لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ، ناکہ جات پر سخت نگرانی، اشتہاری اور مفرور گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
سٹی42: ایس پی موبائلز ارسلان زاہد کا کہنا ہے کہ شہر میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کے تحت موبائلز سکواڈ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور کسی بھی صورت میں سکیورٹی پر کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔
ایس پی موبائلز کے مطابق لاہور کے مختلف مقامات پر قائم ناکہ جات پر سخت سکیورٹی چیکنگ کا عمل جاری ہے جہاں متعلقہ ڈی ایس پیز کی زیر نگرانی جدید پولیس گیجٹس اور آرٹیکلز کی مدد سے چیکنگ کی جا رہی ہے۔
بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل
ترجمان پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ای پولیس ایپ کی مدد سے 11 ہزار 399 سے زائد افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا جس دوران 2 اشتہاری ملزمان اور 3 عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا گیا۔
اسی مدت میں 3100 گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چیک کی گئیں جبکہ سیاہ شیشوں اور نیلی بتی والی 111 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
بھکھی پولیس نے ڈکیتی مزاحمت کے دوران شخص کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار کرلیا
بھکھی پولیس نے ڈکیتی مزاحمت کے دوران شخص کو قتل کرنے والے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے آئی جی پنجاب نے آر پی او اور ڈی پی او شیخوپورہ کو خصوصی ٹاسک سونپا تھا۔
شیخوپورہ کے تھانہ بھکھی کی حدود میں ملزم نے کیری ڈبے چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت پر شہری محمد سلطان کو قتل کردیا تھا۔
ایس ایچ او بھکھی جمشید اقبال کے مطابق واردات کا مقدمہ شہری کے بھائی کے بیان پر نامعلوم افراد کے خلاف درج ہوا تھا۔پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئَے ملزم کو ٹریس کیا۔
ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ کا کہنا تھا کہ پولیس نے ملزم کو ٹریس کرتے ہوئے کیری ڈبہ اور چھینا گیا دیگر سامان بھی برآمد کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔
آر پی او شیخوپورہ ریجن اطہر اسماعیل کی جانب سے ملزم کی گرفتاری پر بھکھی پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا۔