آئی پی ایل میں شرکت،سٹار بنگلہ دیشی کرکٹر فرنچائز کےپاؤں پڑ گیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
بنگلا دیش( 24 نیوز )بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن اپنا باؤلنگ ٹیسٹ کلئیر کرنے کے بعد انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) معاہدے کیلئے فرنچائز کے پاؤں پڑنے لگے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے آئی پی ایل 2025 میں اپنی شرکت کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں جبکہ کچھ فرنچائزز کیساتھ بات چیت جاری ہے۔
بنگلہ دیشی آل راؤنڈر گزشتہ کچھ ماہ سے مشکل دور سے گزر رہے ہیں، انہیں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران ایک قتل کے مقدمے میں ملوث ہونے کا الزام لگا تھا، جس کے بعد وہ ملک میں داخل نہیں ہوسکے جبکہ بالنگ ایکشن پر پابندی کے باعث انہیں چیمپئینز ٹرافی سکواڈ سے بھی باہر کردیا گیا تھا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شکیب الحسن رائل چیلنجرز بنگلور، راجستھان رائلز، اور سن رائزرز حیدرآباد کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں کیونکہ اِن 3 ٹیموں کا اسپن ڈیپارٹمنٹ کمزور ہیں تاہم لیگ کے شروع ہونے کے بعد انکی شمولیت کا امکان نہایتی کم ہے۔ ادھر شکیب الحسن کو آئی پی ایل کھیلنے کا موقع محض اس صورت میں مل سکتا ہے کہ جب کوئی کھلاڑی زخمی ہوجائے یا ٹورنامنٹ کے دوران دستبردار ہوجائے۔
واضح رہے کہ شکیب نے آئی پی ایل میں 71 میچ کھیل کر 793 رنز بنائے ہیں جبکہ گیند کے ساتھ انہوں نے 63 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
نوشکی میں پولیس موبائل پر فائرنگ، 4 اہلکار شہید
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ا ئی پی ایل شکیب الحسن
پڑھیں:
حسینہ واجد کیخلاف عدالت کا فیصلہ، سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم نے حامیوں کو کیا پیغام دیا؟
بنگلہ دیش کی برطرف وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنے خلاف عدالتی فیصلے سے قبل اپنے حامیوں کے لیے ایک آڈیو پیغام جاری کیا۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ محمد یونس کی عبوری حکومت عوامی لیگ کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکنا چاہتی ہے۔ سابق وزیراعظم نے الزام لگایا کہ ان پر لگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں اور وہ ایسے فیصلوں کی پروا نہیں کرتیں۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی خصوصی عدالت نے شیخ حسینہ واجد کو انسانیت کیخلاف جرائم کا مرتکب قرار دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش کی خصوصی عدالت نے شیخ حسینہ واجد کو انسانیت کیخلاف جرائم کا مرتکب قرار دے دیا
شیخ حسینہ نے کہا کہ عوامی لیگ نچلی سطح سے وجود میں آئی ہے اور یہ اقتدار کسی غاصب کی جیب سے نہیں ہے، لہذا جماعت کو ختم کرنا اتنا آسان نہیں۔
آڈیو پیغام میں انہوں نے نوبیل انعام یافتہ محمد یونس اور ان کی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ آئین کی خلاف ورزی کر کے منتخب نمائندوں کو زبردستی ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام خود انصاف کریں گے اور بنگلادیش کو درست سمت میں لائیں گے۔
انہوں نے اپنے حامیوں کو یقین دلایا کہ عدالت کا فیصلہ انہیں نہیں روک سکتا اور کہا کہ وہ اپنے ملک کے لوگوں کے لیے کام جاری رکھیں گی۔ شیخ حسینہ نے کہا، مجھے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، میں زندہ ہوں اور اللہ نے مجھے زندگی دی ہے، وہی اسے لے گا۔
یہ بھی پڑھیے: شیخ حسینہ کے خلاف متوقع فیصلے سے قبل ڈھاکا سمیت 3 اضلاع میں فوجی دستے تعینات
سابق وزیراعظم نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزامات کو بھی رد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 10 لاکھ روہنگیا پناہ گزینوں کو تحفظ دیا اور اب ان پر اسی کے برعکس الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔
شیخ حسینہ نے حامیوں کو بتایا کہ لوگ ان کے احتجاج کی کال پر فوری ردعمل دے چکے ہیں اور عوام نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے والدین، بہن بھائیوں کو کھو چکی ہیں اور ان کا گھر بھی جلایا گیا، لیکن وہ عوام کی بھلائی کے لیے کام جاری رکھیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بنگلہ دیش شیخ حسینہ واجد