لاہور کے فیروز پور روڈ پر موٹر سائیکلوں کے لیے بنائی گئی گرین بائیک لائن ناکام؟ کتنے فیصد لوگ استعمال کرتے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
لاہور کے فیروز پور روڈ پر موٹر سائیکلوں کے لیے بنائی گئی 10 کلومیٹر گرین بائیک لائن کی کامیابی پر سوالات اٹھنے لگے۔
کروڑوں روپے سے بنائی گئی اس گرین بائیک لائن کو کتنے فیصد لوگ استعمال کر رہے ہیں، جانیے اس رپورٹ میں؛
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
روڈ سڑک فیروز پورہ گرین بائیک لائن لاہور منصوبہ مواصلات.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: روڈ سڑک فیروز پورہ گرین بائیک لائن لاہور مواصلات گرین بائیک لائن
پڑھیں:
نفرت انگیز بیانات دینے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے: علامہ راغب نعیمی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) اسلامی نظریہ کونسل کے چیئرمین علامہ راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ نفرت انگیز بیانیہ معاشرے کیلئے زہر قاتل ہے۔ نفرت انگیز بیانات دینے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ علماء کرام اپنے خطابات میں عوام کو جوڑنے والے پیغامات کو عام کریں۔ مذہبی، لسانی اور سیاسی بنیادوں پر نفرت پھیلانے سے مکمل اجتناب کیا جائے۔ ہمیں بحیثیت قوم ایک دوسرے کے نظریات، مسالک اور سوچ کا احترام کرتے ہوئے محبت، امن اور اتحاد کو اپنا شعار بنانا ہوگا۔ سیدنا امام حسینؓ کی سیرت ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ وقتی فائدہ کیلئے اصول قربان نہیں کیے جاتے۔ آج بھی اگر ہم کربلا کے پیغام کو سمجھ لیں تو معاشرے سے ظلم، کرپشن اور ناانصافی کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد کرم دین گڑھی شاہو لاہور میں سالانہ پیغام حسینؓ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا واقعہ کربلا ہمیں صبر، قربانی اور استقامت کا درس دیتا ہے۔ نوجوان نسل کو سیرت امام حسینؓ پڑھانی چاہیے۔ امام حسینؓ کی زندگی عدل، تقویٰ، علم، حلم، سخاوت، رحم دلی، اور بردباری سے بھری ہوئی تھی۔