پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کا لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ایونٹ کے 19 ویں میچ میں دونوں ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدِ مقابل ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ ابھی تک اس ایونٹ میں ناقابلِ شکست رہی ہے اور ٹیبل پر 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ لاہور قلندرز چھ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
اسکواڈ:
لاہور قلندرز: فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بِلنگز (وکٹ کیپر)، سکندر رضا، آصف علی، ٹام کرن، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، آصف آفریدی
اسلام آباد یونائیٹڈ: آندرے ہاؤس، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، عماد وسیم، حیدر علی، جیسن ہولڈر، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان (وکٹ کیپر)، بین ڈوارشوئس، نسیم شاہ، حنین شاہ
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد یونائیٹڈ لاہور قلندرز
پڑھیں:
پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو لاہور پولیس نے گرفتار کرلیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن صنم جاوید کو لاہور میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
صنم جاوید کو انویسٹی گیشن پولیس تھانہ اسلام پورہ نے گرفتار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: صنم جاوید کی بریت کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی
پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں