کراچی، رواں سال ہیوی گاڑیوں کی ٹکر نے کتنے افراد کی جان لی، چھیپا اعدادوشمار سامنے آ گئے
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں خونی ہیوی ٹریفک کے ٹائروں تلے کچلے جانے والے شہریوں کی مجموعی تعداد کے حوالے چھیپا کے اعدادوشمار سامنے آ گئے ہیں۔
رواں سال کے ابتدائی 80 دنوں میں شہر قائد میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، جس کے مطابق اب تک 63 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
چھیپا اعدادوشمار کے مطابق ڈمپر کی ٹکر سے 17 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ٹریلر نے 22 افراد کی زندگیوں کا خاتمہ کیا۔
کراچی کی سڑکوں پر دندناتے تیز رفتار واٹر ٹینکرز کے ٹائر بھی معصوم شہریوں کے خون سے رنگے ہوئے جنہوں نے 11 افراد کو ٹائروں تلے کچل دیا۔
چھیپا ذرائع کا کہنا ہے کہ مزدا کی ٹکر سے 5 افراد جاں بحق ہوٸے جبکہ بس کی ٹکر سے بھی 8 افراد اپنی زندگی کی بازی ہار گئے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی ٹکر سے
پڑھیں:
لاہور میں بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر اُلٹ گیا، 4 افراد جاں بحق
’جیو نیوز‘ گریبلاہور میں ایم او کالج کے قریب بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر اُلٹ گیا، اس حادثے میں رکشے میں بیٹھی 2 خواتین سمیت 4 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
حادثے کے وقت رکشے میں مجموعی طور پر 8 افراد سوار تھے جن میں 2 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 2 بچوں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔
پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔