پاکستان میں موٹر سائیکلیں کتنے کھرب کا پیٹرول استعمال کرتی ہیں؟ اہم انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
وفاقی وزیر سردار اویس لغاری نے پاکستان میں زیر استعمال موٹر سائیکلوں اور ان کے پیٹرول استعمال سے متعلق دلچسپ انکشاف کردیا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر نے شرکت کی اور بتایا کہ پاکستان میں 30 ملین یعنی 3 کروڑ موٹر سائیکلیں زیر استعمال ہیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ ان 3 کروڑ موٹر سائیکلوں میں سالانہ 6 ارب ڈالرز یعنی 16 کھرب 71 ارب سے زائد کا پیٹرول استعمال ہوتا ہے۔
اویس لغاری نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ موٹر سائیکل اور رکشے ملک کی کل پیٹرول کا 40 فیصد استعمال کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ 200 میگاواٹ کے فرنس آئل کے پاور پلانٹس کو وقت سے پہلے ریٹائر کر رہے ہیں، اس وقت ملک میں 55 فیصد بجلی ماحول دوست ذرائع سے پیدا ہو رہی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ 2030 تک مجموعی بجلی پیداوار کا 60 فیصد قابل تجدید اور ماحول دوست ذرائع سے ہوگا۔ ویلنگ پالیسی متعارف کروا رہے ہیں، گرین انرجی کے پیداوار اور خرید و فروخت میں اضافہ ہوگا۔
اویس لغاری نے یہ بھی کہا کہ ملک میں غیر میعاری پنکھوں کی تبدیلی کا پروگرام متعارف کرا رہے ہیں، ان تمام پالیسوں پر عمل درآمد کےلیے 100 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ 50 ارب ڈالر 2030 تک 60 فیصد قابل تجدید توانائی کےلیے درکار ہوں گے، اب مسابقتی عمل کے ذریعے ہی پاور پلانٹس لگائے جائیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ 2500 میگاوٹ کے تھر مل پلانٹس پہلے ہی ریٹائر کر چکے ہیں، اس وقت سولر نیٹ میٹرنگ سے باقی صارفین پر 103 ارب سے بوجھ پڑا ہے، ہم نیٹ میٹر والوں کو بھی کیپسٹی پیمنٹ ادا کر رہے ہیں
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر رہے ہیں کہا کہ
پڑھیں:
مہنگائی، شرحِ سود، توانائی کے نرخوں میں کمی خوش آئند ہے: جام کمال
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی، شرحِ سود اور توانائی کے نرخوں میں کمی خوش آئند ہے۔
روز نامہ جنگ کے مطابق وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال سے کرغیزستان کے سفیر نے ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ تجارت اور علاقائی روابط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر پاکستان اور کرغیزستان کے درمیان اقتصادی شراکت داری بڑھانے پر اتفاق ہوا۔
کرغیزستان کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کی جغرافیائی حیثیت خطے میں تجارت کے لئے اہم ہے، کرغیزستان کا بڑا تجارتی وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔
اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان نئے تجارتی راستوں پر بات چیت ہوئی۔
وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی کا " بھیس بدل کر" جنرل ہسپتال لاہور کا دورہ، مریضوں سے کیا کچھ پوچھا ۔۔؟ ویڈیو دیکھیں
مزید :