پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 88 رنز کے بھاری مارجن سے ہرادیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
پی ایس ایل 10 کے 19 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ نے کو رنز سے ہرادیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میں بڑا نقصان، کیا علی ترین ملتان سلطانز کی ملکیت چھوڑ رہے ہیں؟
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے تھے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان نے44، سکندر رضا نے 39 اور ڈیرل مچل نے 28 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ محمد نعیم نے 25 اور عبداللہ شفیق نے 22 رنز بنائے، سیم بلنگز 38 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
مزید پڑھیے: پی ایس ایل کی براڈ کاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملے کو واپس بھیج دیا گیا
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم اور جیسن ہولڈر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
لاہور قلندرز کی جانب سے دیے گئے 210 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10 کے 2 میچ ری شیڈول کر دیےگئے، پی سی بی کی تصدیق
پوائنٹس ٹیبل پر اب دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے 6 میچوں میں 10 پوائنٹ ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دوسرے، لاہور قلندرز تیسرے، کراچی کنگز چوتھے، پشاور زلمی 5ویں اور ملتان سلطانز آخری نمبر پر ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل 10 لاہور قلندرز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد یونائیٹڈ پی ایس ایل 10 لاہور قلندرز اسلام ا باد یونائیٹڈ لاہور قلندرز پی ایس ایل 10
پڑھیں:
اسلام آباد سے لاہور جانے والی بس ٹائر پھٹنے کے باعث کھائی میں گر گئی، 8افراد جاں بحق
راولپنڈی:
موٹروے ایم ٹو بلکسر انٹر چینج کے قریب ٹائر پھٹنے سے مسافر بس کے کھائی میں گرنے کے باعث 8 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بس کا اگلا الٹی طرف کا ٹائر پھٹنے سے ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بس کھائی میں چلی گئی، اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
نجی کمپنی کی مسافر بس اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے 18 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو چکوال منتقل کر دیا گیا۔
جاں ہونے والوں میں 35 سالہ مسماتہ حبیبہ، 8 ماہ کا بچہ حیدر محسن، ایک سالہ نامعلوم بچہ، 26 سالہ ام حبیبہ محسن، 14 سالہ بچی خدیجہ خلیق، 2 سالہ بچی حرم خلیق، 45 سالہ سردار ندیم اور 38 سالہ منشا بیگم شامل ہیں۔
معمولی زخمیوں کو موٹروے پولیس اور ریسکیو سروسز نے موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، امددادی کاروائیاں جاری ہیں۔
Tagsپاکستان