لاہور کے 6 سکولوں کو سکول آف ایمی نینس کا درجہ دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, September 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء) لاہور کے 6سرکاری سکولوں کو سکول آف ایمی نینس کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس منصوبے پر مجموعی طور پر 60کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔
(جاری ہے)
حکام کے مطابق گورنمنٹ کمپری ہینسو سکول گھوڑے شاہ، گورنمنٹ اے پی ایس ماڈل گرلز سکول ماڈل ٹائون، گورنمنٹ پائلٹ بوائز سکول وحدت کالونی، گورنمنٹ کنیئرڈ سکول ایمپریس روڈ، گورنمنٹ شمیم اسلام گرلز سکول بستی سیدن شاہ اور گورنمنٹ ہائی سکول رائیونڈ کو اس منصوبے میں شامل کیا گیا ہے۔
ہر سکول کے لیے 10،10کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے جو سکول مینجمنٹ کونسل کے تعاون سے استعمال کیا جائے گا۔ سکول آف ایمی نینس کے تحت ان تعلیمی اداروں میں گوگل کلاس رومز، سٹیم ایجوکیشن اور جدید سائنس لیبارٹریز قائم کی جائیں گی تاکہ طلبا کو معیاری اور جدید تعلیم فراہم کی جا سکے۔حکام کے مطابق گورنمنٹ پائلٹ سکول وحدت کالونی کو سکول آف ایمی نینس میں تبدیل کرنے کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سکول آف ایمی نینس گیا ہے
پڑھیں:
پروفیسر عبدالحمید جونیجو کو پرنسپل گورنمنٹ اسلامیہ ڈگری کالج بدین تعینات کردیاگیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-11-13
بدین(نمائندہ جسارت )پروفیسر عبدالحمید جونیجو کو پرنسپل گورنمنٹ اسلامیہ ڈگری کالج بدین جبکہ پروفیسر بے نظیر جونیجو کو پرنسپل گورنمنٹ زبیری کالج حیدرآباد تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔حکومت سندھ کے محکمہ تعلیم (کالجز) کی جانب سے پروفیسر عبدالحمید جونیجو کو پرنسپل گورنمنٹ اسلامیہ ڈگری کالج بدین جبکہ پروفیسر بے نظیر جونیجو کو پرنسپل گورنمنٹ زبیری کالج حیدرآباد تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق پروفیسر عبدالحمید جونیجو ایک تجربہ کار ماہر تعلیم کی حیثیت رکھتے ہیں، جنہوں نے بدین اور گردونواح کے طلبہ و طالبات کے لیے ہمیشہ معیاری تعلیم اور مثبت تعلیمی ماحول فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اسی طرح پروفیسر بے نظیر جونیجو، جنہیں زبیری کالج حیدرآباد کی پرنسپل مقرر کیا گیا ہے، علمی و ادبی حلقوں میں ایک علم دوست اور طلبہ کے لیے رہنمائی کرنے والی شخصیت کے طور پر جانی جاتی ہیں۔