امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان، ڈائریکٹر بنو قابل پروگرام نوید علی بیگ‘ اورامیر ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ کورنگی میں بنو قابل اپٹڈی ٹیوٹ ٹیسٹ کے شرکا سے خطاب کررہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) الخدمت بنو قابل پروگرام 4.0کا 12واں ایپٹی ٹیوٹ ٹیسٹ راشد لطیف اسٹیڈیم اور نسیم حمید گراؤنڈ کورنگی میں منعقد کیا گیا ،جس میں لانڈھی اور کورنگی کے ہزاروں نوجوانوں نے شرکت کی۔دونوں گرائونڈ ٹیسٹ کے شرکاء سے بھر گئے ،طلبہ و طالبات کی غیر معمولی شرکت کے باعث منتظمین کی جانب سے کیے گئے انتظاماے کم پڑ گئے
،12ہزار طلبہ و طالبات نے رجسٹریشن کروائی تھی لیکن کئی ہزار اضافی آمد کے باعث ہنگامی طور پر انتظامات کرنے پڑے ۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ٹیسٹ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورنگی اور لانڈھی کے نو جوان کسی سے پیچھے نہیں ۔ کراچی میں الخدمت بنو قابل کا یہ بارہواں پروگرام ہے، اب تک 50 ہزار نوجوانوں کو فری آئی ٹی کورسز کروا چکے ہیں ۔ الخدمت بنو قابل 4.

0 کے لیے دو لاکھ نوجوانوں نے رجسٹریشن کروائی۔ نوجوان آئی ٹی کی تعلیم حاصل کر کے والدین کا سہارا بنیں گے۔ تقریب سے سی ای او الخدمت کراچی نوید علی بیگ ،کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی )کے صدر جنید نقی ، چیئرمین لانڈھی ٹاؤن عبدالجمیل خان، امیر ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ ودیگر نے خطاب کیا۔خطاب سے قبل قائدین کے ہمراہ ہزاروں طلبہ و طالبات نے کھڑے ہوکر قومی ترانہ پڑھا۔ ٹیسٹ میں شریک طلبہ وطالبات سے ایک گھنٹے کا تحریری ٹیسٹ لیا گیا۔تقریب میں مختلف شعبہ جات میں لانڈھی و کورنگی سے وابستہ افراد کی جانب سے کارہائے نمایاں انجام دینے والوں کو فخر ِ لانڈھی کورنگی ایوارڈز بھی دیئے گئے ۔منعم ظفر خان نے کہا کہ تعلیم ہماری اولین ترجیح ہے ۔ نوجوانوں کو مایوس نہیں ہونے دیں گے، اس شہر کی تعمیر کریں گے۔ہم نے نوجوانوں کا ہاتھ تھاما ہے ، الخدمت بنو قابل پروگرام کراچی کے نوجوانوں کے روشن مستقبل کی نوید اور آگے بڑھنے کا سہارا اور ذریعہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ میٹرک اور انٹر کے طلبہ کے نتائج اور ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ کا حال سب کے سامنے ہے ،نوجوانوں کو مایوس کیا جا رہا ہے ، کراچی کے نوجوانوں کی تعلیمی نسل کشی کی جا رہی ہے ، مایوسی کی کیفیت میں لوگ ملک سے باہر چلے جاتے ہیں ، ہم نوجوانوں سے کہتے ہیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ۔بنو قابل سے آئی ٹی کورسز کرکے آگے بڑھیں ، کراچی اور پورے ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ۔منعم ظفرخان نے کہا کہ نوجوان اسلام سے محبت کرنے والے بنیں،اچھے اخلاق اور کردار سے مزین ہوں ۔علم کے ہتھیار سے لیس ہوں تو دنیا کی کوئی طاقت آپ کو کامیابی سے نہیں روک سکتی ۔ نوید علی بیگ نے کہا کہ الخدمت جو کورسز مفت کروارہی ہے وہ سرکاری اور پرائیویٹ کالجز اور یونیورسٹیز میں بہت مہنگے ہیں ۔بنو قابل کے پہلے 3 سیشنز سے 50ہزار بچے کورسز پاس کرچکے ہیں۔یہ نوجوان فری لانسنگ اور جابز کے ذریعے 300ڈالر ز تک کما رہے ہیں ۔ہر سال میٹرک سے ساڑھے 4لاکھ بچے نکلتے ہیں ،مگر انہیں آگے کچھ نظر نہیں آتا ۔حافظ نعیم الرحمن کا وژن ہے کہ اس شہر کے نوجوانوں کو آئی ٹی کی فری مہارت فراہم کی جائے تاکہ یہ نوجوان اپنا، اپنے والدین اور ملک و قوم کا مستقبل روشن بنا سکیں۔انہوں نے کہا کہ الخدمت 28بہترین کورسز کروارہی ہے۔ شہر بھر میں 55 آئی ٹی ٹریننگ سینٹر قائم کیے ہیں ،جہاں بہترین اور قابل اساتذہ آئی ٹی کی تعلیم دیں گے ۔ ہم نے شہر میں 4انکیبیوشن سینٹرز بھی قائم کیے ہیں جس میں بچوں کی صلاحیتوں کو نکھاراجا رہا ہے ۔ بہت جلد آرٹیفیشل انٹیلی جینس ( AI) کے حوالے سے بڑا پروگرام شروع کریں گے ۔ کراچی کے دیگر علاقوں کی طرح لانڈھی اور کورنگی کے بچے بھی آگے بڑھیں گے ،پڑھیں گے اور ملک وقوم کا نام روشن کریں گے ۔ کاٹی کے صدر جنید نقی نے الخدمت بنو قابل ایپٹی ٹیوٹ ٹیسٹ کے انعقاد اور ہزاروں طلبہ و طالبات کو مفت آئی ٹی کورسز کروانے پر الخدمت کو مبارکباد دی اور آئی ٹی کے میدان میں نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کرنے پر بھر پور خراج ِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ الخدمت لانڈھی و کورنگی کے نوجوانوں کی بڑی خدمت کر رہی ہے ، اس کے ذریعے نوجوان اپنی صلاحیتیوں اور مہارتوں کو استعمال کر کے اپنے مستقبل کو بہتر طریقے سے تعمیر کر سکیں گے ۔مرزا فرحان بیگ نے بھر پور ایپٹی ٹیوٹ ٹیسٹ کے انعقاد پر انتظامی کمیٹی اور منتظمین کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی اورالخدمت لانڈھی و کورنگی کے ہزاروں نوجوان طلبہ و طالبات کے لیے تعلیمی میدان میں جدو جہد اور کوششیں جاری رکھے گی ،انہیں فری آئی ٹی کورسز کروائے جائیں گے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بنو قابل پروگرام الخدمت بنو قابل طلبہ و طالبات ا ئی ٹی کورسز کے نوجوانوں نوجوانوں کو کورنگی کے نے کہا کہ نوجوان ا ٹیسٹ کے

پڑھیں:

عیدالاضحیٰ پر بھی عوام بجلی و پانی کے بحران میں مبتلا رہے،منعم ظفر خان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کاکہنا ہے کہ شدید گرمی اور حبس کے موسم میں بھی کے الیکٹرک نے عوام کو غیر اعلانیہ و طویل لوڈشیڈنگ کے ذریعے اذیت میں مبتلا رکھا جبکہ واٹر بورڈ کی کارکردگی بھی بدترین رہی۔

جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت مختلف اضلاع میں قائم اجتماعی قربانی مراکز کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہاکہ   عیدالاضحیٰ کے بابرکت موقع پر بھی عوام کو بجلی و پانی جیسی بنیادی سہولیات میسر نہیں آئیں جبکہ وفاقی و صوبائی حکومتیں صرف کے الیکٹرک کو نوازنے میں مصروف نظر آئیں۔

منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ واٹر بورڈ بھی مافیا کی شکل اختیار کر چکا ہے اور شہریوں کو پانی فراہم کرنے کے بجائے ٹینکر مافیا کو فروغ دیا جا رہا ہے، واٹر بورڈ کے چیئرمین ہونے کے ناطے قابض میئر کی یہ ذمہ داری ہے کہ شہر کے باسیوں کو پانی کی فراہمی یقینی بنائیں، وفاقی و صوبائی حکومتوں نے گزشتہ 20 برسوں میں شہر کو ایک بوند اضافی پانی تک مہیا نہیں کیا، ہمارا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر کے فور منصوبہ مکمل کیا جائے۔

انہوں نےمزید کہا کہ جماعت اسلامی کو شہر کے 9 ٹاؤنز کی ذمہ داری ملی، جہاں الخدمت کے تعاون سے صفائی ستھرائی، آلائشوں کی بروقت منتقلی اور اجتماعی قربانی کا بہترین نظام قائم کیا گیا، شہر بھر میں 200 سے زائد اجتماعی قربانی کے مراکز قائم کیے گئے، جہاں ہزاروں رضا کاروں نے قربانی، صفائی اور گوشت کی تقسیم کی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

منعم ظفر خان نے کہا کہ ہم اہل کراچی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی الخدمت پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے زیادہ تعداد میں قربانی کی کھالیں عطیہ کیں، الخدمت ان کھالوں سے حاصل ہونے والی رقم کو یتیموں، بیواؤں، اور مستحقین کی فلاح پر خرچ کرتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت ملک بھر میں اسپتال، میڈیکل سینٹرز، آغوش ہومز، اور بنو قابل پروگرام جیسے کئی منصوبے جاری ہیں۔ ناظم آباد میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈائیگنوسٹک سینٹر قائم ہے جہاں سستا اور معیاری علاج فراہم کیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الخدمت نے ماحولیاتی بہتری کے لیے شجر کاری مہم کا آغاز بھی کیا تاکہ کنکریٹ کے جنگل میں تبدیل ہوتے کراچی کو سرسبز کیا جا سکے۔

منعم ظفر خان نے سندھ حکومت اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ پر بھی کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف کوآرڈی نیشن کا فقدان رہا بلکہ ضروری مشینری اور سہولیات بھی فراہم نہیں کی گئیں۔ پیپلز پارٹی گزشتہ 17 سال سے سندھ پر مسلط ہے لیکن کراچی کے شہری آج بھی مسائل کی دلدل میں دھنسے ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: کورنگی میں فائرنگ، 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی
  • لانڈھی، ملیر میں زمین کے دھنسنے کا خطرہ ( زلزلے آسکتے ہیں ،ماہرین)
  • کراچی، کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، تین زخمی ڈاکو گرفتار
  • الخدمت کو ریکارڈ کھالیں ملیں ‘اہل کراچی کے شکر گزار ہیں‘ نوید علی بیگ
  • کراچی میں خونی واٹر ٹینکر نے 2 موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کی جان لے لی
  • کراچی، لانڈھی اور ملیر کے دھنسنے کا خطرہ بڑھنے لگا
  • لانڈھی اور ملیر میں زمین کے دھنسنے کا خطرہ ، زلزلے آسکتے ہیں ،ماہرین
  • ریلوے پولیس نے لانڈھی سے 10سالہ بچی کوبازیاب کرالیا
  • عیدالاضحیٰ پر بھی عوام بجلی و پانی کے بحران میں مبتلا رہے،منعم ظفر خان
  • کراچی، لانڈھی پراسیسنگ زون کی آگ سے متعلق حقائق ایکسپریس نیوز نے حاصل کر لیے