عرفان ملک :ہم ہیں پاکستانی، ایک قوم متحد قوم، ہم سب ہیں پاکستان،ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس کا عوام کے نام اہم پیغام۔ 

  تفصیلات کے مطابق  ڈی آئی جی آپریشنز  فیصل کامران کا کہنا ہےکہ افواجِ پاکستان ہمارے تحفظ کیلئے مکمل الرٹ ہیں، افواجِ پاکستان دشمن کی بزدلانہ کارروائیاں کا موثر جواب دی رہی ہیں، موجودہ صورتحال کے پیش نظر بطور شہری ہم پرکچھ فرائض عائد ہوتے ہیں، افواج پاکستان ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہیں۔

پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان

اُن  کا مزید کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان کی کسی بھی نقل وحرکت کی ویڈیو نہ بنائی جائے،دشمن غیر یقینی کی صورتحال پیدا کرنےکی ناکام کوشش کر رہاہے،غلط،غیر مصدقہ معلومات کسی صورت شیئرنہ کی جائیں،مصدقہ معلومات کیلئےصرف مستند سرکاری ذرائع پر اعتماد کریں، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہجوم کی شکل میں ہرگز اکٹھے نہ ہوں، انخلاء کے وقت اطمینان اور تسلی رکھیں، بھگڈر ہرگز نہ مچائیں۔

عوام پاکستان کے جھنڈے تلے متحد ہیں۔
 

علی امین گنڈا پور کا اڈیالہ جیل کی جانب پیدل مارچ، پولیس سے تلخ کلامی

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

حج پروازوں کی معلومات کیلئے وزارت مذہبی امور نے ہیلپ لائن قائم کر دی

اسلام آباد:

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف کی ہدایت پر وزارت مذہبی امور نے حج پروازوں کے شیڈول سے متعلق معلومات کی فوری اور مؤثر فراہمی کے لیے ہیلپ لائن ) 051-9216980  (قائم کر دی ہے۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق، ہیلپ لائن پر کال کر کے عازمین حج اپنی پروازوں کے اوقات اور روانگی سے متعلق تازہ ترین معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ اس ہیلپ ڈیسک کی نگرانی ڈائریکٹر آئی ٹی جمیل الرحمٰن کر رہے ہیں، جبکہ یہ مرکز دو شفٹوں میں 24 گھنٹے فعال رہے گا۔

مزید پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح، پہلی پرواز عازمین حج کو لیکر روانہ

ترجمان نے مزید بتایا کہ پہلی شفٹ کے انچارج حافظ ماجد ہوں گے، جن سے موبائل نمبر(00923324509868) پر رابطہ کیا جا سکتا ہے، جبکہ دوسری شفٹ کے انچارج اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک اسد ہوں گے، جن کا نمبر (00923215365023) ہے۔

وزارت نے عازمین حج کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی پروازوں کی تفصیلات کے لیے ہیلپ لائن کے ساتھ ساتھ متعلقہ حاجی کیمپ سے بھی رابطے میں رہیں تاکہ کسی ممکنہ تاخیر یا تبدیلی سے بروقت آگاہی حاصل کی جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایت پر تمام وسائل حالت جنگ سے نمٹنے کیلئے مختص
  • چائے پلانے کیلئے تیار تھے، دشمن کے بھاگ جانے پر ہوم ڈلیوری دیدی: عطا تارڑ
  • قوم متحد ہو کر دفاع وطن کیلئے دشمن کے آگے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائے، عبدالواسع
  • ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز،انچارج چوکی تبدیل
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پرڈی جی پی آر آفس میں کنٹرول روم قائم
  • حج پروازوں کی معلومات کیلئے وزارت مذہبی امور نے ہیلپ لائن قائم کر دی
  • لاہور پولیس کی قذافی اسٹیڈیم میں دہشت گردی کا حملہ ناکام بنانے کی مشق
  • جھوٹی معلومات پھیلانے پر متعدد بھارتی یوٹیوب چینلز، ویڈیو لنکس اور ویب سائٹس بلاک
  • بھارتی حملے کیخلاف حکومتی اور اپوزیشن شخصیات یک زبان، دشمن کو بھرپور جواب دیا جائے گا