پاکستانی فضائی حدود تمام قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
سعید احمد : پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ملک بھر کی فضائی حدود تمام قسم کی ہوائی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر کھول دی ہے۔ اس فیصلے کے بعد تمام ایئرلائنز کو اپنی پروازیں شیڈول کے مطابق آپریٹ کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی صورتحال کے باعث جاری کیے گئے متعدد نوٹم (NOTAMs) کو منسوخ کر دیا گیا جس کے بعد پاکستان کے تمام ہوائی اڈوں کو لینڈنگ اور ٹیک آف کیلئے فعال کر دیا گیا ہے۔
پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان
تاہم لاہور ایئرپورٹ کی فضائی حدود میں چند مخصوص روٹس آپریشنل وجوہات کی بنا پر تاحال بند رہیں گے جن پر پروازوں کی بحالی متعلقہ حکام کی ہدایات کے مطابق کی جائے گی۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بھارت کے لیے پاکستان کی فضائی حدود بندش میں مزید ایک ماہ توسیع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود بندش میں مزید ایک ماہ توسیع کردی، پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے بھارت کے لیے فضائی حدود بندش میں توسیع کا نیا نوٹم جاری کردیا۔
نوٹم کے مطابق بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 23 اکتوبر تک توسیع کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان نے رواں سال23 اپریل سے بھارت کے لیے فضائی حدود بند کر رکھی ہے۔
بھارت کی جانب سے بھی جوابی طور پر پاکستانی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کی گئی۔