مریم نواز کت ایک سال میں 90عوامی فلاحی منصوبے : عظمی بخاری
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
لاہور (سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں کسی وزیر اعلی نے ایک سال کے دوران ایسے انقلابی اقدامات نہیں کئے جیسے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کیے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں ایسی مثال نہیں ملتی کہ کسی حکومت نے اپنے پہلے سال میں ہی نوے کے قریب عوامی فلاح وبہبود کے پراجیکٹس کا آغاز کیا ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کالم نویس و اینکرز و ایڈیٹرز کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری انفارمیشن طاہر رضا ہمدانی، ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن پنجاب غلام صغیر شاہد و دیگر ڈی جی پی آر کے افسران کے ہمراہ انہوں نے معروف کالم نگاروں، اینکرز و ایڈیٹرز کے ساتھ ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر فیصل ادریس بٹ، مجیب الرحمان شامی، نوید چوہدری، سلمان غنی، نجم ولی خان، بیدار بخت بٹ، صوفیہ بیدار و دیگر موجود تھے۔ عظمی بخاری نے مریم نواز کی ایک سال کی کارکردگی پر مشتمل ایک کتاب بھی سب کو پیش کی جس میں پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلی مریم نواز کی ایک سال کی کارکردگی کو محکمہ وار شائع کیا گیا ہے۔ عظمی بخاری نے کہا کہ پنجاب کے علاوہ کسی دوسرے صوبے کے وزیر اعلی نے اپنی کارکردگی کا عوام کے سامنے ایسے اظہار نہیں کیا ہے کیونکہ کسی صوبے کے وزیر اعلی کی ایسی کارکردگی نہیں ہے کہ وہ عوام کے سامنے پیش کر سکے۔ پراجیکٹس میں سے اکثر مکمل ہوچکے ہیں جبکہ بعض تکمیلی مراحل میں ہیں۔ دھی رانی پراجیکٹ سے متوسط و مستحق طبقے کی بچیوں کو عزت کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک کیا جارہا ہے۔ صحت، تعلیم، امن وامان، انفراسٹرکچر، آئی ٹی، ٹرانسپورٹ ، زراعت سمیت تمام شعبوں میں مثالی اقدامات ہورہے ہیں۔ نوجوانوں کو قرض مل رہا ہے۔ طلبا و طالبات کو ای بائیکس اور سکالر شپس مل رہی ہیں۔ مریضوں کو مفت ادویات اور ہسپتالوں میں علاج معالجے کی بہترین سہولیات جبکہ نئے ہسپتالوں کی تعمیر کے ساتھ سات سو نئی سڑکوں کا جال بچھا کر پنجاب کو ترقی کے نئے دور میں داخل کردیا ہے۔ کسانوں کو قرضہ جات کے علاوہ دیگر سہولیات دی جارہی ہیں۔ گزشتہ برس کی طرح رمضان پیکج فراہم کیا جارہا ہے۔ امسال دس ہزار روپے کی خطیر رقم سے مہنگائی میں پسی عوام کو رمضان میں سحر و افطار کی وافر سہولت دستیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مستحقین کی سوشل اکنامک رجسٹریشن کی جارہی ہے۔ علاوہ ازیں عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے پہلے ہی سال میں ڈلیور کر کے دکھایا ہے، تمام صوبوں کو پیغام ہے خدمت کی سیاست میں ہمارا مقابلہ کریں۔ جب کسی کے پاس کہنے کو کچھ نہ ہو تو پھر بس گالی ہی رہ جاتی ہے۔ اب عوام کو گالم گلوچ، بدتمیزی، جلاؤ گھراؤ اور وفاق پر یلغار نہیں چاہئے۔ پنجاب کی طرح دوسرے صوبوں کے لوگوں کیلئے بھی منصوبے ہونے چاہئیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کے ہمراہ ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ کچھ لوگ گالی گلوچ اور وفاق پر حملوں کو اپنا مشن بنائے ہوئے ہیں، لیکن عوام کو خدمت کی سیاست پسند ہے۔ جب دلیل ختم ہوتی ہے تو یہ لوگ کالم گلوچ پر اتر آتے ہیں۔ جن لوگوں کی تربیت میں کمی رہ گئی ہے، وہ وزیراعلیٰ کے لباس اور انداز پر گھٹیا تبصرے کرتے ہیں۔ اس موقع پر وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ ستھرا پنجاب منصوبہ ہر امیر و غریب کے لیے یکساں فوائد کا حامل ہے۔ اب پنجاب کے ہر شہر میں صفائی ستھرائی اور سیوریج کا جدید نظام ہوگا۔ پنجاب کی 154 تحصیلوں میں سے 140 تحصیلوں کو آؤٹ سورس کر دیا گیا ہے، پنجاب کی 14 تحصیلوں میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی خود کام کر رہی ہے۔ ستھرا پنجاب کے تحت ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد نوکریاں ملنی تھیں، اب تک 91 ہزار سے زائد لوگوں کو نوکریاں دی جا چکی ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: وزیر اعلی مریم نواز انہوں نے پنجاب کی ایک سال کے ساتھ
پڑھیں:
پیپلزپارٹی سندھ میں 16 سال سے ہے، اپنی کارکردگی پر دھیان دے‘ عظمیٰ بخاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے پیپلز پارٹی سندھ میں 16 سال سے اقتدار میں ہے، اپنی کارکردگی پر دھیان دے۔(جاری ہے)
ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو سندھ کے کسانوں کی فکر کیوں نہیں ہوتی اگر پیپلز پارٹی غلط بیانی سے کام لے گی تو جواب دینا پڑے گا، مذاکرات دھمکیوں کے ذریعے نہیں ہوتے۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک کوئی نہر بننا شروع نہیں ہوئی، کیا تقاریر سے مسائل کا حل ہوگا صوبائی وزیر نے کہا کہ پہلے 16 ماہ دھمکیاں سنی تھیں اب بھی سن ہی رہے ہیں، اس منصوبے میں سیلاب کا پانی استعمال ہوگا، سندھ ہمیں ڈکٹیشن تو نہیں دے سکتا کہ ہم سیلاب کے پانی سے کیا کریں گے۔