Juraat:
2025-11-19@08:27:16 GMT

حیدرآباد میں بھی ایم کیو ایم لندن کے کارکنان حرکت میں آگئے

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT

حیدرآباد میں بھی ایم کیو ایم لندن کے کارکنان حرکت میں آگئے

کراچی کے بعد اب حیدرآباد میں بھی ایم کیو ایم لندن کے کارکنان حرکت میںآگئے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیوایم لندن کی جانب سے منظم سیاسی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ جرأت کے ذرائع کے مطابق کارکنان سے الطاف حسین کی جانب سے روازنہ کی بنیاد پر کراچی اور حیدرآباد میں رابطے کیے جا رہے ہیں۔ حیدرآباد میں ایم کیو ایم لندن کے کارکنان سرگرمیوںنے کراچی اور حیدرآباد میں موجود متحدہ کے حلقوں میںایک بے چینی پیدا کردی ہے۔ مگر ایم کیو ایم لندن کے کارکنان مختلف مواقع پر اپنی سرگرمیاں دباؤ کے باوجود جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جس کا مظاہرہ پکا قلعہ کے مقام پر واقع پلازہ کے اطراف ایم کیو ایم لندن اور الطاف حسین کے بینرز آویزاں کرنے کی صورت میں ہوا۔جس پر تھانہ فورٹ میں 30سے زائد کارکنوں کیخلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دوران گشت فورٹ پولیس کو اطلاع ملی کہ چند افراد کا گروہ ایم کیو ایم لندن اور الطاف حسین کے نعرے سمیت تصاویر آویزاںکر رہے ہیں۔ پولیس فورا ًجائے وقوعہ پر پہنچی تو معلوم ہوا کہ کارکنان عناصر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، پولیس کی جانب سے محمد اکبر، عبدالقیوم عرف اویس تیلی،عامر،محمد عارف خان،عارف خان عرف چاچا،ذاکر سمیت دیگر کیخلاف فورٹ تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا،پولیس کو جائے وقوعہ پر 2عدد الطاف حسین کی تصاویر اور جھنڈے ہاتھ آئے ، فرار ہونے والے کارکنوں کے خلاف پولیس کی جانب سے کارروائی جاری ہے، تاہم ایک بھی کارکن گرفتار نہ ہوسکا ۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: الطاف حسین کی جانب سے

پڑھیں:

پاکستان عوامی تحریک کراچی کے انٹرا پارٹی الیکشن، راؤ کامران صدر اور الیاس مغل جنرل سیکرٹری منتخب

نومنتخب صدر راؤ کامران محمود اور جنرل سیکرٹری الیاس مغل نے مشترکہ بیان میں کہا کہ کارکنان نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، اس پر پورا اترنے کیلئے جدید تنظیمی حکمت عملی کے ساتھ مزید فعال کردار ادا کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کراچی کے انٹرا پارٹی انتخابات مکمل ہوگئے۔ الیکشن کمیشن کے ممبران مسعود عثمانی، نوید عالم اور عتیق چشتی نے باقاعدہ طور پر کامیاب امیدواروں کا اعلان کر دیا، جس کے مطابق عوامی پینل نے 96 فیصد ووٹ حاصل کرکے کامیابی اپنے نام کرلی۔ راؤ کامران محمود پاکستان عوامی تحریک کراچی کے صدر اور الیاس مغل جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ اس موقع پر کارکنان نے نومنتخب قیادت کو مبارکباد دی اور پھولوں کے ہار پہنائے۔ بعد ازاں نومنتخب صدر راؤ کامران محمود اور جنرل سیکرٹری الیاس مغل نے اپنے مشترکہ بیان میں الیکشن کمیشن کے شفاف انتخابی عمل پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، اس پر پورا اترنے کیلئے جدید تنظیمی حکمت عملی کے ساتھ مزید فعال کردار ادا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کراچی کو مزید مضبوط، منظم اور عوامی خدمت کیلئے متحرک بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔ نومنتخب عہدیداران نے نے کارکنان اور عہدیداران کو بھی مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کی بہنوں کا اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا‘ کئی کارکنان گرفتار
  • یادوں کا شہر لندن
  • برطانیہ 2028 ء تک روسی یورینیم کی خریداری مکمل ختم کردے گا
  • عمران خان کی بہنوں کا آڈیالہ جیل کے قریب دھرنا، پولیس نے کارکنان کی گرفتاریاں شروع کردیں
  • عمران خان کی بہنوں کا دھرنا، پولیس نے کارکنان کی گرفتاریاں شروع کردیں
  • نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی وزیراعظم ہاوس آمد ; آزاد جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے سلامی پیش کی گئی
  • پاکستان عوامی تحریک کراچی کے انٹرا پارٹی انتخابات مکمل
  • لطیف آباد پٹاخہ فیکٹری دھماکے کا ایک ملزم پکڑا گیا
  • کراچی:جوہر، گلشن اقبال میں سفید کاریں چوری کرنے والا گینگ سر گرم
  • پاکستان عوامی تحریک کراچی کے انٹرا پارٹی الیکشن، راؤ کامران صدر اور الیاس مغل جنرل سیکرٹری منتخب