اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ فضائی تصادم نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کر لی ہے اور اسے جدید فضائی ہتھیاروں، پائلٹ کی مہارت اور لڑاکا طیاروں کی صلاحیتوں کو جانچنے کا ایک بہترین موقع قرار دیا جا رہا ہے۔

چینی ساختہ پاکستانی لڑاکا طیاروں اور فرانسیسی ساختہ ہندوستانی رافیل جیٹ طیاروں کے درمیان اس فضائی تصادم کا دنیا بھر کی فوجیں تجزیہ کریں گی تاکہ مستقبل کی جنگوں میں برتری حاصل کرنے کے لیے قیمتی معلومات حاصل کی جا سکیں۔

چھ اورسات مئی کی درمیانی شب پاکستانی اور بھارتی فضائیہ کے درمیان ہونے والی جھڑپ حالیہ تاریخ کی سب سے بڑی اور طویل ترین جنگ ہے۔

اس فضائی جھڑپ میں چینی ساختہ پاکستانی جے ٹین طیارے اور فرانسیسی ساختہ ہندوستانی رافیل لڑاکا طیارے آمنے سامنے آئے۔

سینئر پاکستانی سیکورٹی ذرائع نے امریکی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ دونوں طرف سے تقریباً 125 طیاروں نے لڑائی میں حصہ لیا جو ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی اور دونوں ممالک کے جنگی طیاروں نے اپنی فضائی حدود نہیں چھوڑی۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔پاکستانی جوابی وار میں رافیل طیارے کو نقصان پہنچا، فرانسیسی حکام کی تصدیق

لڑائی کے دوران بعض اوقات 160 کلومیٹر کے فاصلے سے ایک دوسرے پر میزائل داغے گئے ،پاک فوج کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے بھارتی حملوں کا زبردست جواب دیا اور 3 فرانسیسی ساختہ رافیل طیاروں سمیت 5 بھارتی طیارے مار گرائے۔

امریکی حکام کے مطابق چینی ساختہ پاکستانی فضائیہ کے لڑاکا طیارے نے کم از کم دو ہندوستانی فوجی طیارے مار گرائے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاکستان اور بھارت کی فضائی افواج کے درمیان یہ تصادم دنیا بھر کی فوجوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

یہ فضائی تصادم دوسرے ممالک کی فوجوں کے لیے اس جنگ میں پائلٹوں، لڑاکا طیاروں اور فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی کارکردگی کا مطالعہ کرنے اور اس معلومات کو اپنی فضائی افواج کو جنگ کے لیے تیار کرنے کے لیے استعمال کرنے کا ایک بہترین موقع ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کی جانب سے جدید ہتھیاروں کے عملی استعمال کا دنیا بھر میں خاص طور پر چین، امریکہ اور دیگر یورپی ممالک میں تفصیل سے تجزیہ کیا جائے گا۔

انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹجک اسٹڈیز کے ایک سینئر رکن کا کہنا ہے کہ امریکہ اور کئی یورپی ممالک کی فضائی افواج پاک بھارت تنازعہ میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں، طریقوں اور حکمت عملیوں کے ہر پہلو کا گہرائی سے تجزیہ کرنے میں دلچسپی لیں گی۔
ایل او سی پر رات بھر بھارتی گولہ باری جاری،ماں بیٹی سمیت5 افرادشہید ،13زخمی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: دنیا بھر کی کے درمیان کے لیے

پڑھیں:

بھارت کو دنیا بھر میں سبکی کا سامنا،فرانسیسی اخبار نے بھی سب رازوں سے پردہ اٹھا دیا۔

فرانسیسی اخبار نے کہا ہے کہ پاکستان میں فوجی آپریشن نے بھارتی فضائیہ کی کمزوریوں کو ظاہر کردیا ہے۔فرانسیسی اخبار کے مطابق  بھارتی لڑاکا طیاروں بالخصوص رافیل کا تباہ ہونا بھارتی فضائیہ کے لیے شرمندگی اور دھچکا ہے۔ بھارت نے کم ازکم تین لڑاکا طیاروں کے نقصان کو تسلیم کرلیا ہے۔فرانسیسی اخبارکی رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہ ہونے والے بھارتی لڑاکا طیاروں میں رافیل بھی شامل ہے۔بھارتی سکیورٹی ذرائع  نے فرانس کی خبر رساں ایجنسی کو طیاروں کی تباہی کی تصدیق کی ہے۔فرانسیسی اخبار کے مطابق بھارت نے اپنی فضائیہ کی استعداد بڑھانے کے لیے 2016 میں 36 رافیل طیارے تقریبا 8 ارب یورو میں خریدے تھے۔فرانسیسی اخبار کا کہنا تھا کہ پاکستانی فضائیہ کے پاس15سال انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کی وجہ سے جنگی آپریشنز کا بھارت سے زیادہ تجربہ ہے۔پاکستان کے پاس جدید فرانسیسی اور چینی ساختہ لڑاکا طیارے بھارت کے مقابلیکے لیے موجود ہیں۔فرانسیسی اخبار کا یہ بھی کہنا تھا کہ  بھارت نے میڈیا کو لڑاکا طیاروں کی تباہی کی خبر ہٹانے پر مجبورکیا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کو دنیا بھر میں سبکی کا سامنا،فرانسیسی اخبار نے بھی سب رازوں سے پردہ اٹھا دیا۔
  • پاکستان نے چینی ساختہ طیاروں سے کم ازکم دو بھارتی فوجی طیارے مار گرائے، امریکی حکام
  • پاکستان نے چینی ساختہ "جے 10" طیاروں سے 2 بھارتی جہاز مار گرائے
  • پاکستان اور بھارت کے 125طیاروں کی ایک گھنٹہ طویل لڑائی ہوئی، سی این این
  • پاک بھارت لڑاکا طیاروں کی "ڈاگ فائٹ" حالیہ فضائی تاریخ کی سب سے بڑی اور طویل جھڑپوں میں شامل، سی این این کا دعویٰ
  • پاک بھارت فضائیہ کی ڈاگ فائیٹ تاریخ کی سب سے بڑی اور طویل لڑائی تھی. سی این این
  • پاکستانی اور بھارتی فضائیہ کی ڈاگ فائیٹ تاریخ کی سب سے بڑی اور طویل لڑائی قرار
  • پاکستان کے ساتھ لڑائی میں بھارت کو زیادہ نقصان اٹھانا پڑا، نیویارک ٹائمز
  • میزائل حملوں کے بعد پاکستان اور انڈیا کی فضائی لڑائی عسکری تاریخ کی طعیل ترین ‘ڈاگ فائٹ’ قرار