کا اجلاس صدر آصف علی زرداری کی طبیعت کی ناسازی کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
24 گھنٹے کے دوران ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات کی رپورٹ جاری
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق کل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر رات کے اوقات میں بارش کی توقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق کل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر رات کے اوقات میں بارش کی توقع ہے۔
اسلام آباد کا درجہ حرارت 33 سے 35، کوئٹہ 24 سے 26، لاہور 40 سے 42، کراچی 41 سے 43، پشاور 35 سے 37، گلگت 22 سے 24 اور مظفر آباد کا درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
آج ملک بھر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد 44، چھور، لاڑکانہ، لسبیلہ، مٹھی، دادو، میر پور خاص اور شہید بینظیر آباد میں 43 درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔تاہم گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔