رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں شہریوں کو اشیا خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں شہریوں کو اشیا خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کی ہدایت پر مجسٹریٹ ترنول میر یامین کی جانب سے تھانہ ترنول کی حدود سیکٹر ایف -17 ملٹی پروفیشنل کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹی (ایم پی سی ایچ) میں اشیا خوردونوش کی سرکاری نرخ نامے کے مطابق فروخت یقینی بنانے کے لیے مختلف مارکیٹوں میں چیک پڑتال کی گئی ۔
صدر زون کی جانب سے سبزی فروٹ تندور شاپ بیف اور چکن شاپس اور گروسری شاپڈ کی چیک پڑتال کی گئی۔سرکاری نرخ نامے سے زائد قیمت پر چکن بیف فروٹ اور سبزی فروخت کرنے والے 7 دوکانداروں کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ ترنول منتقل کر دیا گیا۔
شہریوں کو رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں سرکاری نرخ نامے کے مطابق اور وافر مقدار میں اشیا خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے اسلام اباد کے تمام زونز میں چیک پر تال کا عمل تواتر سے شروع کر رکھا ہے ۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کی کاوشوںکوسراہاہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اشیا خوردونوش کی ضلعی انتظامیہ کے لیے
پڑھیں:
نارووال،خانہ بدوش بچہ کچرے کے ڈھیر سے کام کی اشیا تلاش کررہاہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">