کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بحال
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن فوری طور پر بحال کردیا گیا۔
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق ملک کے دیگر تمام بڑے ایئرپورٹس بدستور فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں۔
مسافر حضرات سے درخواست ہے کہ وہ اپنی پروازوں سے متعلق معلومات کے لیے ایئر لائن سے رابطے میں رہیں۔
قبل ازیں صبح کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن کو جمعرات کی شب 12 بجے تک معطل رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کی فضائی حدود کو ایک بار پھر بند، نوٹم جاری
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق یہ فیصلہ آپریشنل وجوہات کے باعث کیا گیا تھا۔
علاوہ ازیں لاہور کی فضائی حدود بھی ایک بار پھر بند کردی گئی تھی۔
مزید پڑھیے: دشمن کو قومی سلامتی کی خلاف ورزی پر بھرپور جواب دیا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف
اس سلسلے میں پی اے اے نے نیا نوٹم جاری کیا تھا جس کے مطابق لاہور کی فضائی حدود کو جمعہ کی صبح 6 بجے تک بند کردیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک بھارت کشیدگی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی ایئر پورٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک بھارت کشیدگی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی ایئر پورٹ
پڑھیں:
ماں باپ 10 سالہ بیٹے کو بارسلونا ایئرپورٹ پر اکیلا چھوڑ کر فلائٹ پر چلے گئے
اسپین کے شہر بارسلونا کے ایئرپورٹ پر ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں ایک جوڑے نے اپنے 10 سالہ بیٹے کو اس وجہ سے تنہا چھوڑ دیا کہ اس کا پاسپورٹ ایکسپائر ہو چکا تھا، اور وہ لوگ اپنی فلائٹ مس نہیں کرنا چاہتے تھے۔
برطانوی اخبار دی سن کے مطابق، بارسلونا کے جوزیپ تاردیلاس بارسلونا ایل پرات ایئرپورٹ پر ایئر ٹریفک کنٹرول سے وابستہ ایک خاتون لِلیان نے اس واقعے کو TikTok پر شیئر کیا۔
لِلیان کے مطابق، بچہ اسپین کا شہری تھا اور اسپینش پاسپورٹ پر سفر کر رہا تھا، لیکن اس پر ویزا کی بھی ضرورت تھی جو موجود نہیں تھا، اس لیے اسے سفر کی اجازت نہیں ملی۔ والدین نے اسے ایئرپورٹ پر چھوڑ کر ایک رشتے دار کو فون کیا کہ وہ آ کر بچے کو لے جائے، جبکہ خود پر سکون انداز میں جہاز پر سوار ہو کر روانہ ہو گئے۔
ایئرپورٹ عملے کو جب بچہ اکیلا ملا تو انہوں نے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔ بعد میں طیارے کے پائلٹ سے بھی رابطہ کیا گیا، جس نے تصدیق کی کہ والدین واقعی سفر پر روانہ ہو چکے ہیں، اور ان کے ساتھ ایک چھوٹا بچہ بھی تھا۔
پولیس نے والدین کو تلاش کر کے واپس بلایا اور معاملے کی تحقیقات شروع کیں۔ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ والدین پر کسی قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا یا ان کی قومیت کیا تھی۔
ایئر ٹریفک کنٹرول کی خاتون نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "یہ کیسے ممکن ہے کہ کوئی ماں باپ صرف پاسپورٹ اور ویزا کی کمی کی وجہ سے اپنے دس سالہ بیٹے کو تنہا چھوڑ کر روانہ ہو جائیں؟"