اسلام آباد:

نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم (سرٹ) نے اے ٹی ایم اور آن لائن بینکنگ کی بندش کی جھوٹی افواہوں پر ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی اے ٹی ایم بند ہے نہ ہی کوئی سائبرحملہ رپورٹ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی اور سائبروار بارے نیشنل سرٹ،مالیاتی ادارے اوران کی سائبر سیکیورٹی ٹیمیں الرٹ ہیں، اسی تناظر میں نیشنل سرٹ نے ایڈوائزری جاری کی ہے۔

مزید پڑھیں: اے ٹی ایم کی بندش اور آن لائن بینکنگ سے متعلق گمراہ کن معلومات پر ایڈوائزی جاری

جس میں اے ٹی ایم اورآن لائن بینکنگ کی بندش کی جھوٹی افواہوں کے بارے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ افواہوں سے ہوشیاررہیں، سٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے کہ بینکنگ نظام معمول کے مطابق چل رہا ہے۔

صارفین اپنے اے ٹی ایم کارڈز اوربینکنگ معلومات کسی سے شیئر نہ کریں، فراڈ سے بچیں، مشکوک لنکس پرکلک سے گریزکریں اور صرف مصدقہ ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: لائن بینکنگ اے ٹی ایم کی بندش

پڑھیں:

بھارت کیلیے فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی گئی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250920-01-2

 

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کیلیے فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی گئی، سول ایوی ایشن نے بھارت کے لیے فضائی حدود میں بندش سے متعلق نوٹم جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں 24 اکتوبر تک توسیع کردی ہے۔ سول ایوی ایشن نے بھارت کے لیے فضائی حدود میں بندش سے متعلق نوٹم جاری کردیا اور کہا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے بدستور دستیاب نہیں ہوگی۔ایوی ایشن نے کہا ہے کہ یہ پابندی ان تمام جہازوں پر لاگو ہے جو بھارتی ائیرلائنز یا آپریٹرز کی ملکیت ہیں اور ان کے زیر آپریشن ہیں یا ان سے لیز پر حاصل کیے گئے ہیں۔ نوٹم میں کہا گیا ہے کہ اس پابندی میں فوجی پروازیں بھی شامل ہیں۔سول ایوی ایشن کے مطابق اس پابندی کا نفاذ 19 ستمبر 2025 کو دوپہر ایک بجے سے ہوگا اور اختتام 24 اکتوبر 2025 کو صبح 4:59 بجے پر ہوگا۔سول ایوی ایشن نے وضاحت کی ہے کہ یہ پابندی زمین سے لے کر غیر محدود اونچائی تک مؤثر ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • این ایل سی کے بیڑے میں توسیع، وسطی ایشیا سے تجارتی روابط مزید مستحکم
  • امان بادشاہ کے پوتے معاذ ساجد کی تکمیل حفظ پر تقریب
  • کراچی: نیشنل میوزیم پارک میں پانی کے ٹینک سے لاش برآمد
  • وفاقی وزیر علی پرویز ملک کا جلال پور پیروالہ کا دورہ
  • چیف الیکشن کمشنر الیکشن چوری کی تحقیقات میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں‘راہل گاندھی
  • بھارت کیلیے فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی گئی
  • پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع کر دی
  • بھارت کے لیے پاکستان کی فضائی حدود بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع
  • بھارت کے لیے پاکستان کی فضائی حدود بندش میں مزید ایک ماہ توسیع
  • پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی